
کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین نے چترال کے کالاش ویلی رمبور
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین نے چترال کے کالاش ویلی رمبور کا دورہ کیا ۔کمانڈر نے علاقے کے عمائدین اور عوام سے ملا قات کی ۔اور اُن کے مسائل سنے ۔ انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا ۔ کہ اُن کے مسائل حل کرنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی ۔کرنل معین الدین نے چترال ٹاسک فورس کی طرف سے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا ۔ انہوں نے اس موقع پر علاقے کے مستحق اور غریب خاندانوں میں نقد رقوم اور راشن کے پیکیج تقسیم کئے ۔