The Voice of Chitral since 2004
Friday, 5 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لویر چترال کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے حلف لیا، ایم این اے عبد الطیف کی بطور مہمان خصوصی شرکت 

Posted on

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لویر چترال کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے حلف لیا، ایم این اے عبد الطیف کی بطور مہمان خصوصی شرکت

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لویر چترال کے عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب بدھ کے روز ڈسٹرکٹ بار روم میں منعقد ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لویر چترال خالد خان نے عہدیداروں سے حلف لیا جبکہ چترال سے قومی اسمبلی کے رکن عبداللطیف مہمان خصوصی تھے۔ حلف اٹھانے والوں میں صدر مومن الرحمن، نائب صدر وقاص احمد، جنرل سیکرٹری صدام حسین اور دوسرے شامل تھے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کہاکہ بار اور بینج کو چاہئے کہ وہ مشترکہ طورپر اس بات کو اپنا موٹو بنالیں کہ وہ انصاف کی حصول کے لئے عدالت آنے والے سائلیں کو پوری پوری عزت دے دیں۔ انہوں نے زور دے کرکہاکہ دوسروں کو عزت اور ان کا مقام دینے سے ہی انسان دوسروں کے سامنے معزز اور محترم ہوتا ہے اور اس پیشے سے مختلف صورتوں میں منسلک افراد کو اس بنیادی اصول کو ہمیشہ سامنے رکھنا چاہئے۔

اپنے خطاب میں مہمان خصوصی ایم این اے عبداللطیف نے انصاف کی فراہمی کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہاکہ سولائزیشن یا تہذیب ہی اس چیز کا نام ہے کہ معاشرے میں انفرادی اور اجتماعی طور پر سب کے حقوق برابر اور یکساں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تہذیب یافتہ معاشرہ ہونے کا مطلب ہی یہ ہے کہ اس میں افراد کا آپس میں اور ریاست کے ساتھ حقوق کے حوالے لکیر یں کھینچی ہوئی ہوتی ہیں جس سے کوئی باہر نہیں نکلتا اور کوئی ریاست ناکام اس وقت ہوتا ہے جب اس میں ظلم ہو اور مساوات موجود نہ ہو۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم نے جوڈیشری کو اپنا تابع بناکر انصاف کی تشریح اپنی مرضی سے کروانا چاہتے ہیں جبکہ انہوں نے امریکہ میں جوڈیشری کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ وہاں پر جوڈیشری سب سے مقدم ہے اور جج اپنی مرضی سے ہی ریٹائرمنٹ پر جاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ جب ججوں کی تقرری میں خصوصی اختیارات اور ڈسکریشن کا عمل دخل ہوتو اس کے نتیجے میں انصاف کا حصول ممکن نہیں رہتا۔ انہوں نے وکلاء برادری پر زور دیا کہ وہ اس سلسلے میں اپنا کردار پوری طرح ادا کرے۔ اس سے قبل ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر مومن الرحمن ایڈوکیٹ نے اپنی ترجیحات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ بار اور بینچ کے درمیان آئیڈیل تعلق کار قائم رکھا جائے گا تاکہ انصاف کی سستی فراہمی کی راہ ہموار
ہوسکے۔ انہوں نے کہاکہ قوموں کی ترقی کا راز عدل وانصاف کی فراہمی میں مضمر ہے اور اپنے وکلاء برادری کے سامنے ہمیشہ اس زریں اور عالمگیر اصول کو رکھے گا۔

chitraltimes chitral bar association oath taking 2

chitraltimes chitral bar association oath taking 3

chitraltimes chitral bar association oath taking 4

chitraltimes chitral bar association oath taking 5

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
101931

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لویر چترال کے صدر نے  چترال شندور روڈ میں مبینہ بے قاعدگیوں، غیر معیاری کام اور غیر معمولی تاخیر کاسبب بننے پر متعلقہ حکام کے خلاف ایف آئی ار کے لئے درخواست جمع کرادی

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لویر چترال کے صدر نے  چترال شندور روڈ میں مبینہ بے قاعدگیوں، غیر معیاری کام اور غیر معمولی تاخیر کاسبب بننے پر متعلقہ حکام کے خلاف ایف آئی ار کے لئے درخواست جمع کرادی

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لویر چترال کے صدر ساجد اللہ ایڈوکیٹ نے چترال شندور روڈ میں مبینہ بے قاعدگیوں، غیر معیاری کام اور غیر معمولی تاخیر کاسبب بننے پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چترال بیسڈ افسران، پراجیکٹ کنسلٹنٹ اور کنسٹرکشن فرم کے پراجیکٹ منیجر کے خلاف سرکاری ترقیاتی فنڈز میں خیانت کا مرتکب ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے تعزیرات پاکستان کے د فعات 406، 408اور 409کے تحت ایف آئی آر کے اندراج کے لئے سٹی پولیس اسٹیشن میں درخواست جمع کرادی۔ بدھ کے روز ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے ممبران وقاص احمد ایڈوکیٹ اور دوسروں کے ہمراہ جلوس کی شکل میں تھانہ پہنچ کر درخواست ایس ایچ او منیر الملک کو پیش کردی۔ درخواست میں این ایچ اے کے پراجیکٹ منیجرتنویر اسحاق، پراجیکٹ ڈائرکٹر ظاہر الدین، کنسلٹنٹ فرم کے انجینئر الطاف حسین اور کنسٹرکشن فرم کے پراجیکٹ ڈائرکٹر محمد عرفان کو نامز د کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کے خزانے سے اس روڈ پرپراجیکٹ کے لئے ریلیز کردہ اربوں روپے اس پراجیکٹ پر پوری طرح خرچ نہیں ہوئے جس کے نتیجے میں اب تک تیار شدہ کام انتہائی ناقص اور غیر معیاری ہے جس میں این ایچ اے، کنسلٹنٹ فرم اور عمر جان کنسٹرکشن کمپنی برابر کے شریک ہیں جو کہ ترقی کے لئے مختص فنڈز میں خرد برد کرکے خیانت کا ارتکاب کیا ہے جس سے چترال کے عوام بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان ملزمان کی بددیانتی کی وجہ سے اس روڈ پراجیکٹ میں مکمل کردہ مختلف قسم کے اسٹرکچر ز گزشتہ موسم سرما کی برفباری کے دوران کاغذ کے گھروندوں کی طرح زمین بوس ہوگئے ہیں جبکہ ناقص تعمیر سے کئی مہلک ٹریفک حادثات بھی رونماہوئے جس کے نتیجے میں کئی قیمتی انسانی جانیں بھی ضائع ہوگئے۔ درخواست میں کہاگیا ہے کہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 154کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے ایس ایچ او ملزمان کے خلاف تعزیرات پاکستان کے مذکورہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا پابند ہے۔ دریں اثناء ایس ایچ او سٹی تھانہ چترال منیر الملک سے رابطہ کرنے پر میڈیا کو بتایاکہ چونکہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہونے کی وجہ سے لیگل برانچ سے قانو نی رائے کے حصول کے لئے رجوع کیا گیا ہے جہاں سے ملنے والی جواب کے بموجب کاروائی کی جائے گی۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
92355

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لویر چترال کا صحت، روڈ کمیونیکیشن اور بجلی کے سیکٹرز میں چترال کے سلگتے مسائل کو حل کرنے کے لئے سول سوسائٹی تنظیموں کو ساتھ لے کر مکمل طور پر غیر سیاسی نوعیت کی عوامی تحریک چلانے کا اعلان 

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لویر چترال کا صحت، روڈ کمیونیکیشن اور بجلی کے سیکٹرز میں چترال کے سلگتے مسائل کو حل کرنے کے لئے سول سوسائٹی تنظیموں کو ساتھ لے کر مکمل طور پر غیر سیاسی نوعیت کی عوامی تحریک چلانے کا اعلان

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) جمعرات کے روز ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لویر چترال کے صدر ساجد اللہ ایڈوکیٹ نے صحت، روڈ کمیونیکیشن اور بجلی کے سیکٹرز میں چترال کے سلگتے مسائل کو حل کرنے کے لئے سول سوسائٹی تنظیموں کو ساتھ لے کر مکمل طور پر غیر سیاسی نوعیت کی عوامی تحریک برپا کرکے حکومت وقت پر دباؤ بڑہانے کے لئے سرگرم عمل ہونے کا اعلان کیا اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں ایک گھنٹہ پر محیط علامتی دھرنا کا آغاز کردیا۔ اس سے قبل چترال پریس کلب میں وکلاء برادری کے رہنماؤں عبدالولی خان عابد، عالم زیب، سید برہان شاہ، نبیگ شراکٹ سول سوسائٹی تنظیموں کے عہدیداروں دین محمد ندیم، بشیر احمد خان، نعیم اختر اور دوسروں معیت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ علاج معالجہ، سڑک اور بجلی کی بنیادی سہولیات سے چترال کے عوام قیام پاکستان کے 77سال بعد محروم ہیں اور حکمرانوں کی بے حسی اور بیدردی اور بے نیازی حدسے بڑھ گئی اور مستقبل میں بھی امید کی کوئی کرن نظر نہ آنے کی وجہ سے وکلاء برادری کو غیر سیاسی بنیادو ں پر سول سوسائٹی کو لے کر اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے ہوئے بے حس حکمرانوں اور طاقت کے نشے میں مست افسر شاہی سے اہالیان چترال کا حق لینے کا تہیہ کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال پچاس فیصد سے ذیادہ ڈاکٹروں کی کمی کا شکار ہے جن میں اسپیشلسٹ بھی شامل ہیں اور افسوسناک بات یہ ہے کہ دو اضلاع کی 8لاکھ کی آبادی کی اس واحد کٹیگری بی ہسپتال میں اب تک الٹراسنولوجسٹ نہیں ہے جبکہ ہیومن ریسورس نہ ہونے کی وجہ سے ڈایالیسیز مشین، سی ٹی اسکین اور دوسری مشینریاں بے کار پڑی ہیں اور مریضوں کو اب بھی پشاور ریفرکئے جاتے ہیں۔ صدر بار ایسوسی ایشن نے کہاکہ چترال میں سڑکوں کی حالت بھی ناگفتہ بہہ ہے جس کی وجہ سے ارندو سے لے کر بروغل تک عوام شدید مسائل ومصائب کا شکار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چترال میں گولین کے مقام پر 108میگاواٹ اور دوسرے مقامات پربھی بجلی گھرکے باوجود چترال میں پیسکو والے اپنی من مانیاں کررہے ہیں اور غیر اغلانیہ لوڈ شیڈنگ سے صارفین کا جینا دوبھر ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم اس تحریک کو مرحلہ وار آگے لے کر جائیں گے جسے شروع کرنے کے بعد ٹارگٹ کو حاصل کئے بغیر واپسی نہیں ہوگی۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
92177

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لویر چترال کے عہدیداروں کی حلف برداری تقریب

Posted on

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لویر چترال کے عہدیداروں کی حلف برداری تقریب

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لویر چترال کے عہدیداروں نے ہفتے کے روزڈسٹرکٹ بار روم میں منعقدہ تقریب میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا جس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لویر چترال خالد خان نے ان سے حلف لیا جبکہ ڈپٹی کمشنر محمد عمران خان اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ حلف اٹھانے والوں میں صدر ساجد اللہ ایڈوکیٹ، نائب صدر محمد کوثر چغتائی،جنرل سیکرٹری نبیک، فنانس سیکرٹری فیصل کمال، لائبریری سیکرٹری ظفرالحق اور ایگزیکٹو ممبرز راحت علی، سردارعلی، سلیم سرور اور ہدایت الاسلام شامل ہیں۔ اپنے مختصر خطاب میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد خان نے اس اہم تقریب میں شرکت کا موقع دینے پر وکلاء برادری کا شکریہ اد ا کیا۔

ڈی سی محمد عمران خان نے انصاف کی فراہمی میں بار کی کردار کو سراہتے ہوئے کہاکہ وکلاء کسی بھی معاشرے میں نمایان حیثیت کے حامل ہوتے ہیں جوکہ سوسائٹی کو لیڈ کرنے کی پوزیشن میں ہوتے ہیں اور وہ اپنی مدت ملازمت کے دوران اپنی ہر ایک جائے تعیناتی میں بار کے ساتھ ایک دوستانہ تعلق کو برقرار رکھا اور کسی بھی پیچیدہ صورت حال درپیش ہونے پر ان سے رہنمائی حاصل کرتے رہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے وکلاء کو یقین دلایاکہ لائبریری سمیت ان کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس سے قبل صدرساجد اللہ ایڈوکیٹ نے اپنے خطاب میں وکلاء برادری کو درپیش مسائل بیان کیا اور ڈسٹرکٹ بار کے لئے جدید لائبریری کی قیام میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تعاون کو ناگزیر قرار دیا۔

انہوں نے بار اور بینچ کے درمیان بہتر تعلق کارپرزور دیا اور اسے انصاف کے آسان فراہمی کے لئے لازمی قرار دیا۔ انہوں نے اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ بار روم میں لیگل کمپلینٹ سنٹر اور لیگل ڈیسک کے قیام کا بھی ذکر کیا۔انہوں نے کہاکہ ہفتہ وار بنیادوں پر ڈسٹرکٹ بار روم میں ایک لیگل ڈیبیٹ کا اہتمام کیاجائے گا جس میں وکلاء کو قانونی موضوعات کے لئے سماجی ایشوز پر بھی اظہار خیال کرنے اور معلومات حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ بعدازاں ڈی۔سی نے بار روم کی لائبریری کو فعال بنانے کے کام کا افتتاح کیا۔ تقریب میں سینئر وکلاء امیرگلاب خان، صاحب نادر خان، عبدالولی خان عابد، فضل رحیم، سفیر اللہ، ظفر حیات، ایم۔آئی خان سرحدی، سیدجلا ل موجودتھے۔

chitraltimes chitral bar association oath taking ceremony 3 chitraltimes chitral bar association oath taking ceremony 2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
88649