Chitral Times

Jun 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لویر چترال کے عہدیداروں کی حلف برداری تقریب

Posted on
شیئر کریں:

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لویر چترال کے عہدیداروں کی حلف برداری تقریب

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لویر چترال کے عہدیداروں نے ہفتے کے روزڈسٹرکٹ بار روم میں منعقدہ تقریب میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا جس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لویر چترال خالد خان نے ان سے حلف لیا جبکہ ڈپٹی کمشنر محمد عمران خان اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ حلف اٹھانے والوں میں صدر ساجد اللہ ایڈوکیٹ، نائب صدر محمد کوثر چغتائی،جنرل سیکرٹری نبیک، فنانس سیکرٹری فیصل کمال، لائبریری سیکرٹری ظفرالحق اور ایگزیکٹو ممبرز راحت علی، سردارعلی، سلیم سرور اور ہدایت الاسلام شامل ہیں۔ اپنے مختصر خطاب میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد خان نے اس اہم تقریب میں شرکت کا موقع دینے پر وکلاء برادری کا شکریہ اد ا کیا۔

 

ڈی سی محمد عمران خان نے انصاف کی فراہمی میں بار کی کردار کو سراہتے ہوئے کہاکہ وکلاء کسی بھی معاشرے میں نمایان حیثیت کے حامل ہوتے ہیں جوکہ سوسائٹی کو لیڈ کرنے کی پوزیشن میں ہوتے ہیں اور وہ اپنی مدت ملازمت کے دوران اپنی ہر ایک جائے تعیناتی میں بار کے ساتھ ایک دوستانہ تعلق کو برقرار رکھا اور کسی بھی پیچیدہ صورت حال درپیش ہونے پر ان سے رہنمائی حاصل کرتے رہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے وکلاء کو یقین دلایاکہ لائبریری سمیت ان کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس سے قبل صدرساجد اللہ ایڈوکیٹ نے اپنے خطاب میں وکلاء برادری کو درپیش مسائل بیان کیا اور ڈسٹرکٹ بار کے لئے جدید لائبریری کی قیام میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تعاون کو ناگزیر قرار دیا۔

 

انہوں نے بار اور بینچ کے درمیان بہتر تعلق کارپرزور دیا اور اسے انصاف کے آسان فراہمی کے لئے لازمی قرار دیا۔ انہوں نے اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ بار روم میں لیگل کمپلینٹ سنٹر اور لیگل ڈیسک کے قیام کا بھی ذکر کیا۔انہوں نے کہاکہ ہفتہ وار بنیادوں پر ڈسٹرکٹ بار روم میں ایک لیگل ڈیبیٹ کا اہتمام کیاجائے گا جس میں وکلاء کو قانونی موضوعات کے لئے سماجی ایشوز پر بھی اظہار خیال کرنے اور معلومات حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ بعدازاں ڈی۔سی نے بار روم کی لائبریری کو فعال بنانے کے کام کا افتتاح کیا۔ تقریب میں سینئر وکلاء امیرگلاب خان، صاحب نادر خان، عبدالولی خان عابد، فضل رحیم، سفیر اللہ، ظفر حیات، ایم۔آئی خان سرحدی، سیدجلا ل موجودتھے۔

chitraltimes chitral bar association oath taking ceremony 3 chitraltimes chitral bar association oath taking ceremony 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
88649