Chitral Times

تلخ و شیریں ۔ قاری فیض اللہ چترالی، خدمت کا استعارہ ۔ نثار احمد

تلخ و شیریں ۔ قاری فیض اللہ چترالی، خدمت کا استعارہ ۔ نثار احمد

جب انسان شہرت اور نمود و نمائش کے بکھیڑوں سے آزاد ہو کر خلوص و للہیت کے ساتھ اپنے حصّے کا دِیا روشن کرنے میں جُت جاتا ہے تو زندگی میں وہ لمحہ ضرور آتا ہے جب اس کے ننھے منے دیے کی روشنی چار دانگ ِ عالم میں پھیل جاتی  ہے۔ پھر یہاں دیا جلانے والے انسان کو اس بات کی ضرورت پیش نہیں آتی کہ وہ لوگوں کو بتاتا پھیرے لو جی دیکھو روشنی کے واسطے دیا میں جلا رہا ہوں۔ یہی حال دنیا میں کام کے بندوں کا ہے کام کے یہ بندے کچھ اس خلوص و لگن کے ساتھ کام کرتے ہیں کہ ان کا کام خود بول  رہا ہوتا ہے۔  کام کرنے کے بعد اِنہیں تین عدد صحافی اور دو عدد پروفشنل فوٹو گرافر  بلا کر بتانا نہیں پڑتا کہ یہ والا کام میں نے کیا ہے اس کی فوٹو کھینچ کر میرے نام کے ساتھ اخبار میں چھپوا دو۔ ایسے ہی کام کے ایک بندے کا نام کل ٹاؤن ہال چترال میں منعقدہ اقرا ایوارڈ  کی تقریب میں مقررین کی زبانی بار بار سماعتوں سے ٹکراتا رہا۔ جو بھی مقرر اسٹیج پر آتا، احترام سے اس بندے کا نام لیتا اس کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا اور واپس اپنی کرسی پر براجمان ہوتا۔ یہ شخص دیار ِ غیر یا پاکستان کے کسی بڑے شہر میں بسنے والے کوئی جدی پشتی رئیس نہیں بلکہ چترال کے دور افتادہ علاقے موڑکھو میں پیدا ہونے والے قاری فیض اللہ چترالی ہیں۔

chitraltimes qari faizullah upper chitral yarkhun valley visit 12

خدمت خلق کو اپنا شعار اور مصبیت زدوں کے ساتھ مالی تعاون کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنانے کی وجہ سے قاری صاحب چترال کے طول و عرض میں خدمت کے حوالے سے ایک حوالہ بن چکے ہیں۔ شندور تا بروغل کسی بھی چترالی سے استفسار کیا جائے کہ آفات کے دنوں میں تعاون و تناصر کے لیے سب سے پہلے کون پہنچتا ہے تو جواب ملے گا قاری فیض اللہ چترالی۔ ایسا نہیں ہے کہ ضرورت کے مواقع پر دیگر سرکاری و غیرسرکاری تنظیمیں امداد کے لیے نہیں پہنچتیں،  بالکل پہنچتی ہیں یہاں ان کی خدمات کا انکار نہیں کیا جا رہا لیکن کسی بھی تنظیمی سیٹ اپ کے بغیر انفرادی حیثیت میں لوگوں تک پہنچنا، انہیں حوصلہ دینا اور ان کے ساتھ حسب بساط مالی تعاون کرنا قاری صاحب ہی کا خاصا ہے۔ اگر جزبے جوان ہوں اور کچھ کرنے کا عزم ہمہ وقت سینے میں مچلتا ہو تو پھر انسان بڑھاپے میں بھی جوانوں کی چال چلتا ہے۔ ایسا بار ہا ہوا ہے کہ قاری صاحب چترال پہنچنے کے بعد گھر (موڑکھو) جانے سے پہلے اس علاقے میں گئے ہوں جہاں کسی رفاہی کام کے سلسلے میں ان کے جانے کی ضرورت تھی۔ لیکن ایسا کبھی نہیں ہوا ہے کہ قاری صاحب کراچی سے چترال تشریف لائے ہوں اور رفاہی کاموں کے سلسلے میں چترال کے دراز  دور دراز علاقوں کے لیے رخت سفر نہ باندھے ہوں۔

chitraltimes qari faizullah relief upper chitral
قاری صاحب اپنی ذات میں مکمل انجمن ہی نہیں، پوری جماعت بھی ہیں۔ جس کام کے لیے پورے جماعتی نظم اور اچھے خاصے وقت کی ضرورت ہوتی ہے اُسے قای صاحب تن تنہا اپنے معتمد خاص  (خطیب شاہی مسجد چترال، مولانا خلیق الزمان) کو لے کر چند دنوں میں نمٹاتے ہیں۔ قاری صاحب کے دل میں انسانیت کا درد ہے۔  یہ درد ہی ہے جو قاری صاحب کو کچھ نہ کچھ کرنے کے لیے بے چین رکھتا ہے۔ قاری صاحب کی ابتدائی زندگی صعوبتوں میں گزری ہے سو صعوبت جھیلنے والوں کی صعوبتوں اور مشکلات کا احساس قاری صاحب سے زیادہ کس کو ہو سکتا ہے یہی وجہ ہے کہ مشکلات میں گھرے لوگوں کے ساتھ تعاون میں قاری صاحب کبھی بخل نہیں دکھاتے۔ سب کے ساتھ تعاون اور مکمل تعاون کسی بڑی این جی او کے بس میں بھی نہیں ہوتا چہ جائیکہ قاری صاحب سے اس کی توقع کی جائے۔ بس یہ کہ قاری صاحب کے ہاں تعاون و تناصر کا یہ عمل حسبِ بساط ہوتا ہے اور اصول ِ ترجیح کی بنیاد پر ہوتا ہے۔

ممتاز کالم نگار، ادیب اور مصنف ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی (تمغہ ء امتیاز) نے اقرا ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہی خوبصورت جملہ کہا۔ فرمایا
“قاری صاحب نے بچوں کی حوصلہ افزائی اور کسی نہ کسی حد تک ان کے تعلیمی اخراجات میں حصّہ دار بننے کے لیے “اقرا ایوارڈ” کے نام سے جو مبارک سلسلہ شروع کیا ہے پورے پاکستان میں نہ صرف اس کی مثال نہیں ملتی بلکہ اس کی تقلید کی ہمت بھی تاحال کسی کو ہوتی نظر نہیں آ رہی ہے”۔

قاری صاحب کے تئیں حکومتی سردمہری کا گلہ کرتے ہوئے ڈاکٹر صاحب نے یہ بھی کہا  ” قاری صاحب کا مسئلہ ڈومیسائل کا ہے۔ اگر ان کے پاس چترال کے بجائے ملتان یا پنڈی وغیرہ کا ڈومیسائل ہوتا تو قاری صاحب ضرور پرائڈ اف پرفارمنس ایوارڈ کے لیے منتخب ہوتے”۔

chitraltimes qari faizullah visit flood hit area of upper chitral3
موٹیویشن  تعلیمی عمل میں شاہ کلید کی حیثیت رکھتی ہے۔ یہ موٹیویشن ہی ہوتی ہے جو بچے کو مسلسل اپنی منزل کی جانب بڑھنے پر اکساتی ہے۔ اسی طرح مالی لحاظ سے کمزور طالب کے معاشی مسائل بھی بڑی حد تک اس کے تعلیمی عمل میں سدِراہ بنتے ہیں۔ اس بابت گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او چترال نے اقرا ایوارڈ پروگرام میں اپنی آپ بیتی سُنائی۔ انہوں نے کہا

“میں جب پرائمری سکول میں تھا تو ایک دن سکول میں منعقدہ ایک پروگرام میں بچوں کے سامنے بلا کر مجھے ایک کپ دیا گیا۔ یہ اس لیے دیا گیا تھا کہ میری پوزیشن آئی تھی اس کے بعد ہر امتحان میں، مَیں مسلسل پوزیشن لیتا رہا یہاں تک کہ میٹرک کے بعد میرے باقی دوست اسلامیہ کالج چلے گئے لیکن معاشی مسائل کی وجہ سے میں نہیں جا سکا کیونکہ ہمارے آس پاس کوئی فیض اللہ چترالی نہیں تھا۔ بعد ازاں ایف اے کے بعد اسلامیہ کالج جانے کی سبیل نکل آئی گوکہ معاشی ایشوز اس وقت بھی میرے ساتھ چمٹے رہے “۔

chitraltimes relief activities by qari faizullah chitrali in flood hit area 2
قاری صاحب خاموشی سے کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ یہی نہیں کہ قاری صاحب کیمرے کے سامنے آنے سے کتراتے ہیں بلکہ کریڈٹ کے چکر میں بھی کبھی نہیں پڑتے۔ اس حوالے سے ان کا خلوص اس حد بڑھا ہوا ہے کہ کبھی کبھار چترال ٹاؤن میں ہوتے ہوئے بھی تقریب میں نہیں آتے۔ اسی چیز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کل کی تقریب میں ڈپٹی کمشنر چترال محمد علی نے کہا۔

” تقریب میں شامل ہونے کے بعد میں سوچوں میں غرق ہو گیا جو شخص لاکھوں کا رفاہی کام کرتے ہوئے بھی خود سامنے نہیں آتا وہ یقیناً ان لوگوں میں سے ہو گا جن کی بدولت دنیا کا نظام جاری و ساری ہے”۔  انہوں نے مزید کہا کہ قاری صاحب جیسے لوگوں کو نشان پاکستان ایوارڈ کے لیے نامزد کرنا چاہیے۔ میں فورا قاری صاحب کا نام نامزدگی کے لیے متعلقہ ادارے کو ارسال کروں گا۔

chitraltimes qari faizullah visit flood hit area of upper chitral1

بہرحال قاری صاحب اپنے کردار، فکر اور عمل کے زریعے  پہچانے جاتے ہیں بقولِ ڈی ای او چترال لوئر محمود غزنوی، دنیا میں کچھ لوگ بولنے کے لیے الفاظ کا سہارا لیتے ہیں اور کچھ لوگوں کا عمل و کردار بذات خود بولتا ہے قاری صاحب بھی لوگوں کے اس زمرے میں شامل ہیں جن کا عمل، فکر اور کردار بول رہا ہے۔ انہیں زبان و الفاظ کے زریعے بولنے کی ضرورت پیش نہیں آتی۔ محمود غزنوی صاحب ہی کی اسی بات پر میں اس کالم کا اختتام کروں گا کہ خدمت کے شعبے میں قاری صاحب کو اپنا مشعلِ راہ مانتے ہوئے دیگر لوگوں کو بھی خدمات کے شعبے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

chitraltimes relief activities by qari faizullah chitrali in flood hit area 1 chitraltimes qari faizullah visit flood affected area of khuzh and brep chitraltimes qari faizullah relief activites in flood hit areas upper chitral5 chitraltimes qari faizullah relief upper chitral chitraltimes qari faizullah distributes steel sheets for flood affected people of chitral 6 chitraltimes qari faizullah relief upper chitral1 chitraltimes qari faizullah relief upper chitral2

chitraltimes qari faizullah visit flood hit area of upper chitral

Posted in تازہ ترین, مضامینTagged
81892

قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے سیلاب زدگان اپرچترال کے لئے جستی چادروں کی فراہمی مکمل

قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے سیلاب زدگان اپرچترال کے لئے جستی چادروں کی فراہمی مکمل

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے مشہور سماجی ومذہبی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے متاثرین سیلاب زدگان ۔بریپ۔کھوژ۔اور میراگرام نمبر 2 اور وادی یارخون کےتین مساجدکو دی گئی ٹین کی چادروں کی آخری قسط 400چادرین ضلع اپر چترال مستوج خاص پہنچ گئے ۔ان المونیم چادروں کے ساتھ 2022.2023کا آخری مرحلہ اپنے تکمیل کو پہنچ گیا ۔
یہ چادریں قاری فیض اللہ چترالی کے نمائندے سابق چیئرمین پرکوسپ قاری احمد ولی شاہ ،مولانا فدا الرحمن ، مولانا شیر وزیر نے وصول کئے

اس کے علاؤہ آج کشم کے ایک مدرسے، اورسہت موڑکھو ، تریچ اورچمرکن میں ایک ایک گھر اور رمبور میں ایک مسجد اور گولین میں ایک گھر کے لئے بھی چادریں پہنچائی گئی

chitraltimes qari faizullah add for flood effected people 2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
81479

قاری فیض اللہ چترالی کایارخون ویلی کا دورہ، کہوژ میں 9تعمیرشدہ گھروں کا معائنہ اور مزید 5گھروں اور 3مدرسوں کے تعمیر کا اعلان

قاری فیض اللہ چترالی کایارخون ویلی کا دورہ، کہوژ میں 9تعمیرشدہ گھروں کا معائنہ اور مزید 5گھروں اور 3مدرسوں کے تعمیر کا اعلان

اپر چترال ( چترال ٹایمزرپورٹ ) چترال کی معروف سماجی ومذہبی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی نے آج اپنے 4روزہ دورہ یارخون بروغل ویلی کے یارخون ویلی کے مختلف دیہاتوں میں جاری کاموں کا معائنہ کیا جس میں وسم، شوشت،بنگ،شوڑ کوچ،یارخون لشٹ،مکمل بروغل ویلی شامل ہیں۔

شوشت میں آغاخان ہائی سیکنڈری سکول کا وزٹ کیا جہاں سکول کے پرنسپل یعقوب علی نے ادارے کے بارے میں بریفننگ دی ۔قاری فیض اللہ نے یارخون ویلی میں تین مزید گھروں اور ایک مدرسے کی تعمیر کا اعلان کیا۔بروغل ویلی کے تمام باسیوں کے لئے سردی کے گرم کپڑے بنیان بھیجنے کا بھی اعلان کیا ۔ کہوژ کے شہید شیر نواز کے گھر تعزیت کی اور کہوژ کے نوتعمیر شدہ 9مکانات کا معائنہ کیا ان میں سے ایک مکان ایسا بھی ہے جس کے لئے زمین بھی قاری فیض اللہ نے خرید کر دی تھی اور ایک گھر کے تمام اخراجات بھی قاری نے پورے کئے تھے۔اسی طرح پرکوسپ کے 2تعمیر شدہ مکانات اور مستوج میں زیر تعمیر مسجد کا معائنہ کیا ،جمعہ کی نماز سنوغر کے جامع مسجد میں آدا کی بعد ازنماز جمعہ قاری محمد جان نے مسجد کے تعمیراتی کام میں امداد کرنے پر اہل علاقہ کی طرف قاری صاحب کا شکریہ آدا کیا۔اس کے ساتھ 2 مکان اور ایک مدرسے کے تعمیر کی درخواست کی جسے قبول کرتے ہوئے قاری فیض اللہ نے تعمیر کا اعلان کیا۔ اسی طرح بریپ کے سیلاب متاثرین کے لئے تیار کردہ 19مکانات، کھوتان لشٹ میں6 زیر تعمیر مکانات اور مکمل شدہ مکانات کا معائنہ کیا۔اوراس جگہ مسجد حسنین رضی اللہ عنہا کے تعمیر کا افتتاح کیا اور خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر میراگرام نمبر2 میں سیلاب متاثرین کے ساتھ خصوصی نشست کی اور 7مکمل منہدم شدہ مکانات کے تعمیر کا اعلان کیا جس پر سیلاب متاثرین کی خوشی دیدنی تھی۔
واپسی پر میم اوی پہنچے جہاں علاقہ سیلاب میں بہت زیادہ متاثر ہوا تھا ان سیلاب متاثرین کی داد رسی کے لئے میم اوی کا دورہ کیا۔ جہاں کے 4سیلاب متاثرین کو دوما دومی میں نئے مکانات تعمیر کرکے دئے گئے۔ اہل علاقے کے درخواست پر ایک مدرسے کی تعمیر کا بھی اعلان کیا۔ بونی پہنچے تو مداک موڑکھو کا وفد منتظر تھا وفد نے مدرسے کے لئے چادروں کی درخواست کی جسے قبول کرتے ہوئے انہیں چادریں مہیاء کئے۔قاری فیض اللہ کے ساتھ قافلے میں ان کے رفقاء مولانا فدءالرحمن ، قاری احمد ولی شاہ ، مولانا شیروزیر ، مولانا احسان الحق وفا شامل تھے۔

 

chitraltimes qari faizullah upper chitral yarkhun valley visit 13 chitraltimes qari faizullah upper chitral yarkhun valley visit 122 chitraltimes qari faizullah upper chitral yarkhun valley visit 12 chitraltimes qari faizullah upper chitral yarkhun valley visit 1 chitraltimes qari faizullah upper chitral yarkhun valley visit 8 chitraltimes qari faizullah upper chitral yarkhun valley visit 7 chitraltimes qari faizullah upper chitral yarkhun valley visit 6 chitraltimes qari faizullah upper chitral yarkhun valley visit 4 chitraltimes qari faizullah upper chitral yarkhun valley visit 5 chitraltimes qari faizullah upper chitral yarkhun valley visit 2 chitraltimes qari faizullah upper chitral yarkhun valley visit 3

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged ,
79196

چترال کے معروف عالم دین اور سماجی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے میٹرک امتحان میں پوزیشن ہولڈر طلباء وطالبات کو اقراء ایوارڈ اور سکالرشپ دینے کی تقریب

Posted on

چترال کے معروف عالم دین اور سماجی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے میٹرک امتحان میں پوزیشن ہولڈر طلباء وطالبات کو اقراء ایوارڈ اور سکالرشپ دینے کی تقریب

چترال (نمائندہ چترال ٹایمز ) چترال کے معروف عالم دین اور کراچی میں مدرسہ امام محمد کے مہتمم قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے چترال کی سطح پر میٹرک کے امتحان میں پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو اقراء ایوارڈ اور سکالرشپ دینے کی 19ویں تقریب ہفتے کے روز منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمد انوارالحق مہمان خصوصی کی حیثیت سے ایوارڈ اور وظائف نقد کی صورت میں تقسیم کئے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈپٹی کمشنر انوار الحق نے قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے جدید علوم کی حوصلہ افزائی اور فروع کے جذبے کو سراہتے ہوئے علاقے کے دوسرے صاحب ثروت حضرات پر زور دیاکہ وہ بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے طالب علموں کی حوصلہ افزائی کے لئے آگے آئیں تاکہ وسائل کی کمی کسی کو پیشہ ورانہ اور اعلیٰ تعلیم کے حصول کی راہ میں رکاوٹ نہ بن سکے۔ انہوں نے معیاری تعلیم کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے کہاکہ طالب علموں میں مسابقت پیدا کرنے کے لئے اس قسم کی مثبت اور صحت مندانہ سرگرمیوں کے سلسلے کو آگے بڑہانا چاہئے جبکہ خیبر پختونخوا حکومت نے ستوڑے پختونخوا کے نام سے میرٹ سکالرشپ کا پہلے ہی اجراء کردیا ہے۔

chitraltimes iqra award ceremony chitral 5

صدر محفل ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر (مردانہ) لویر چترال شاہد حسین نے بھی گزشتہ انیس سالوں سے اقراء ایوارڈ اور وظائف کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے عمل کو علاقے میں ٹیلنٹ کی ترقی اور طالب علموں میں محنت کاجذبہ پیداکرنے میں عمل انگیز قرار دیا۔اقراء ایوارڈ اینڈ اسکالرشپ کے کوارڈینیٹر اور شاہی مسجد چترال کے خطیب مولانا خلیق الزمان نے کہاکہ قاری فیض اللہ ایک انجمن اور تحریک کا نام ہے جو ہمہ وقت چترال میں سماجی اور رفاہی کاموں کے ذریعے غریبوں اور آفات سماوی سے متاثر لوگوں کو ریلیف پہنچانے کے لئے سرگرم عمل رہتا ہے اور جو محض اعلانات کی بجائے عملی کاموں پر یقین رکھتا ہے اور نہ ہی ان کاموں کے ذریعے اپنی شہرت میں اضافہ کرنے اور میڈیا میں اجاگر ہونے کا انہیں لالچ لاحق ہے۔ انہوں نے کہاکہ قاری فیض اللہ چترالی نے اس سال موسم گرما میں سیلاب اور ذیادہ بارشوں کے متاثریں کے لئے تین کروڑ روپے کی مالیت کی ریلیف بہم پہنچائی اور کئی سیلاب زدہ گھروں کی بحالی میں مدد دی۔ انہوں نے کہاکہ ایک عالم دین کی طرف سے اقراء ایوارڈ کا گزشتہ 19سالوں سے مسلسل جاری رکھنا علماء کے خلاف اس پروپیگنڈا کی مکمل نفی ہے کہ وہ جدید علوم کے مخالف ہیں۔

chitraltimes iqra award ceremony chitral 23

اس سے قبل سابق ضلع ناظم مغفرت شاہ، جے یو آئی کے امیر مولانا عبدالرحمن،گورنمنٹ کامرس کالج کے پرنسپل پروفیسر صاحب الدین، معروف سوشل ورکر اور ادیب عنایت اللہ اسیر اور دوسروں نے بھی خطاب کیا اور اقراء ایوارڈ اور اسکالرشپ سمیت علاقے میں کوالٹی ایجوکیشن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اس سال کے اقراء ایوارڈ اور اسکالرشپ یافتگان میں پبلک سیکٹر کے سکولوں کی کٹیگری میں سلطان العارفین (گورنمنٹ ہائی سکول سویر دروش) 1048نمبروں کے ساتھ فرسٹ، نوید الحق (گورنمنٹ ہائی سکول ورکوپ اپر چترال) 1043نمبر سیکنڈ اور صاحبزادہ سمیم بن سراج(گورنمنٹ ہائی سکول زوندرانگم) 1042نمبروں کے ساتھ تھرڈ پوزیشن جبکہ پرائیویٹ سیکٹر سکولز کٹیگری میں فرنٹیر کور پبلک سکول دروش کی زینت بختیار (مرحومہ) اور اویس سرور اور دی لینگ لینڈ سکول کے اریبہ نواز 1049نمبروں کے ساتھ فرسٹ پوزیشن، فرنٹئیر کور پبلک سکول چترال کے سیدہ شافعہ حسام1048نمبردوسرے نمبر پر جبکہ الخدمت فاونڈیشن سکول قتیبہ کیمپس کے عروج علی اور فرنٹئیر کور پبلک سکول کے شیما مسرت 1038نمبروں کے ساتھ تیسرے پوزیشن حاصل کرلی۔

 

اسی طرح کالاش کمیونٹی کے لئے مختص ایوارڈ اور وظیفہ ارینہ (گورنمنٹ ہائی سکول رمبور) کے حصے میں آئی۔ اس موقع پر مجموعی طور پر 2لاکھ60ہزار روپے وظائف کی مد میں تقسیم ہوئی جن میں فرسٹ پوزیشن کے لئے 50ہزار روپے، سیکنڈ پوزیشن کے لئے 40ہزار روپے جبکہ تھرڈ پوزیشن کے لئے 30ہزار روپے اور کالاش کمیونٹی کے لئے 20ہزار روپے شامل تھا۔ فرسٹ پوزیشن ہولڈر میں زینب بختیار بھی شامل تھی جوکہ نتائج کے اعلان سے چند ہفتے قبل بیماری کا شکار ہوکر انتقال کرگئی تھی جس کا ایوارڈ ان کے والد ڈاکٹر پرنس بختیار الدین نے حاصل کی۔ مہمان خصوصی اس موقع پر ان کا ذکر کرتے ہوئے ابدیدہ ہوگئے اور ان کی معفرت اور غمزدہ والدین کی صبر جمیل کے لئے دعا کی۔

chitraltimes qari faizullah iqra award ceremoney3

تقریب میں انعام یافتہ طلباء وطالبا ت کے سکولوں کے سربراہان کو بھی ایوارڈ دے دئیے گئے۔ اس موقع پر معروف سماجی ورکر اور تجار یونین کے صدر بشیر احمد خان کو 2001میں چترال پشاور فلائیٹ کے دوران جہاز کے گیٹ میں خرابی پیدا ہونے کے بعد کھل جانے کے بعد دلیری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے پشاور لینڈنگ تک اس گیٹ کو پکڑے رکھنے اور جہاز کو کسی ممکنہ حادثے اور مسافروں میں افراتفری پیدا ہونے سے بچانے پر خصوصی ایوارڈ دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر (زنانہ) حلیمہ، جماعت علمائے اسلام کے ضلعی سیکرٹری حافظ انعام میمن اور جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری وجیہہ الدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

chitraltimes iqra award ceremony chitral 2 chitraltimes iqra award ceremony chitral 3

chitraltimes iqra award ceremony chitral 4

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
69331

قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے چترال لوئر اوراپرکے سیلاب متاثرین کے لئے پچیس ملین روپے مالیت کے جستی چادریں پہنچا دی گئیں

قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے چترال لوئر اوراپرکے سیلاب متاثرین کے لئے پچیس ملین روپے مالیت کے جستی چادریں پہنچا دی گئیں

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) چترال کی معروف سماجی ومذہبی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے سیلاب متاثرین کے گھروں  کےلئے پچیس ملین روپے کی خطیر رقم سے جستی چادریں چترال پہنچائی گئی۔ جن میں سے شیشی کوہ کے لئے دس ملین روپے کی پانچ سو چادریں اور گولین کے لئے پانچ ملین روپے کی چادریں مختص کئے گئے اور تین گھروں کو پہلے ہی چادریں پہنچایے گئے تھے۔
اسی طرح  اپرچترال کے اوی سے یارخون تک کے سیلاب متاثرین کے گھروں کے لئے دس ملین روپے کی پانچ سو چادریں مستوج خاص پہنچا دی گئی
اس سے پہلے بیار میں سات گھر مکمل تیار ہوچکے ہیں جن کو قاری کی طرف سے چادریں فراہم کئے گئے تھے

اس کے ساتھ قاری فیض اللہ کی طرف سے پورے چترال خصوصاً اپرچترال کے دور افتادہ اور پسماندہ وادی بروغل کے سرد ترین علاقے کے لوگوں کے لئے گرم بنیان اور پاجامے تقسیم کئے گئے۔

chitraltimes qari faizullah distributes steel sheets for flood affected people of chitral 3

chitraltimes qari faizullah distributes steel sheets for flood affected people of chitral 1 chitraltimes qari faizullah distributes steel sheets for flood affected people of chitral 4 chitraltimes qari faizullah distributes steel sheets for flood affected people of chitral 5 chitraltimes qari faizullah distributes steel sheets for flood affected people of chitral 7

chitraltimes qari faizullah distributes steel sheets for flood affected people of chitral 2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
69059

قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے حسب سابق میٹرک کے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات  کو ایوارڈ اور نقد انعام دینے کا اعلان

قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے حسب سابق میٹرک کے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات  کو ایوارڈ اور نقد انعام دینے کا اعلان

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) ضلع چترال کے دونوں اضلاع میں میٹرک امتحان کے پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کو حسب سابق امسال بھی قاری فیض اللہ ایوارڈ دیا جائے گا۔۔۔خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان نے چترال ٹایمز کو بتایا کہ ایجوکیشن آفس چترال سے موصول شدہ نتائج کے مطابق سرکاری اور پرائیوٹ سکولز کے آٹھ طلباء و طالبات کو بالترتیب پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن جبکہ کیلاش کمیونٹی میں سب سے زیادہ نمبر لینے پر ایک طالب علم کو قاری فیض اللہ چترالی ایوارڈ اور نقد انعام کے لئے منتخب کیا گیا ہے قارئین کی سہولت کے لئے ایجوکیشن آفس سے موصول شدہ لسٹ خبر کے ساتھ اٹیچ کیا جارہا ہے اگر کسی طالب علم کے نمبرز اس لسٹ میں دئیے گئے نمبروں سے زیادہ ہیں تو وہ اندرون ایک ہفتہ خطیب صاحب شاہی مسجد چترال سے رابطہ کر کے ایوارڈ کا مستحق بن سکتا ہے۔

Iqra Eward 202

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
67450

قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے سیلاب سے متاثرہ مکانات کے لئے 20لاکھ روپے کے جستی چادریں اپرچترال پہنچائی گئی

Posted on

قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے سیلاب سے متاثرہ مکانات کے لئے 20لاکھ روپے کے جستی چادریں اپرچترال پہنچائی گئی

اپر چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) چترال کی  معروف مذہبی وسماجی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے اپرچترال کے متاثرین سیلاب کیلئے خشک راشن/گندم اور نقدی کی صورت میں امداد مکمل کرنے کے بعد اب تحصیل مستوج کےسیلاب متاثرین کے ساتھ ساتھ تمام غرباء میں گرم کپڑے تقسیم کرنے کا عمل بھی شروع ہوچکا ہے
اس کے ساتھ سیلاب سے متاثرہ مکانات کے لئے 20لاکھ روپے کے جستی چادریں اپرچترال پہنچائی گئی ۔جہاں مکانات تیار ہورہے ہیں وہاں چادریں پہنچائی جارہی ہیں
تریچ جہاں سب سے پہلے سیلاب آیا تھا وہاں گھر کو چادریں لگاکر مکمل کرلیا گیا اور موڑکھو کے تین مکانات کو بھی چادریں لگائی گئی جو کہ مکمل ہوگئے ہیں
پریپ کے ایک مکان کی قینچیاں لگ چکے ھیں ان کو چادریں دےدی گیی ہیں۔ اور کہوژ میں ایک مکان کی تعمیر قاری کے تعاون سے جاری ہے ۔گولین گول اور شیشی کوہ میں بھی عنقریب قینچیاں لگنے کےبعد چادریں دےدی جائیگی۔ قاری فیض اللہ کی کوشش ہے کہ دسمبر کے جما دینے والی سردی سے پہلے تمام متاثرین کو چھت مہیا کیا جائے ۔

chitraltimes qari faizullah relief activites in flood hit areas upper chitral 3 chitraltimes qari faizullah relief activites in flood hit areas upper chitral2 chitraltimes qari faizullah relief activites in flood hit areas upper chitral 1  chitraltimes qari faizullah relief activites in flood hit areas upper chitral5

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
66639

چترال کی معروف شخصیت قاری فیض اللہ چترالی کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ ، امدادی اشیا تقسیم 

چترال کے معروف سیاسی وسماجی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ ، امدادی اشیا تقسیم

اپر چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) معروف سماجی و مذہبی رہنما قاری فیض اللہ چترالی کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا ترتیب وار رفاہی دورہ جاری ہے پہلے مرحلے میں تریچ کے سیلاب سے متاثرہ گاؤں پختوری،لولیمی اور اوج کا دورہ کیا اور متاثرین کے ساتھ اظہار ہمدردی کے علاوہ ان میں ایک ایک بوری گندم تقسیم کئے اس موقع پر ان کے ساتھ سابق تحصیل ناظم مولانا یوسف،مولانا فیض الدین, تریچ کے سابق ناظم مولانا عطاء الرحمن،مولانا احسان الحق وفا کے علاوہ دیگر علماء کرام بھی موجود تھے اس سے قبل جب قاری صاحب کراچی سے چترال پہنچے تو انہیں مستوج کے مختلف علاقوں بریپ اور کھوژ میں سیلاب کی اطلاع ملی تو چترال شہر سے سیدھا وہاں پہنچے متاثرین سے اظہار ہمدردی کے علاوہ راشن پیکچ بھی تقسیم کئے اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم پی اے چترال مولانا ہدایت الرحمن، مولوی فداء الرحمن کے علاوہ مختلف مقامی علماء بھی موجود تھے۔ دوسرے مرحلے میں ایک بار پھر مستوج کے متاثرہ علاقوں کھوژ بریپ اور دوسرے علاقوں کا پروگرام شیڈول ہے جب کہ تحصیل تورکہور کے متاثرہ علاقوں کھوت اور دیگر متاثرہ گاؤں کے علاوہ لوئر چترال میں سیلاب سے تباہ حال شیشی کوہ اور آس پاس کے علاقے میں بھی متاثرین سے اظہار ہمدردی کے علاوہ خشک خوراک کی تقسیم کے سلسلے میں دورہ بھی ان کے شیڈول کا حصہ ہے۔

chitraltimes Qari faizullah chitrali visit flood hit area of mastuj districbutes relief2

chitraltimes Qari faizullah chitrali visit flood hit area of mastuj khuzh chitraltimes Qari faizullah chitrali visit flood hit area of mastuj districbutes relief1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
65131

معروف سماجی وسیاسی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے چترال جیل میں گرم لباس تقسیم

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال سینٹرل جیل کے قیدیوں میں معروف مذہبی و سماجی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے گرم لباس تقسیم کئے گئے جس میں سوئیٹر،کوٹ اور ٹراؤزر شامل تھے قاری کے معتمد خاص مولانا خلیق الزمان خطیب شاہی مسجد چترال نے از خود جیل جاکر سپریڈنٹ جیل کی نگرانی میں قیدیوں اور جیل اسٹاف میں یہ گرم لباس تقسیم کئے۔ خطیب کا کہنا تھا بے شک یہ لوگ کسی جرم کی پاداش میں پس زندان ہیں لیکن بحیثیت انسان اور مسلمان ہمارے تعاون کے مستحق ہیں اس حوالے سے جس قسم کا تعاون ہم سے ہو سکے ان کے ساتھ کرنا چائیے ۔

اس موقع پر قیدیوں نے گرم پانی کی دستیابی کا مطالبہ کیا توخطیب نے قاری فیض اللہ کی طرف سے ان کیلئے گیزر لگانے کا بھی وعدہ کیا۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
56656