Chitral Times

جماعتِ اسلامی سے مذاکرات کیلئے پی ٹی آئی کی 3 رکنی کمیٹی قائم

Posted on

جماعتِ اسلامی سے مذاکرات کیلئے پی ٹی آئی کی 3 رکنی کمیٹی قائم

لاہور(سی ایم لنکس)پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان اور جماعتِ اسلامی کے امیر سراج الحق کی ملاقات کے بعد عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی نے 3 رکنی کمیٹی قائم کر دی۔کمیٹی میں پرویز خٹک، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید شامل ہیں جو ملک میں جاری سیاسی بحران پر جماعتِ اسلامی سے مذاکرات کرے گی۔گزشتہ روز امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی تھی۔ملاقات کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ کسی بھی طرح کے مذاکرات میں خود شامل نہیں ہوں گا۔اس موقع پر سراج الحق کا کہنا تھا کہ کچھ قدم آپ آگے بڑھائیں، وزیرِ اعظم بھی دو قدم پیچھے ہٹیں تو بات آگے بڑھ سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے حوالے سے کوئی بات واضح ہو تو اپنے نمائندے بھیج سکتا ہوں۔سراج الحق نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن میں اعتماد کا شدید فقدان ہے، صرف پنجاب میں انتخابات ہوئے تو اسمبلیاں اکٹھی مدت پوری نہیں کر پائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت سمجھتی ہے کہ اس سے طاقت کا توازن بگڑ جائے گا، صدر اور سپریم کورٹ کی جانب سے دی گئی تاریخیں 90 دن سے تجاوزکر چکی ہیں۔

 

 

امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم خان نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ مسترد کردیا

پشاور (چترال ٹایمز رپورٹ ) امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم خان نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ مسترد کردیا۔ قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا سیلاب آئے گا جس کے آگے بند باندھنا مشکل ہوگا۔پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے کا اضافہ شریف حکومت کی بدمعاشی ہے۔ عید سے قبل قیمتوں میں اتنا بڑا اضافہ ناروا اور ظلم ہے۔ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ تسلیم نہیں کرتے۔المرکزالاسلامی پشاور سے جاری کیے گئے بیان میں صوبائی امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان کا کہنا تھا کہ حکومت کو مہنگائی کی ماری، مفت آٹے کی قطاروں میں ذلیل و رسواء ہوتی عوام کے حال پر رحم کرنا چاہیے۔ حکومت اپنی عیاشیوں میں کمی کی بجائے عوام کے منہ سے لقمہ چھننے کی کوشش کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خزانہ اور پی ڈی ایم جماعتیں عوام پر عرصہ حیات تنگ کرنے سے باز آجائیں۔ پٹرول قیمتوں میں ناروا اضافے کا بوجھ مہنگائی کی چکی میں پستی عوام کی کمر توڑ دے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،حکومت نے آئی ایم ایف کی غلامی میں تمام حدیں عبور کرلیں۔ بجلی، گھی، آٹا اور چینی سب کچھ مہنگا کرکے عام آدمی سے زندہ رہنے کا حق چھینا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک مخصوص طبقے کو مفت پٹرول مل رہا ہے لیکن اس کی قیمت عوام سے وصول کیا جا رہی ہے۔ اس مخصوص طبقے کو پٹرول کی مفت فراہمی روکی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں بار بار اضافہ کرکے بدترین عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔حکومت عوام کو مجبور نہ کرے کہ وہ ان کے گریبان میں ہاتھ ڈال دیں۔ قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے ورنہ بھرپور احتجاج کریں گے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
73609

 ملک کوموجودہ بحران سے نکالنے کے لئے پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم دونوں اہلیت نہیں رکھتے ہیں اور اس کھٹن صورت حال میں جماعت اسلامی ہی واحد اپشن ہے۔ پروفیسر محمد ابراہیم امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا

Posted on

 ملک کوموجودہ بحران سے نکالنے کے لئے پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم دونوں اہلیت نہیں رکھتے ہیں اور اس کھٹن صورت حال میں جماعت اسلامی ہی واحد اپشن ہے۔ پروفیسر محمد ابراہیم امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا

چترال (نمائندہ چترال ٹایمز ) امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ اس وقت ملک بحرانی کیفیت سے دوچار ہے جہاں ہر روز کوئی نیا مسئلہ اٹھ کھڑ اہوتا ہے اور چاروں طرف بے یقینی کی کیفیت طاری ہے، اداروں کا ایک دوسرے ٹکراؤ کاسلسلہ جاری ہے اور المیہ یہ ہے کہ ہر ایک دوسرے کے کاموں میں ٹانگ اڑاتا ہے اور اپنا کام کوئی کرنے کو تیار نہیں ہے اور اس وقت بحران سے ملک کو نکالنے کے لئے پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم دونوں اہلیت نہیں رکھتے ہیں اور اس کھٹن صورت حال میں جماعت اسلامی ہی واحد اپشن ہے۔ ہفتے کے روز المرکز اسلامی چترال میں جماعت اسلامی کے امیر ضلع مولانا رحمت اللہ، سابق ضلع ناظم مغفرت شاہ اور جنرل سیکرٹری وجیہہ الدین کی معیت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گزشتہ اپریل کو ایک طویل تماشا برپاکرنے کے بعد عمران خان کو ہٹانے کے بعد پی ڈی ایم نے شہبازشریف کو اس حیلے بہانے سے وزیر اعظم بناکر وزارتیں آپس میں بندر بانٹ کردی کہ ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا لیکن ان تین مہینوں میں قوم پر وہ مظالم ڈھادئیے کہ مہنگائی وگرانی اور بے روزگاری کے ہاتھوں عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں اور عملاً ملک ڈیفالٹ کرگیا ہے اور روز روز مختلف ناموں اور بہانے بناکر نئی نئی ٹیکس عوام پر ڈال رہے ہیں جن میں بجلی پر فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ یعنی ایف پی اے ایک شرمناک فعل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے، کم ہے جبکہ اس سے پہلے پٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں اتنا اضافہ کردیا جتنا چاروں سالوں میں عمران خان حکومت نے مجموعی طور پر بھی نہیں بڑہائی تھی اور اس دور میں ڈالر کی قیمت روپے کے مقابلے میں آسمان کو چھونے لگا۔

پروفیسر ابراہیم خان نے کہاکہ بجلی کے بلوں میں خیبر پختونخو ا اور خصوصاً چترال میں ایف پی اے لگانا کسی بھی صورت جائز نہیں ہے جہاں پن بجلی وافر مقدار میں پیدا ہوکر ملک کے دوسرے صوبوں کو دی جاتی ہے اور اس صوبے میں فیول کی قیمت کا مسئلہ کہاں سے آگیا جس پر کمرتوڑ ٹیکس عوام پر لگایا جارہا ہے جوکہ مہنگائی کے مارے پہلے ہی بے حال ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر حکمران دیانت داری سے کام لیں تو آبی وسائل والے علاقوں میں پن بجلی کی فی یونٹ قیمت دو روپے سے ذیادہ نہیں ہوسکتی اور اگر اگلے الیکشن میں عوام نے جماعت اسلامی کو حکومت بنانے کے موقع دے دیا تو پن بجلی کی پوٹنشل کو مکمل طور پر بروئے کار لاکر قوم کو لوڈ شیڈنگ، آئی پی پیز اور سرکلر قرضہ جات سے نجات دلائیں گے۔

جماعت اسلامی کے صوبائی سربراہ نے 25ستمبر کو قومی اسمبلی کے نو حلقوں میں سے خیبر پختونخوا میں چاروں حلقوں میں امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے این اے 22مردان سے عبدالواسع، این اے 24چارسدہ سے محیب الرحمن، این اے31پشاور سے حاجی محمد اسلم اور این اے 45کرم سے ملک شیر محمد کا نام لیتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی کے یہ چاروں امیدوار دستور پاکستان کے دفعہ 62پر پورا اترتے ہیں اور قوم کو چاہیے کہ ایسے لوگوں کو ہی منتخب کرکے قانون ساز اسمبلی میں اپنی نمائندگی کے لئے بھیج دیں ورنہ اخلاق سے عاری افراد کی چناؤ کا خمیازہ ہم بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان حلقوں سے جماعت اسلامی کے نامزد امیدواروں کی کامیابی کیلئے بھر پور کوشش کیا جائے گا۔ ان کا مزیدکہنا تھاکہ صرف جماعت اسلامی ہی واحد جماعت ہے جہاں اوصاف کی بنیاد پر ٹکٹ دئیے جاتے ہیں جبکہ دوسرے جماعتوں میں ان کی دولت، جائید اد اور دنیاوی امور کو سامنے رکھے جاتے ہیں اور ایسے لوگ جب اسمبلیوں میں پہنچتے ہیں تو اس کے نتیجہ سب کے سامنے ہے۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے مستقلاً یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ آئندہ کسی سیاسی جماعت یا اتحاد میں شامل نہیں ہوں گے اور اپنی سیاسی منشور، انتخابی نشان اور پرچم کے تلے الیکشن لڑیں گے کیونکہ انتخابی اتحاد خصوصاً ایم ایم اے سے جماعت کو سب سے ذیادہ نقصان لاحق ہوا ہے۔ البتہ مقامی سطح پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کسی پارٹی کے ساتھ ممکن ہے اور یہ بال وہ مذہبی جماعتوں کے کورٹ میں ڈال دیا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ آنے والے انتخابات میں اسٹبلشمنٹ کو نیوٹرل رہنا ہوگا تاکہ ماضی میں اپنے دامن پر لگی ہوئی داغ دھبے کو صاف کرنے کا موقع مل سکے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کے مطابق نیوٹرل اسٹبلشمنٹ کا مطلب کچھ اور ہے جس میں انہیں ہر صورت میں اور ہرقیمت پر ان کو کامیاب بنائے جائے۔انہوں نے اس بات پر زور دیاکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو انتظامی اور جوڈیشل مکمل اختیارات دینے کے ساتھ ساتھ اسے مالیاتی طور پر مستحکم بنایا جائے تاکہ آزادانہ، منصفانہ اور غیر جابندرانہ الیکشن کا انعقاد ممکن ہوسکے۔ پروفیسر ابراہیم خان نے ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ ہم پارلیمنٹ کی بالا دستی پر یقین رکھتے ہیں اور امن کے لئے ہر قدم اور کوشش کا خیر مقدم کریں گے۔

chitraltimes JI kp Amir prof ibrahim addressing press confrence chitral1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
64515

ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور مقدار پر رتی برابر بھی سمجھوتہ نہیں کرسکتے ۔۔مولانا چترالی

ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور مقدار پر رتی برابر بھی سمجھوتہ نہیں کرسکتے ۔۔مولانا چترالی

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال سے قومی اسمبلی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا ہے کہ وہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور مقدار پر رتی برابر بھی سمجھوتہ نہیں کرسکتے اور قوم نے انہیں اسی لئے مینڈیٹ دے کر اسمبلی بھیج دیا ہے جہاں وہ ان کے مفادات کی حتی المقدور حفاظت کرے اور یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی صوابدیدی ترقیاتی فنڈ کی ایک ایک پائی کا درست استعمال کرنے کا تہیہ کررکھا ہے۔ اتوار کے روز چترال شہر کے نواحی گاؤں سنگور میں تقریباً ایک کروڑ روپے کی لاگت سے سڑک کی پختگی کے منصوبے پر کام کا افتتاح کرتے ہوئے کہاکہ ترقیاتی فنڈ کو دو، دو لاکھ روپے کی صورت میں بندر بانٹ کرنے کی بجائے انہوں نے بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام کرنے کو ترجیح دی تاکہ پورا گاؤں کو اس سے فائدہ پہنچ سکے اور سنگورگاؤں کا لنک روڈ بھی انتہائی اہمیت کا حامل تھا جس کی دہائی سالوں پہلے تکمیل کے بعد پختگی نہیں ہوئی تھی۔

انہوں نے مقامی عوام پر زور دیا کہ وہ کام کی معیار کویقینی بنانے کے لئے نگرانی ضرور کریں مگر بے جا مداخلت سے بھی باز رہیں اور کوئی غیر تسلی بخش کام ہونے کی صورت میں فوری طور پر ان کی نوٹس میں لے آئیں۔ انہوں نے کہاکہ انہوں نے 10کروڑ روپے کی ترقیاتی کاموں کے لئے سڑک اور بجلی کی ترسیل کے سیکٹروں کا انتخاب کیا ہے اور مختلف علاقوں میں بجلی کی ترسیل کے لئے کھمبے نصب کئے جارہے ہیں تو کہیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور کچا سڑکوں کی مرمت اور پختگی کا کام شروع کیا جارہا ہے۔ انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ ان کے صوابدیدی فنڈ سے ترقیاتی کاموں کا ٹھیکہ دینا متعلقہ محکمے کا کام ہے جو کہ پروکیورمنٹ کے اصول و قواعد کے تحت صاف شفاف ٹینڈر کے عمل کے ذریعے ٹھیکے الاٹ کرتے ہیں۔

اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع لویر چترال کے امیر مولانا اخونزادہ رحمت اللہ نے کہاکہ ان منصوبہ جات کو شروع کرکے کسی پر احسان نہیں جتاتے ہیں بلکہ یہ عوام کا حق تھا جسے ان تک پہنچائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ نظام میں عوام کے حقوق محفوظ نہیں ہیں اور یہ حقوق صرف اور صرف اسلامی نظام حکومت میں ہی محفوظ ہیں جہاں ضرورت کے مطابق کام سرانجام دینا ریاست کی زمہ داری ہوتی ہے جس کے لئے کسی کے مطالبے کی ضرورت بھی نہیں ہوتی اور جماعت اسلامی اسی نظام کے لئے کوشان ہے۔ جماعت اسلامی ضلعی سیکرٹری جنرل وجیہہ الدین اور یوسی ٹو کے امیر افتخار الدین نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ جماعت اسلامی کے سابق ضلعی سیکرٹری جنرل فضل ربی جان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

chitraltimes mna na 1 chitral abdul akbar chitrali inagurated singoor road5
chitraltimes mna na 1 chitral abdul akbar chitrali inagurated singoor road1
chitraltimes mna na 1 chitral abdul akbar chitrali inagurated singoor road4
chitraltimes mna na 1 chitral abdul akbar chitrali inagurated singoor road2
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , , , ,
49947