Chitral Times

تورکہوروڈ اوراستارو پل کی تعمیرمیں غیرمعمولی تاخیر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،یکم نومبرتک کا ڈیڈلائن

تورکہوروڈ اوراستارو پل کی تعمیرمیں غیرمعمولی تاخیراورغفلت کے خلاف علاقے کے عوام کا احتجاجی مظاہرہ

تورکہو( شراف الدین ) بونی بوزند تورکہو روڈ اور استارو پل کی تعمیر میں غیر معمولی تاخیر اور ٹھیکہ دار کی غفلت و سست روی کے خلاف تورکہو تریچ روڈ فورم کے زیر اہتمام ایک احتجاجی جلسہ ورکوپ میں منعقد ہوا۔ جس میں عوام کے کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ تورکھو اور تریچ یو سی کے عمائدین نے بھر پور طریقے سے شریک ھوئے ۔


جلسے کی صدارت سابق ایس پی محمد سعید خان نے کی جب کہ مہمانان خصوصی میں ممبر قومی اسمبلی عبد الاکبرچترالی اور ممبر صوبائی اسمبلی ھدایت الرحمن تھے۔ اور خاص کر اس جلسے میں شرکت کے لئے چترال سے سی ڈی ایم کے چیرمین ایڈووکیٹ وقاص، تحریک حقوق چترال کے سرپرست پیر مختار ، تحریک حقوق عوام اپر چترال پرویز لال، زاکر زخمی اور طاہر شادان نے بھی خصوصی طور پر شریک ھوئے۔


مقررین نے اپنے خطاب میں صرف ایک ہی ایجنڈا استارو پل اور تورکہوروڈ کے حوالے خطاب کئے ۔ اور خبردار کیا کہ اگر یکم نومبر ۲۰۲۱تک یہ پل مکمل نہیں ہوا تو پورا تورکھو تریچ یوسی کے لوگ بونی کی جانب مارچ کریں گے اور مکمل روڈ بلاگ اور سی اپن ڈبلیو افس کو تالا لگا یا جا ئگا اس منصوبہ میں ابھی تک سی این ڈبلیو اور ٹھیکیدار نے ملی بھگت سے عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں ۔
مقرریں نے نئے انے والے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کئے کہ انہوں نے آتے ھی عوام دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے اس ٹھیکیدار پر دباؤ ڈالا۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی نے ٹھیکیدار کو 12 دن کا ٹائم دیا تھا اور آج ہی دو ٹرک میں سامان پہنچ گئے ہیں۔


جلسے سے ممبر صوبائی اسمبلی مولانا ھدایت الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ھم عوامی نمائندے ھیں ھم اپ کے ساتھ ہیں انشاءاللہ جلد از جلد یہ پل بنےگا اور روڈ میں کام شروع ھوگا انہوں نے تورکھو اور تریچ یوسی میں کئی ترقیاتی کاموں کا بھی اعلان کیا ۔

ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبرچترالی نے انتہائی جذباتی خطاب کیا اور اس روڈ کے سلسلے میں اپنے کاوشوں سے عوام کو اگاہ کیا انہوں نہیں کہا کہ ابھی وہ 36کروڑ روپے اس روڈ کے لئے منظور کرائے ہیں جبکہ دوسال کروناوائرس کے وجہ سے ترقیاتی کام بلکل نہیں ہوسکے ابھی کام شروع ھوئے ہیں اگلے دوسالوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائنگے۔انہوں نے کہا کہ اگر یکم نومبر تک یہ پل نہیں بنا تو ھم بھی اپ ساتھ دھرنا دینگے ۔۔


اخر میں صدر مخفل سابق ایس پی محمد سعید نے خطاب کیا اورمہمانان کا شکریہ ادا کیا ۔اور سابق چیرمین میرگلزار مرحوم اور مداک سے تعلق رکھنے والے مرحوم مولانا کفایت الله کے لئے دعائے مغفرت کی گئی ۔

chitraltimes shagram torkhow protest rally booni buzund road3
chitraltimes shagram torkhow protest rally booni buzund road2
chitraltimes shagram torkhow protest rally booni buzund road1
chitraltimes shagram torkhow protest rally booni buzund road
chitraltimes shagram torkhow protest rally booni buzund road5
chitraltimes shagram torkhow protest rally booni buzund road 5
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , , ,
51514

ایم پی اے اورڈپٹی کمشنراپرچترال کا تورکہو روڈ اوراستارو پل کا معائنہ، کام کی سست روی پر برہمی کا اظہار

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی اور ایم پی اے چترال مولانا ہدایت الرحمن نے تورکہو کا دورہ کیا اور تورکہو روڈ سمیت استارو پل پر کام کی سست روی پر برہمی کا اظہارکیا گیا ۔عوامی شکایات پر گزشتہ دن ڈپٹی کمشنر اورایم پی اے نے کام کا جائز ہ لیا ۔ اس موقع پر تورکھو روڈ ایکشن کمیٹی کے اراکین عبدالقیوم بیگ، سفیر اللہ، صوبیدار جلال الدین اور تحریکِ انصاف کے راہنما چہار شنبہ خان و دیگر عمائدین کے علاوہ ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو عدنان،پروجیکٹ منیجر اور پُل کے ٹھیکدار بھی موقع پر موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے ایکشن کمیٹی کے ممبران، ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو،پراجیکٹ منیجر اور پُل کے ٹھیکدار کی موقف سننے کے بعد شدید برہمی کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ حالات کا جائزہ لینے کے بعد مجھے احساس ہوا کہ علاقے کے لوگ کتنے مشکلات سے دوچار ہیں۔ اس میں انہیں نہ صرف امد و رفت کا مسلہ درپیش ہے بلکہ ہسپتال تک رسائی، سکول تک بچوں کا پہنچنا کتنی مشکل ہوگئی ہے۔ عوام کواس طرح تکالیف سے گزارنا ان کے لیے نا قابلِ برداشت ہے۔


انہوں نے موقع پر سی ایند ڈبلیو اور ٹھیکدار کو سختی سے ہدایت دی کہ وہ ہر حال12 دنوں کے اندر پل لانچینگ کے کام کو عملی طور پر شروع کریں بصورتِ دیگر ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو اور پراجیکٹ منیجر نے اس موقع پرڈپٹی کمشنر اپر چترال کے حکم کو ہر حال میں تعمیل کرنے کا وعدہ کیا اور بارہ دنوں کے اندر ضروری ساماں پہنچاکر کام شروع کرنے کی یقین دہانی کی۔

یاد رہے کہ استارو کے مقام پر تین یوسیز کو چترال کے دوسرے علاقوں سے ملانے والی واحد رابطہ پُل گزشتہ سال اپریل2020کو بوجھ برداشت نہ کرتے ہوئے ٹوٹ کرڈمپر سمیت سینکڑوں فٹ کھائی میں جا گری اور ایک قیمتی جان کا بھی نقصان ہوا۔ متبادل کے طور پر ریا ستی روڈ کو امد و رفت کے لیے کھول دیا گیا جو ہر وقت خطرے کی علامت کے طور پر موجود ہے۔منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کیے جاتے ہیں عوام تورکھو اور تریچ کے عوام مجبور ہوکر گزشتہ دسمبر2020؁ کو شدید سردی اور برف باری کے باوجود اٹھارہ دن دھرنے دئیے۔ انجامِ کار استارو کے مقام پرکمانڈنٹ چترال سکاوٹ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال، اسسٹنٹ کمشنر مستوج، معاونِ خصوصی وزیر اعلیٰ وزیر زادہ،ایم۔پی۔اے مولانا ہدایت الرحمن، ڈی۔پی۔او اپر چترال، ایکسین محکمہ تعمیرات اپر چترال کی موجودگی میں عوام سے اس وعدے کے ساتھ دھرنے کو ختم کرایا گیا تھا کہ جون 2021؁ تک استارو پُل مکمل کرکے ہر حال میں ٹریفیک کے لیے کھول دیا جائیگا۔لیکن تاحال پل پر کام تعطل کا شکار ہے۔جس پر علاقے کے عوام ایک بار پھر احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کر لیا اور

15 اگست کو ورکپ کے مقام پر احتجاجی جلسہ کرنے اور تسلسل کے ساتھ تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔

chitraltimes dc upper chitral and mpa hidayat visit torkhow road istaro bridge
chitraltimes dc upper chitral and mpa hidayat visit torkhow road istaro bridge3
chitraltimes dc upper chitral and mpa hidayat visit torkhow road istaro bridge1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , , , ,
51410

استارو پل اور تورکہوروڈ پرکام کی سست روی کےخلاف بھرپوراحتجاج کافیصلہ

شاگرام ( چترال ٹائمزرپورٹ ) استارو پل میں کام کی رفتار میں سست روی دیکھ کر عوام ایک بار پھر مجبور ہوکر احتجاجی دھرنے کی تیاری شروع کر رکھی ہے۔ اس سلسلے میں حالیہ دو کار نر میٹنگز 5 اگست کورائین اور10 اگست کو ریچ میں منعقد ہوئیں جن میں متفقہ قرارداد کے ذریعے یہ فیصلہ ہوا کہ تورکہو روڈ جس میں 17 سال کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی 50فیصد کام بھی مکمل نہیں ہوا اور استارو پل جوکہ ڈیڑھ سال سے نامکمل ہے ان دونو منصوبوں کو جلد از جلد معیار اور مقدار کے مطابق مکمل کیے جائیں۔ اور اس سلسلے میں 15 اگست سے ایک منظم جلسے اور احتجاجی دھرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

یادرہے کہ تورکہو روڈ ایک نامکمل منصوبہ ہے جس پر کام کا آعاز متحدہ مجلس عمل کے دور حکومت میں شروع ہوا۔ یہ روڈ اپن ناگفتہ بہ حالت کی وجہ سے آج تک کئی قیمتی جانوں کی ضیاع کا باعث بنا آرہا ہے۔ عوام کی سفری مشکلات میں اس وقت مزید اضافہ ہوا جب مارچ 2020 میں استارو پل ایک کنٹریکٹر کی ڈمپر گاڑی گزرنے کی وجہ سے مکمل طور پر گر گیا اور ڈیڑھ مہینے تک عوام اس وادی میں محصور ہوکر رہ گئی۔ اس حادثے میں ایک قیمتی جان کا بھی ضیاع ہوا۔

عوام کی مسلسل کوششوں سے ایک متبادل پر خطر راستہ بنا یا گیا۔ سفری مشکلات اور صعوبتوں سے تنگ آکر دسمبر 2020 کو عوام تورکھو اور تریچ یوسی نے شاگرام کے مقام پر احتجاجی دھرنا دیا۔ اسی دوران متعلقہ محکمے کے آفیسر ، وزیراعلی کے معاون خصوصی وزیرزادہ ، ایم پی اے ہدایت الرحمن اس وقت کے ڈی سی او، ڈی پی او نے علاقے کا دورہ کیا استارو پل کے مقام پر عمائدین سے ملاقات کی اور محکمہ سی این ڈبلیو کے ایکسین نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آرسی سی سی پل کی تعمیر جون 2021 تک مکمل کیا جائے گا۔مگرتاحال پل کی تعمیر مکمل نہیں ہوئی۔

chitraltimes torkhow bridge and road 3
chitraltimes torkhow bridge and road 2
chitraltimes torkhow bridge and road 5
chitraltimes torkhow bridge and road 4
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
51369