Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

استارو پل اور تورکہوروڈ پرکام کی سست روی کےخلاف بھرپوراحتجاج کافیصلہ

شیئر کریں:

شاگرام ( چترال ٹائمزرپورٹ ) استارو پل میں کام کی رفتار میں سست روی دیکھ کر عوام ایک بار پھر مجبور ہوکر احتجاجی دھرنے کی تیاری شروع کر رکھی ہے۔ اس سلسلے میں حالیہ دو کار نر میٹنگز 5 اگست کورائین اور10 اگست کو ریچ میں منعقد ہوئیں جن میں متفقہ قرارداد کے ذریعے یہ فیصلہ ہوا کہ تورکہو روڈ جس میں 17 سال کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی 50فیصد کام بھی مکمل نہیں ہوا اور استارو پل جوکہ ڈیڑھ سال سے نامکمل ہے ان دونو منصوبوں کو جلد از جلد معیار اور مقدار کے مطابق مکمل کیے جائیں۔ اور اس سلسلے میں 15 اگست سے ایک منظم جلسے اور احتجاجی دھرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

یادرہے کہ تورکہو روڈ ایک نامکمل منصوبہ ہے جس پر کام کا آعاز متحدہ مجلس عمل کے دور حکومت میں شروع ہوا۔ یہ روڈ اپن ناگفتہ بہ حالت کی وجہ سے آج تک کئی قیمتی جانوں کی ضیاع کا باعث بنا آرہا ہے۔ عوام کی سفری مشکلات میں اس وقت مزید اضافہ ہوا جب مارچ 2020 میں استارو پل ایک کنٹریکٹر کی ڈمپر گاڑی گزرنے کی وجہ سے مکمل طور پر گر گیا اور ڈیڑھ مہینے تک عوام اس وادی میں محصور ہوکر رہ گئی۔ اس حادثے میں ایک قیمتی جان کا بھی ضیاع ہوا۔

عوام کی مسلسل کوششوں سے ایک متبادل پر خطر راستہ بنا یا گیا۔ سفری مشکلات اور صعوبتوں سے تنگ آکر دسمبر 2020 کو عوام تورکھو اور تریچ یوسی نے شاگرام کے مقام پر احتجاجی دھرنا دیا۔ اسی دوران متعلقہ محکمے کے آفیسر ، وزیراعلی کے معاون خصوصی وزیرزادہ ، ایم پی اے ہدایت الرحمن اس وقت کے ڈی سی او، ڈی پی او نے علاقے کا دورہ کیا استارو پل کے مقام پر عمائدین سے ملاقات کی اور محکمہ سی این ڈبلیو کے ایکسین نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آرسی سی سی پل کی تعمیر جون 2021 تک مکمل کیا جائے گا۔مگرتاحال پل کی تعمیر مکمل نہیں ہوئی۔

chitraltimes torkhow bridge and road 3
chitraltimes torkhow bridge and road 2
chitraltimes torkhow bridge and road 5
chitraltimes torkhow bridge and road 4

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
51369