Chitral Times

بونی تورکہو روڈ کی تعمیر میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی کارکردگی صفرہے ،نوٹس لیا جائے۔ سید خان

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) سابق ڈی پی او اور ممبر تحصیل کونسل محمد سید خان لال نے بونی بزند روڈ کی تعمیر میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائٹ میں کام کی نگرانی کے لئے ذمہ دار انجینئر کوئی بھی نہیں ہے جبکہ مقامی ایجنٹ کے ذریعے کام لیا جارہا ہے جس سے کام کی کوالٹی بالکل برباد ہوکر رہ گئی ہے۔ ہفتے کے روز جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہا ہے کہ سی اینڈڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی صفر ہے جس کی وجہ سے اس اہمیت کے حامل سڑک کی تعمیر میں سنگین نوعیت کے نقائص سامنے آرہے ہیں اوراس پراجیکٹ کے لئے مختص کروڑوں روپے ضائع ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے جس کا سخت نوٹس لیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ محکمہ نے انتہائی دشوارگزار پہاڑی مقامات دیغیڑی اور رائین زومالو میں کام کرنے کی بجائے دیہات کے اندر غیر ضروری کلوارٹ بنانے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔ محمد سید خان لال نے کہاکہ محکمہ کے ایجنٹ نے اپر رائین گاؤں کے نالے سے لے کر قلندر بوتینی تک اٹھارہ مقامات پر اپنے پسند کی بناپر مکمل طور پر غیر ضروری جگہوں پر کلوارٹ بنا چکے ہیں جوکہ سوفیصد خشک جگہے ہیں جہاں ان کی کوئی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہاکہ اگر ایسے مقامی ایجنٹوں کے ذریعے سڑک کے فنڈز غیر ضروری کاموں پر خرچ کیا جاتا رہااور پہاڑی مقامات پر سڑک کی کشادگی کا کام نہیں کیا گیاتو یہ روڈ پراجیکٹ ناکامی سے دوچار ہوگا جس کے ذمہ دار محکمہ سی اینڈ ڈبلیو پر عائد ہوگی۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ سی اینڈ ڈبلیو کا ایکسین، ایس ڈی او اور سب انجینئر سمیت کوئی بھی ذمہ دار نے اس سڑک کا رخ نہیں کیا ہے جوان کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور اس کے خلاف تورکھو کے عوام احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
52098

ایم پی اے اورڈپٹی کمشنراپرچترال کا تورکہو روڈ اوراستارو پل کا معائنہ، کام کی سست روی پر برہمی کا اظہار

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی اور ایم پی اے چترال مولانا ہدایت الرحمن نے تورکہو کا دورہ کیا اور تورکہو روڈ سمیت استارو پل پر کام کی سست روی پر برہمی کا اظہارکیا گیا ۔عوامی شکایات پر گزشتہ دن ڈپٹی کمشنر اورایم پی اے نے کام کا جائز ہ لیا ۔ اس موقع پر تورکھو روڈ ایکشن کمیٹی کے اراکین عبدالقیوم بیگ، سفیر اللہ، صوبیدار جلال الدین اور تحریکِ انصاف کے راہنما چہار شنبہ خان و دیگر عمائدین کے علاوہ ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو عدنان،پروجیکٹ منیجر اور پُل کے ٹھیکدار بھی موقع پر موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے ایکشن کمیٹی کے ممبران، ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو،پراجیکٹ منیجر اور پُل کے ٹھیکدار کی موقف سننے کے بعد شدید برہمی کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ حالات کا جائزہ لینے کے بعد مجھے احساس ہوا کہ علاقے کے لوگ کتنے مشکلات سے دوچار ہیں۔ اس میں انہیں نہ صرف امد و رفت کا مسلہ درپیش ہے بلکہ ہسپتال تک رسائی، سکول تک بچوں کا پہنچنا کتنی مشکل ہوگئی ہے۔ عوام کواس طرح تکالیف سے گزارنا ان کے لیے نا قابلِ برداشت ہے۔


انہوں نے موقع پر سی ایند ڈبلیو اور ٹھیکدار کو سختی سے ہدایت دی کہ وہ ہر حال12 دنوں کے اندر پل لانچینگ کے کام کو عملی طور پر شروع کریں بصورتِ دیگر ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو اور پراجیکٹ منیجر نے اس موقع پرڈپٹی کمشنر اپر چترال کے حکم کو ہر حال میں تعمیل کرنے کا وعدہ کیا اور بارہ دنوں کے اندر ضروری ساماں پہنچاکر کام شروع کرنے کی یقین دہانی کی۔

یاد رہے کہ استارو کے مقام پر تین یوسیز کو چترال کے دوسرے علاقوں سے ملانے والی واحد رابطہ پُل گزشتہ سال اپریل2020کو بوجھ برداشت نہ کرتے ہوئے ٹوٹ کرڈمپر سمیت سینکڑوں فٹ کھائی میں جا گری اور ایک قیمتی جان کا بھی نقصان ہوا۔ متبادل کے طور پر ریا ستی روڈ کو امد و رفت کے لیے کھول دیا گیا جو ہر وقت خطرے کی علامت کے طور پر موجود ہے۔منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کیے جاتے ہیں عوام تورکھو اور تریچ کے عوام مجبور ہوکر گزشتہ دسمبر2020؁ کو شدید سردی اور برف باری کے باوجود اٹھارہ دن دھرنے دئیے۔ انجامِ کار استارو کے مقام پرکمانڈنٹ چترال سکاوٹ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال، اسسٹنٹ کمشنر مستوج، معاونِ خصوصی وزیر اعلیٰ وزیر زادہ،ایم۔پی۔اے مولانا ہدایت الرحمن، ڈی۔پی۔او اپر چترال، ایکسین محکمہ تعمیرات اپر چترال کی موجودگی میں عوام سے اس وعدے کے ساتھ دھرنے کو ختم کرایا گیا تھا کہ جون 2021؁ تک استارو پُل مکمل کرکے ہر حال میں ٹریفیک کے لیے کھول دیا جائیگا۔لیکن تاحال پل پر کام تعطل کا شکار ہے۔جس پر علاقے کے عوام ایک بار پھر احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کر لیا اور

15 اگست کو ورکپ کے مقام پر احتجاجی جلسہ کرنے اور تسلسل کے ساتھ تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔

chitraltimes dc upper chitral and mpa hidayat visit torkhow road istaro bridge
chitraltimes dc upper chitral and mpa hidayat visit torkhow road istaro bridge3
chitraltimes dc upper chitral and mpa hidayat visit torkhow road istaro bridge1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , , , ,
51410