Chitral Times

May 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے دونوں اضلاع میں دفعہ 144کانفاذ،  غیر قانونی افغان مہاجرین کی شہر میں داخلے، ہوائی فائرنگ، ون و یلنگ پرپابندی عائد،

شیئر کریں:

چترال کے دونوں اضلاع میں دفعہ 144کانفاذ،  غیر قانونی افغان مہاجرین کی شہر میں داخلے، ہوائی فائرنگ، ون و یلنگ پرپابندی عائد،

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز )  ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اپر چترال محمد عرفان الدین اور ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمد عمران خان  نے ہوم اینڈ ٹرائبل افئیر ڈیپارٹمنٹ کی سفارش اپنے اپنے ضلعوں میں ضابطہ فوجداری کے دفعہ 144کے تحت عیدالفطر کے موقع پر غیر قانونی افغان مہاجرین کی شہر میں داخلے پر پابندی، ہوائی فائرنگ، ون و یلنگ ، آتش بازی, اسلحے کی نمائش، لاوڈ اسپیکر کے استعمال، سیاحتی مقامات پر کسی بھی قسم کی آگ جلانے، دریا کے کنارے نہانے ا ورگاڑیوں میں کالے رنگ کے شیشے لگانے پر پابندی عائد کی ہے جوکہ دو ماہ تک برقرار رہے گا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ یہ پابندی عید کے موقع پر امن وامان کی صورت حال کو یقینی بنانے کی خاطر لگائی گئی ہیں۔

 

دریں اثنا ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمد عمران خان نے صوبائی حکومت کی احکامات کی روشنی میں عیدالفطر کے موقع پر ضلع بھر میں امن وامان کو برقرار رکھنے، قیمتوں پر کنٹرول کو مزید سخت کرنے، ٹرانسپورٹ کے من مانی کرایوں کی حوصلہ شکنی، صفائی کو برقرار رکھنے، ریسکیو 1122کو الرٹ رکھنے سمیت دوسرے متعلقہ امور کے بارے میں تمام محکمہ جات کے سربراہوں کے اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت کی وہ عیدالفطر کے موقع پر عوام کو کسی نوعیت کی شکایت کا موقع نہ دیں۔ انہوں نے ٹرانسپورٹ کے کرایوں کے حوالے سے خصوصی چیکنگ کی ہدایت کی۔ انہوں نے تمام ڈیپارٹمنٹ ہیڈز کو ہدایت کی کہ وہ عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لئے عید کے موقع پر اسٹیشن پر اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں۔

chitraltimes dc lower chitral chairing meeting

chitraltimes dc upper chitral imposed 144 chitraltimes dc lower chitral 144 imposed


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
87289