Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

روسی شکاری نے گہریت گول میں ایک لاکھ پینتیس ہزارامر یکن ڈالر کےعوض کشمیرمارخورکا ٹرافی شکار کیا

شیئر کریں:

روسی شکاری نے گہریت گول میں ایک لاکھ پینتیس ہزارامر یکن ڈالر کےعوض کشمیرمارخورکا ٹرافی شکار کیا

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال لوئر کے کمیونٹی کنزروینسی علاقہ گہریت گول میں روسی ٹرافی ہنٹر نے ایک لاکھ پینتیس ہزار امریکن ڈالر کے عوض کشمیر مارخور کا شکار کیا جو اس سیزن کا دوسر ا بڑا شکار تھا ۔ ​منگل کے روز چترال لوئر کے گاوں گہریت گول کنزروینسی میں روسی شکاری Aleksander Egrov نے اٹھ سالہ کشمیر مارخور کا شکار کیا ہے جس کیلئے انھوں نے محکمہ وائلڈ لائف خیبر پختونخوا کو ایک لاکھ پینتیس ہزار امریکن ڈالر (تقریبا ڈھائی کروڑ روپے ) دے کر پرمٹ حاصل کیا تھا ۔

محکمہ وائلڈ لائف کے ذرائع چترال ٹائمز کو بتایا کہ ٹرافی شکار مارخور کی عمر آٹھ سال اور سینگوں کا سائز 36انچ ہے ۔جو اس سیزن کا دوسر ا شکار تھا ۔جبکہ اس سے پہلے امریکن شکاری نے توشی کنزروینسی میں ٹرافی شکار کیا تھا۔

chitraltimes Russian trophy hunter shot down kashmir markhor chitral gahirat gol conservancy 2
chitraltimes Russian trophy hunter shot down kashmir markhor chitral gahirat gol conservancy 1
chitraltimes Russian trophy hunter shot down kashmir markhor chitral gahirat gol conservancy 4
chitraltimes Russian trophy hunter shot down kashmir markhor chitral gahirat gol conservancy 3
chitraltimes Russian trophy hunter shot down kashmir markhor chitral gahirat gol conservancy5

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
56422