Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

نوٹس برائے بھوک ہڑتال……..بہادرولی خان

Posted on
شیئر کریں:

یہ کہ فروری 2017 ؁ء کے شدید بر ف کی وجہ سے سرغوز مستوج ،مستوج بونی اورپرواک سنوغر روڈ ہر قسم کے ٹریفک کے لئے مکمل بند ہوگئی تھی۔۔حالات اتنے کٹھن اور گھمبیر تھے کہ انتہائی کوشش کے باوجود لوگ چترال میں موجود لاش کو بھی مستوج نہیں پہنچا سکے۔

یہ کہ اُس وقت کے ایکسینC&Wکے حکم پر انجنیئر C&W نے مجھے مجبوراور منت و سماجت کرکے روڈ سے برف ہٹا کر روڈ کی بحالی کا کہا اور بل تین ہفتوں کے اندر اندر ادا کرنے کا وعدہ کیا۔
یہ کہ میں نے اپنا ذاتی ٹریکٹر اور مزدور لگا کر روڈ کو 76گھنٹوں کے اندر بحال کیا۔ اب سولہ مہینے کا عرصہ گزرنے کے باؤجود بھی میری مزدوری کی رقم ابھی تک ادا نہیں کی گئی۔ میں C&Wکی عدم اداگی اور بار بار تاخیری حربے سے تنگ آکر مورخہ 2جولائی 2018 ؁ء سے مستوج بازار میں تا دم مرگ بھوک ہڑتال کا اعلان کرتا ہوں۔اس دوران میری صحت یا جان کو نقصان پہنچنے کی صورت میں اس کی تمام تر ذمہ داری C&Wکے متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔

بہادر ولی خان بقلم خود
گاؤں سرغوز تحصیل مستوج ضلع چترال


شیئر کریں: