Chitral Times

Apr 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے رہائشی اور زرخیز زرعی علاقے سے دور ہائی ٹرانسمیشن ٹاورز اوٹرانسمیشن لائنوں کی تنصیب کے حوالے سے دائررٹ پٹیشن پرعدالت کا نوٹس، مدعا علیہان کو کمنٹس جمع کرانے کی ہدایت

Posted on
شیئر کریں:

چترال کے رہائشی اور زرخیز زرعی علاقے سے دور ہائی ٹرانسمیشن ٹاورز اوٹرانسمیشن لائنوں کی تنصیب کے حوالے سے دائررٹ پٹیشن پرعدالت کا نوٹس، مدعا علیہان کو کمنٹس جمع کرانے کی ہدایت

 

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) پشاور ہائی کورٹ میں ایک رٹ پٹیشن کے زریعے  چترال کے رہائشی اور زرخیز زرعی علاقے سے دور ہائی ٹرانسمیشن ٹاورز اور ہائی ٹرانسمیشن لائنوں کی تنصیب کے لیے بین الاقوامی انجینئرنگ گائیڈ لائنز/ طریقہ کار کو اپنانے کی استدعا کی گئی ہے۔ جہاں تک ممکن ہو انسانی جانوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ درخواست گزار وجیہہ الدین چیئرمین ویلج کونسل ایون نے شیر حیدر خان ایڈووکیٹ کے ذریعے رٹ پٹیشن دائر کی تھی۔ کہ گولین گول ہائیڈرو پاورپراجیکٹ سے نیشنل گرڈ اسٹیشن تک بجلی پہنچانے کے لئے بجلی کے ٹرانسمیشن ٹاورز رہائشی اور زرخیز زمینوں پر نصب کئے گئے ہیں، جس سے انسانی جانوں کے لئے بھی خطرہ لاحق ہے۔

بدھ کے روز 3 اپریل کو کیس کی سماعت پشاور ہائی کورٹ مینگورہ کے دو رکنی بینچ نے کی جس میں جسٹس محمد نعیم انور اور جسٹس شاہد خان شامل تھے، عدالت نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے مدعا علیہان کو کمنٹس جمع کرانے کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
87124