Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پولیو کے خاتمے کیلئے قائم ضلع کمیٹی (ڈپیک) کااجلاس، ہرمکتبہ فکرکی تعاون ناگزیرقرار

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) پولیو کے خاتمے کے لئے ضلع کمیٹی (ڈپیک) کے اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پولیو مہمات کے دوران عوام کی ذیادہ سے ذیادہ تعاون کو حاصل کرنے اور سوفیصد ٹارگٹ کو حاصل کرنے کے لئے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کا تعاون حاصل کرنا ناگزیر ہے جن میں علمائے کرام اور رائے عامہ کو ہموار کرنے والے رہنما سرفہرست ہیں۔

ایڈیشنل ڈی سی ذاکر حسین کے زیر صدارت اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ای پی آئی ڈاکٹر فیاض رومی نے بتایاکہ پشاور میں حال ہی میں پولیو مہم کے خلاف ڈرامہ بازی کے نتیجے میں پید ا ہونے والی صورت حال میں ہمیں اپنی حکمت عملی کو تبدیل کرتے ہوئے عوام کے پاس قابل فہم اور قابل قبول پیغام کے ساتھ جانا ہے۔ انہوں نے اس مقصد کے لئے تشکیل دی گئی مجوزہ پلان پیش کیا جس پر تفصیل سے گفتگو ہوئی۔ سی اینڈ ڈبلیو ڈویژن چترال کے ایکسین مقبول اعظم کی طرف سے اٹھائے گئے سوال پر بھی طویل بحث ہوئی کہ کس طرح عام فہم اور سلیس زبان اور انداز اختیار کیا جائے کہ عام لوگوں میں پولیو کے قطروں کے بارے میں پائی جانے والی حدشات اور شکوک وشبہات دور ہوسکیں۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر حیدر الملک، جنرل منیجر آغا خان ہیلتھ سروس معراج الدین، ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹرایل ایچ ڈبلیو پروگرام ڈاکٹرسلیم سیف اللہ خان اور مختلف محکمہ جات کے افسران اوراین جی اوزکے ہیڈ کی بھرپور شرکت دیکھنے میں آئی کیونکہ گزشتہ اجلاس میں غیر حاضر ہونے پر ان کو شوکاز نوٹس دے دی گئی تھی اور اجلاس کوملتوی کردیا گیا تھا۔
polio eradication meeting chitral 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
22204