Chitral Times

Apr 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبرپختونخوا رمضان پیکیج کل 687,000 خاندانوں کو ترسیل کر دیا گیا ہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم

Posted on
شیئر کریں:

خیبرپختونخوا رمضان پیکیج کل 687,000 خاندانوں کو ترسیل کر دیا گیا ہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
عید پیکج کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو الگ سے 1,150,000,000 روپے جاری کیے گئے ہیں۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا رمضان پیکیج کل 6 لاکھ 87 ہزار خاندانوں کو ترسیل کر دیا گیا ہے پیکیج کے تحت (6,867,000,000) 6 ارب 86 کروڑ 70لاکھ روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ مزمل اسلم نے کہا کہ عید پیکج کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو الگ سے 1,150,000,000 روپے جاری کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان پیکیج کے تحت فنڈز صاف شفاف طریقے سے تقسیم کئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ باقی صوبوں کی نسبت خیبرپختونخوا کا رمضان پیکیج بہتر ہے اور وصول ہونے کا طریقہ بھی سہل ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
87115