Chitral Times

Apr 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تمام ہسپتالوں میں عملہ اور ادویات ہمہ وقت دستیاب ہوں اس مد میں کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہئے۔ وزیرصحت خیبرپختونخوا

Posted on
شیئر کریں:

تمام ہسپتالوں میں عملہ اور ادویات ہمہ وقت دستیاب ہوں اس مد میں کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہئے۔ وزیرصحت خیبرپختونخوا

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) وزیر صحت سید قاسم علی شاہ کی صدارت میں آُریشنل ریویو میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ سیکرٹری ہیلتھ محمود اسلم وزیر، سپیشل سیکرٹری ہیلتھ حبیب اللہ، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر شوکت علی، ایڈیشنل ڈی جی پبلک ہیلتھ ڈاکٹر شاہد یونس، چیف ہیلتھ سیکٹر ریفارمز یونٹ ڈاکٹر خلیل، ڈی جی پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی، ڈائریکٹر آئی ایم یو ڈاکٹر اعجاز، پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ ریویمپ پروگرام کے اہلکاروں سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈائریکٹر آئی ایم یو ڈاکٹر اعجاز نے ہسپتالوں کی کارکردگی، ادویات کی دستیابی، سٹاف کی موجودگی، خدمات کی فراہمی اور میڈیکل آلات کی فعالی بارے تفصیلی جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے صوبہ بھر کے اضلاع کے ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی، خدمات کی فراہمی و دیگر ضروریات صحت بارے جائزہ پیش کیا گیا۔ وزیر صحت نے تمام ہسپتالوں میں عملے اور ادویات کی موجودگی لازمی قرار دیتے ہوئے احکامات جاری کیں کہ عوام کو اس مد میں کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہئے۔ چیف ایچ ایس آر یو ڈاکٹر خلیل نے آپریشنل ریویو کا جائزہ پیش کیا جس میں ادویات کی فنڈنگ، پرائمری ہیلتھ کئیر ریفارمز، صحت کارڈ، سپلائی چین اور ہیلتھ انفارمیشن اینڈ سروس ڈلیوری یونٹ پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر صحت نے بتایا کہ ادویات کی بلا تعطل فراہمی کیلئے حقیقت پر مبنی آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ کا تخمینہ لگایا جائے اور بجٹ کے فوری بعد اسی بجٹ کی فوری دستیابی ممکن ہو جس سے ادویات کی خریداری بروقت ممکن ہوسکے تاکہ ہمارے ہسپتالوں میں ادویات ہمہ وقت دستیاب ہوں۔ پرائمری ریویمپ پر پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر اکرام اللہ نے بتایا کہ صوبہ بھر کے تمام بنیادی و دیہی مراکز صحت کو فعال بنانا جبکہ ان میں سے 250 مراکز صحت کو چھوبیس گھنٹے فعال رکھنے پر مُنتقل کرنا ہے۔ جون تک نئے پی سی ون میں ضم اضلاع کے مراکز صحت بھی اس میں شامل کئے جائینگے تاکہ ضم اضلاع میں صحت کی خدمات میں بہتری آئے۔ سپلائی چین میں ادویات و میڈیکل آلات کا صحیح اور بروقت استعمال کرنا اور بین الاقوامی معیار کے مطابق ادویات و میڈیکل آلات کیلئے وئیر ہاوسز بنانا اور رئیل ٹائم ڈیش بورڈ پر ٹریکنگ یقینی بنانا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
87040