Chitral Times

Mar 25, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبرپختونخوا میں پائلٹ پراجیکٹ کے تحت منتخب سکولوں میں ڈیجیٹل نصاب پڑھایا جائیگا..ترکئی

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبر پختونخوا کے وزیرتعلیم شہرام خان ترکئی نے کہاہے کہ پائلٹ پراجیکٹ کے تحت خیبرپختونخوا کے منتخب اضلاع کے منتخب سکولوں میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاکر تعلیمی سلسلہ شروع کرنے جا رہے ہیں۔ جہاں پر گریڈ۔6 سے گریڈ۔10 تک کے طلباء وطالبات کو مکمل طور پر ڈیجیٹل نصاب پڑھایاجائیگا۔ جس کیلئے نصاب کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائزڈ کردیاگیاہے۔ انہوں نے کہاکہ اس پروگرام کو بعد میں صوبے کے مزید اضلاع اور سکولوں تک وسعت دی جائیگی۔ جس میں ہمیں جیز ٹیلی کمیونیکیشن کی معاونت حاصل ہوگی۔ صوبائی وزیرتعلیم نے کہاکہ ہم پوری توجہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کودے رہے ہیں اور اس نظام سے فارغ التحصیل طلباء وطالبات کم عمری میں ٹیکنالوجی کے استعال سے آگاہی حاصل کریں گے اور ٹیکنالوجی میں مہارت کی وجہ سے بورڈ امتخانات میں ان کے نتائج بھی بہترین آئیں گی اور جدید ٹیکنالوجیز پر عبور کی وجہ سے ان کو آگے جاکر کیئرئر میں شاندار کامیابی بھی مل سکے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبرپختونخوا کے سکولز میں ڈیجیٹل ایجوکیشن کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری ایجوکیشن ندیم اسلم چوہدری، چیف پلاننگ آفیسرحشمت خان، ڈائریکٹرایجوکیشن حافظ محمد ابراہیم اور محکمہ تعلیم کے دیگرحکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ جیز ٹیلی کمیونیکیشن کی طرف سے فہد عثمان منیجر کارپوریٹ سسٹین ایبلٹی نے وزیرتعلیم کو جیز کے مختلف ٹیکنالوجی پراجیکٹس پر بریفنگ دی۔ جن کی کارکردگی اور پراجیکٹس کو وزیرتعلیم نے سراہا۔ صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے کہاکہ میل فیمیل دونوں کو آئی ٹی سیکٹر میں تعلیم دی جائیگی اور بالخصوص خواتین کیلئے اس سیکٹرمیں بڑے مواقع ہیں جوکہ گھر میں بیٹھ کر ہی بذریعہ لیپ ٹاپ کام کرکے باعزت روزگار حاصل کرسکتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں آئی ٹی کو استعمال میں لاکر بہتری لارہے ہیں جس سے طلباء وطالبات اور اساتذہ کی استعداد کار میں اضافہ ہوگا جبکہ اساتذہ کو آئی ٹی سیکٹر میں تربیت بھی دی جائیگی۔ وزیرتعلیم نے اس پروگرام کے حوالے سے کہاکہ منتخب سکولوں میں ڈیجیٹل ایجوکیشن کے اجراء سے بذریعہ ڈیش بورڈ ہم ان سکولوں کے پورے نظام کی مانیٹرنگ بھی کریں گے۔ جس میں طلباء کی لیکچرز، اساتذہ کے معلومات، نتائج اورہرقسم کی دیگرسہولیات میسرہوں گی۔


شیئر کریں: