Chitral Times

Apr 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سابق صوبائی وزیرسلیم خان کی ممبرپلاننگ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی عاصم آمین سے ملاقات، چترال گرم چشمہ روڈ کی نظرثانی شدہ پی سی ون کی ایک مہینے کے اندر دوبارہ منظوری کی یقین دہانی

Posted on
شیئر کریں:

سابق صوبائی وزیرسلیم خان کی ممبرپلاننگ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی عاصم آمین سے ملاقات، چترال گرم چشمہ روڈ کی نظرثانی شدہ پی سی ون کی ایک مہینے کے اندر دوبارہ منظوری کی یقین دہانی

اسلام آباد ( چترال ٹائمز رپورٹ )  ممبر پلاننگ نیشنل ھائی ویز اتھارٹی عاصم آمین کے ساتھ این ایچ اے آفس اسلام آباد میں منگل کے روز سابق صوبائی وزیر سلیم خان  کی ایک اہم ملاقات ہوئی ، جس میں چترال گرم چشمہ دوراہ پاس روڈ پر کام کے آغاز حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔

سلیم خان نے ممبر پلاننگ کو اس پراجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ چترال گرم چشمہ روڈ سال 2017 میں میری کوششوں سے فیڈرل پی ایس ڈی پی میں ڈالا گیا تھا۔ اور اس پراجیکٹ کا باقاعدہ ٹنڈر ہو کر ٹھیکہ دار بھی مقرر ہوا تھا۔ مگر جب پی ٹی آئی کی حکومت آئی۔ تو پورے چار سالوں تک اس پراجیکٹ کو سرد خانے میں ڈالا گیا۔ بعد میں پی ڈی ایم کی حکومت میں اس پراجیکٹ کو اے ڈے پی میں دوبارہ شامل کیا گیا۔ مگر Revised PC 1 منظور نہ ہونے کی وجہ سے ابھی تک اس اہم پراجیکٹ پر کام شروع نہیں ہو سکا۔ انہوں نے مذید کہا کہ یہ پراجکٹ نہ صرف چترال کے لوگوں کی ضرورت ہے بلکہ مستقبل میں یہ افغانستان اور تاجکستان کے ساتھ براستہ دوراہ پاس منسلک ہو سکتا ہے۔ اور ایک تجارتی روٹ کے حساب سے تینو ں ممالک اس روٹ کو استعمال کر سکتے ہیں۔

ممبر بورڈ نے سلیم خان کے ساتھ اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ یہ روڈ انتہائی اہمیت کا حامل روڈ ہے اور کنسلٹنٹ کے ذریعے اس روڈ کی دوبارہ سروے اور اسٹیمیٹ لگا کر آیک مہینے کے اندر اندر پلاننگ ڈویژن سے دوبارہ منظوری لیکر اس سال اس پراجیکٹ پر کام کا آغاز کر دیا جائے گا انہوں نے فوری کاروائی کرتے ہوئے متعلقہ کنسلٹنٹ کو ھدایات جاری کردی کہ 20 دنوں کے اندر اندر چترال گرمچشمہ روڈ کے PC 1 کو تیار کرکے منظوری کیلئے جمع کر دیا جائے۔

سلیم خان نے مذید کہا کہ چترال کیلاش ویلی روڈ اور چترال بونی مستوج شندور روڈ پر بھی کام نہ ہونے کے برابر ہے اور علاقے کے لوگ آمد و رفت کے حوالے سے سخت تکلیف میں ہیں۔ ان دونوں پراجکٹس کیلئے بھی وافر مقدار میں اس سال فنڈ مہیا کیا جائے

اس بات پر ممبر بورڈ نے کہا کہ ان دونوں پراجکٹس کیلئے بھی نئے اے ڈی پی میں زیادہ فنڈ مختص کرکے کام کے رفتار کو تیز کردیا جائے گا۔
آخر میں سلیم خان نے ممبر بورڈ اور ان کے ٹیم کا شکریہ ادا کیا


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
86837