Chitral Times

May 8, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی مزید مہنگی کرنے کی یقین دہانی کروا دی

Posted on
شیئر کریں:

حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی مزید مہنگی کرنے کی یقین دہانی کروا دی

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ ) حکومت اور عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزے پر مذاکرات تیسرے روز بھی جاری ہیں۔اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کروا دی۔ بجلی کی قیمتوں میں یکم جولائی سے مزید اضافے کا امکان ہے۔ قیمتوں میں ماہانہ، سہ ماہی اور سالانہ ایڈجسٹمنٹ ہو گی۔ذرائع کے مطابق حکومت نیٹیکس ریونیوبڑھانیکیلئیمعیشت کو بتدریج دستاویزی شکل دینے کی بھی یقین دہانی کرادی۔ فریقین کیدرمیان اگلیہفتے کیاوائل میں اسٹاف لیول معاہدے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف نے بی آئی ایس پی کیتحت مستحقین کا تحفظ یقینی بنانے پرزور دیا جبکہ حکومت نے بی آئی ایس پی مستحقین کی تعداد جون تک مزید بڑھانے کی یقین دہانی کرائی۔حکومت نے آئی ایم ایف کو توانائی سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے ایڈجسٹمنٹس اور ٹیرف میں بروقت اضافہ کرنے کا بھی یقین دلایا۔آئی ایم ایف نے سخت مانیٹری پالیسی اور مارکیٹ بیسڈ ایکسچنج ریٹ کی پالیسی برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا اور آئی ایم ایف وفد نیمعاشی استحکام کے تسلسل کیلئے ضروری اصلاحات جاری رکھنے پرزوردیا۔ مذاکرات کی کامیاب تکمیل پر ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو آخری قسط ملے گی۔پیٹرولیم ڈویڑن حکام نے آئی ایم ایف وفد کو بریفنگ میں بتایا کہ رواں مالی سال گیس شعبے کے گردشی قرضے میں اضافہ نہیں ہونے دیا گیا۔ سود سمیت پیٹرولیم سیکٹر کا گردشی قرضہ 3 ہزار 22 ارب روپے پر پہنچ چکا ہے جبکہ سود کے بغیر پٹرولیم سیکٹر کا گردشی قرضہ 2300 ارب روپے ہے۔آئی ایم ایف کو بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ حکومت گیس کے شعبے میں اصلاحات اور سستی توانائی منصوبے پر کام کررہی ہے۔ توانائی شعبے میں سرمایہ کاری اور مقامی وسائل پر انحصار حکومت کی ترجیح ہے۔پاکستان کا سالانہ پٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل ساڑھے 17 ارب ڈالرز پر پہنچ چکا ہے۔ آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں پٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھانے کی تجویز بھی زیرغور آئی۔ حکام نے آئی ایم ایف کو گیس شعبے کے گردشی قرضے میں کمی اور گیس کی قیمتوں کی ایڈجسٹمنٹ بروقت کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔

غزہ دنیا کی بدترین جیل ہے جس کو دنیا صرف دیکھ رہی ہے، مدد نہیں کررہی: سراج الحق

لاہور(سی ایم لنکس) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے غزہ دنیا کی بدترین جیل ہے پوری دنیا دیکھ رہی ہے مگر کوئی مدد نہیں کر رہا۔اپنے ایک بیان میں سراج الحق نے کہا فلسطینی عوام کی مصیبتوں کو دیکھتے ہوئے ان کی مدد کرنے کا عمل شروع کیا، اس وقت غزہ دنیا کی بدترین جیل ہے، 31 ہزار سے زائد لوگ شہید اور 73 ہزار زخمی پڑے ہیں، 13 ہزار بچے شہید ہو چکے ہیں۔سراج الحق کا کہنا تھا اس صورتحال میں امت مسلمہ کا فرض بنتا تھا کہ فلسطینی عوام کا ساتھ دیتے، کل بھی حماس کے لیڈر اسماعیل ہنیہ نے پاکستان کے وزیراعظم کو خط لکھا ہے، آج ساتواں روزہ ہے مگر جنگ اسی طرح جاری ہے، اسرائیل کے جہازوں نے کیمپوں پر بم باری کی، اتنے دن گزر گئے مگر ابھی تک ہم کچھ نہیں کر رہے، رمضان کے مہینے میں ہر پاکستانی سے اپیل کرتا ہوں کہ غزہ کے مسلمانوں کا ساتھ دیں۔سراج الحق نے مزید کہا کہ فرانس، جرمنی اور برطانیہ میں جلوس نکل رہے ہیں، غیر مسلم اگر اس ظلم پر احتجاج کر رہے ہیں تو مسلمان حکمران کیوں خاموش ہیں، بازاروں میں اسرائیلی مصنوعات سر عام مل رہی ہیں، غیرت کا تقاضہ ہے کہ اسرائیلی کمپنیوں اور مصنوعات کا بائیکاٹ کریں، شہباز شریف سے اپیل کروں گا کہ عالمی سطح پر غزہ کی مدد کریں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86389