Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بونی شندورروڈ کی تعمیرمیں‌ تاخیرپرمستوج وملحقہ علاقوں‌کے عوام کا چترال گلگت روڈ پراحتجاجی دھرنا

شیئر کریں:

مستوج ( نمائندہ چترال ٹائمز ) اپر چترال کے کئی دیہات پرواک ,اوی ,میراگرام , سنوغر ,مستوج , یارخون , لاسپور کے عوام نے بونی شندور روڈ کی تعمیر میں مسلسل تاخیر کے خلاف پیرکے روز سے مستوج آر سی سی پل پر دھرنے کا آغاز کیا ہے. جومطالبات کی منظوری تک جاری رہیگا. پیر کے دن مستوج کے تمام کاروباری مراکز احتجاجا بند رہے . سینکڑوں احتجاجی مظاہرین کی نمایندگی معروف عالم دین قا ضی احتشام الدین کر رہے ہیں . علاقے کے عوام کا کہنا کہ گذشتہ پندرہ سالوں سے مستوج روڈ کی تعمیر اور پختگی کے حوالے سے عوام مطالبہ کرتے آرہے ہیں . لیکن ہر آنے والی حکومت وعدے کرتی ہے . لیکن عملی کام سے انحراف کیا جا رہا ہے . جس کے نتیجے میں سیاحوں اور مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے . انہوں نے کہا . کہ تنگ آمد بجنگ آمد کے مصداق اب لوگ کشتیاں جلا کر میدان میں اترنے پر مجبور ہوئے ہیں . اور اسے منطقی انجام تک پہنچائے بغیر واپس نہیں لوٹیں گے . انہوں نے کہا . کہ 150 افراد نے قرآن پر قسم کھا کر فیصلہ کیا ہے . کہ ہر حالات کا مقابلہ کریں گے . لیکن حکومت سے کام شروع کرنے کی یقین دھانی کے بغیر احتجاج سے واپس نہیں لوٹیں گے .

انہوں نے کہا . اگر حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اس احتجاج کو سنجیدہ نہیں لیا گیا . تو شندور فیسٹول کے گھوڑے اور دیگر سامان کو لے جانےنہیں دیا جائے گا . اور اس کے نتیجے میں حالات بگڑ بھی سکتے ہیں . تاہم عوام کو اس کی کوئی پرواہ نہیں . انہوں نے کہا . کہ مستوج اور ملحقہ تمام علاقوں کا صرف ون پوائنٹ ایجنڈا ہے . اور وہ بونی شندور روڈ کی تعمیر ہے . جسے ہر صورت میں تعمیرکیا جانا چاہیے انہوں نے اس بات پر تعجب کا اظہار کیا . کہ حکومت سیاحت کی ترقی کے حوالے سے بلند بانگ دعوےکرتی ہے . لیکن حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے . انہوں نے کہا . کہ اجتجاجی پلان کے تحت روزانہ روڈ بلاک میں ایک ایک گھنٹے کا اضافہ کیا جائے گا . جبکہ دھرنا چوبیس گھنٹے جاری رہے گا . اور احتجاج کا یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا . جب تک سڑک پر کام شروع نہیں کیا جاتا یا اس کی تعمیر سے متعلق مقامی لوگوں کو تحریری یقین دھانی نہیں کی جاتی . ان کا مذید کہنا ہے کہ مطالبات منظورنہ ہونے کی صورت میں چترال شندورروڈ مکمل طور پر بند کردیا جائیگا. اورکسی بھی قسم کی گاڑی کو گزارنے نہیں‌دیا جائیگا.

واضح رہے . کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بونی شندور روڈ , چترال گرم چشمہ روڈ اور کالاش ویلیز روڈ کی تعمیر کا اعلان کیا تھا . لیکن حکومت کی تبدیلی کے بعد اب تک کسی بھی سڑک کی تعمیر کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکا ہے . جس کا لوگ مطالبہ کر رہےہیں .
mastuj protest rally against booni shandur road 3

mastuj protest rally against booni shandur road 4

mastuj protest rally against booni shandur road 5

mastuj protest rally against booni shandur road 6


شیئر کریں: