Chitral Times

May 13, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار فاروق علی شاہ تحصیل کونسل دروش کے عبوری چیئرمین منتخب

شیئر کریں:

پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار فاروق علی شاہ تحصیل کونسل دروش کے عبوری چیئرمین منتخب

چترال(نمایندہ چترال ٹائمز ) تحصیل لوکل گورنمنٹ دروش کی عبوری چیرمین شپ کے لئے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار فاروق علی شاہ نے مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار عمران الملک کو 12کے مقابلے میں 19ووٹوں سے شکست دے دی جبکہ ایک ووٹ کو مسترد قرار دیا گیا۔ تحصیل چیرمین دروش کا عہدہ پی پی پی سے تعلق رکھنے والے شہزادہ خالد پرویز کے استعفیٰ دینے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحصیل چیرمین دروش کی انتخابات کے لئے شیڈول کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق 15اپریل کو پولنگ ہوگی۔ ایڈیشنل اے سی دروش محمد علی خان کو ریٹرننگ افیسر مقرر کیا گیا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
86324