Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ زراعت شعبہ توسیع چترال کے زیر اہتمام مستوج کے مقام پر کسانوں کیلئے ایک روزہ ورکشاپ

شیئر کریں:

مستوج (نمائندہ چترال ٹائمز ) محکمہ زراعت شعبہ توسیع چترال کے زیراہتمام مستوج خاص میں زمینداروں کیلئے جد ید زراعت سے متعلق ایک روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ۔جس کی صدارت چیئرمین قساڈو سعادت جان نے کی جبکہ مہمان خصوصی سابق تحصیل نا ظم مستوج شہزادہ سکندرالملک تھے۔
محکمہ زراعت توسیع چترال کے ڈائیریکٹر محمد نعیم و ڈپٹی ڈائریکٹر رفیق احمد کے علاوہ مستوج و نواحی علاقوں کے عمائدین کثیر تعداد میں شرکت کیں۔


عمائدین نے کہا کہ علاقے کی معاش کا زیادہ تر دارومدار زراعت اور کھیتی باڑی پر ہے۔ مگر یہاں کے کسان پرانی اورروائتی طریقوں پر ہی کاشتکاری پر مجبورہیں جس کی وجہ سے فصلوں کی بہت کم پیداوار حاصل کی جا رہی ہے۔لہذا یہاں کے کسانوں کو جدید زراعت سے متعلق ٹریننگ اور رہنمائی کی اشد ضرور ت ہے ۔ انھوں نے کسانوں کیلئے سبسیڈائزڈ کھاد اور تخم کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وقت پر کسانوں کو خصوصی طور پر گندم کی بیج مہیا کی جائے۔ عمائدین نے علاقے کی زمینوں پر تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا تاکہ اسی کے مطابق فصل اگایا جاسکے۔انھوں نے کہاکہ علاقہ پھلوں خصوصا سیب کیلئے مشہور ہے مگر برقت اسپرے اوررہنمائی نہ ہونے کی وجہ سے زیادہ تر پیداوار کیڑے کھاجاتے ہیں یا وقت سے پہلے ہی خراب ہوجاتے ہیں ۔ انھوں نے کسانوں کی رہنمائی کیلئے علاقےمیں زراعت افیسر ودیگر ٹیکنیکل اسٹاف کی تعیناتی کا بھی مطالبہ کیا۔


ڈائریکٹر و ڈپٹی ڈائریکٹر نے جدید زراعت کے بارے میں شرکاٗ کو اگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں وقت کے ساتھ اپنی کھیتی باڑی کے طریقہ کار کو بھی بدلنا ہوگا۔ انھوں نے بتایا کہ جدید زراعت کے تحت چھوٹے زمینداروں کو بھی جدید تحقیق شدہ کاشتکاری نظام کواپنا نا ہوگا تاکہ کم زمین پر زیادہ سے زیادہ فصل حاصل کیا جاسکے۔ انھوں نے اپنی طرف سے علاقے کے کسانوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون اور جدید زراعت سے متعلق ٹریننگ دینے کا بھی اعادہ کیا۔ ڈائریکٹر نے بتایا کہ اپر چترال کیلئے الگ ڈائریکٹر و سپورٹنگ سٹاف کی منطوری ہوچکی ہے بہت جلد تعیناتی بھی عمل میں لائی جائیگی۔

mastuj agri office program4
mastuj agri office program5
mastuj agri office program3
mastuj agri office program

شیئر کریں: