Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کمشنرملاکنڈ کے زیرصدارت ڈویژنل پولیو ٹاسک فورس اجلاس،متعلقہ ہلکاروں‌کو اخری وارننگ

Posted on
شیئر کریں:

سوات (چترال ٹائمزرپورٹ )‌کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود (ستارہ امتیاز) کی زیر صدارت انسداد پولیو کی ڈویژنل ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں صوبے کے بعض دور افتادہ علاقوں باالخصوص افغانستان سے ملحقہ ضلع باجوڑ میں پولیو کا کیس سامنے آنے کے تناظر میں انسداد پولیو کی حالیہ مہم کو زیادہ موثر بنانے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور بعض ضروری فیصلے کئے گئے اجلاس میں ڈویژن کے آٹھوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں، دیگر انتظامی افسران، محکمہ صحت و پولیس کے ضلعی سربراہان اور عالمی ادارہ صحت کے نمائندگان نے شرکت کی کمشنر ملاکنڈ نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے موجودہ دور میں پولیو خوراک نہ لینے والے بچوں کی بروقت نشاندہی نہیں ہوئی جس کی وجہ سے ہمارے نونہالوں کی جسمانی معذوری کے علاوہ عالمی سطح پر ہماری بدنامی اور جگ ہنسائی ہوئی ہے انہوں نے اس تشویش ناک صورتحال کا ذمہ دار متعلقہ حکام و ملازمین کو قرار دیتے ہوئے انہیں آخری وارننگ دی اور آئندہ عدم تعاؤن پر انکی تنخواہیں روکنے کا حکم دیا انہوں نے ضلع باجوڑ میں خواتین عملے کی ناقص کارکردگی پر بطور خاص اظہار ناراضگی کرتے ہوئے انہیں پوری طرح فعال بنانے اور گاؤں و قصبے کی سطح پر بچوں کی ماؤں کو بھی اگاہی دلانے اور مہم میں باضابطہ طور پر شامل کرنے کی ہدایت کی انہوں نے والدین کے عدم تعاؤن سے متعلق شکایت سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ والدین کبھی بھی اپنے بچوں کو معذور نہیں دیکھ سکتے خود ان کا تعلق بھی قبائلی اضلاع سے ہے جہاں کے لوگوں نے قومی وقار کیلئے ہر قربانی دی ہے اسلئے حکام پوری تندہی سے کام کریں اور والدین کو اگاہی دلائیں ریاض محسود نے پولیو مہم میں زیرو ڈوز بچوں کی اصطلاح متعارف کرنے اور نومولود بچوں کی الگ لسٹ بنا کر قطرے پلانے کے سائنسی اقدام پر ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ تمام اضلاع کی انتظامیہ اور صحت و پولیس کے علاوہ محکمہ تعلیم کے عملے کو بھی اس قومی مہم میں شامل کیا جائے گا تاکہ بہتر نتائج ملیں اور صوبے کو پولیو فری زون بنانے کا دیرینہ ہدف حاصل کیا جاسکے انہوں نے بہتر کارکردگی کے حامل اہلکاروں کو ایوارڈ دینے کی سکیم شروع کرنے کا اعلان بھی کیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
20365