Chitral Times

May 13, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال ٹاوں اور گردونواح میں بارش، پہاڑوں اور بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری جاری،لواری ٹنل سے ٹریفک بحال 

Posted on
شیئر کریں:

چترال ٹاوں اور گردونواح میں بارش، پہاڑوں اور بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری جاری،لواری ٹنل سے ٹریفک بحال

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) پانچ دن کے وقفے کے بعد گزشتہ رات سے چترال شہر اور مضافات میں تیز بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ لواری ٹنل ائریا ،کالاش ویلیز ،مڈک لشٹ اور بالائی مقامات میں برفباری ہوئی ہے ۔ تاہم لواری ٹنل پر برفباری کے باوجود سنوچین کا استعمال کرکے ہلکی ٹریفک جاری ہے ۔ بارش نے روزہ داروں کو گھروں تک محدود کر دیاہے ۔اور سرد موسم نے لوگوں کو بہت پریشان کر دیا ہے ۔چترال میں گذشتہ دو ہفتوں کے دوران مسلسل بارش اور برفباری سے کچے مکانات اور دیواروں کو نقصان پہنچا ہے ۔ اور مختلف ویلیز روڈ بھی آئے روز پہاڑی تودے گرنے ،لینڈ سلائیڈنگ اور پتھر گرنے سے ٹریفک کی راہ رکاوٹ بن رہے ہیں ۔ بعض بالائی مقامات پچھلی برفباری سے متاثرہ سڑکوں کی صفائی مکمل نہیں ہوئی تھی ۔ کہ اب دوبارہ برفباری سے سڑکیں پھر بلاک ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں ۔ بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے ۔ اور لوگ آگ تاپنےپر مجبور ہو گئے ہیں ۔

ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق لواری ٹنل اور مضافات میں موسم ابر الود ہے.وقفے وقفے سے ہلکی برفباری/بارش ہورہی ہے۔ لواری اپروچ روڈ ٹریفک کے لئے چترال سائڈ میں مکمل طور پہ بحال ہے ۔ٹریفک کی روانی جاری ہے۔ ضلع لوئر چترال کے تمام راستے ٹریفک کیلۓ بحال ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان کی ہدایات پر این ایچ اے کی مشینری سٹینڈ بائی پہ ہے۔۔ تمام ادارے الرٹ کر دیۓ گۓ ہیں۔
ڈرائیورز حضرات سے گزارش کی گئی ہے کہ ممکنہ پھسلن اور حادثات سے بچنے کیلۓ سنو چین کا استعمال یقینی بنائیں۔ موسم اور رسائی سڑکوں سے متعلق مکمل معلومات حاصل کر کے سفرکریں۔ خراب موسم میں خصوصاً صبح اور رات کے اوقات میں سفر کرنے سے گریز کریں۔ سفر کے دوران اپنے پاس گرم کپڑے اور کھانے پینے کی اشیاء ضرور رکھیں تا کہ بوقت ضرورت کام آئے۔

chitraltimes chitral town rain pic

chitraltimes lowari tunnel approach road snowfall


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
86275