Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ پبلک ہیلتھ اپر چترال کے خلاف سوشل میڈیا پروپیگنڈہ افسوسناک ہے۔کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن

شیئر کریں:

بونی(چترال ٹائمز رپورٹ ) ڈسٹرکٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن اپرچترال نے بعض عناصر کی جانب سے محکمہ پبلک ہیلتھ کے خلاف سوشل میڈیا پر غلط پروپیگنڈہ کو شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سخت بارشوں کی وجہ سے بونی ہیڈکوارٹر کو پینے کے پانی کی فراہمی کو چند روز کے لئے معطل کرنے پر ادارے کے خلاف غلط قسم کے پروپیکینڈ ہ انتہائی افسوسناک ہے ۔


کنٹریکٹر ز ایسوسی کے جنرل سیکریٹری اقبال الدین کی طرف سے جاری ایک پریس میں محکمہ پبلک ہیلتھ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ادارے کی کوششوں سے یونیسف جیسے بین الاقوامی ادارے سے بونی کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے پراجیکٹ حاصل کرکے منصوبہ شروع کیا ہے جو کہ قابل ستائش ہے۔


انھوں نے کہا ہے کہ بونی میں صاف پانی کی فراہمی بغیر کسی تعطل کے جاری تھا۔مگر قدرتی آفات کو بنیاد بنا کر ادارے پر بلاجواز تنقید کرنا کسی صورت درست نہیں،ایسے حالات میں عوام رضاکارانہ طور پر اہلکاروں کے ساتھ مل کرپینے کے پانی کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرے تاکہ بروقت مشکلات کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔

booni water supply phe upper chitral 3
booni water supply phe upper chitral 2

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
46840