Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے چھ اہم سڑکوں پرکام بہت جلد شروع ہوگا،پولوPSL بھی منعقد کیا جائیگا۔ذولفی بحاری

شیئر کریں:

اسلام آباد ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ایف پی سی سی آئی خیبرپختونخوا کے کوارڈنیٹر سرتاج احمدخان نے ہفتہ کے روز وزیراعظم کے معاون خصوصی ذولفی بخاری سے اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سی ای او ہائیر پاکستان اور پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید افریدی، ی چیئرمین ایف پی سی سی آئی اسلام آباد اور وائس پریذیڈنٹ ایف پی سی سی آئی گلگت بلتستان قربان عل، امریکہ میں مقیم معروف بزنس مین انور آمان ، چترال چیمبرآف کامرس کے ایگزیکٹیو ممبر محمد رفیع، شفیق الرحمن ودیگر بھی شامل تھے۔ ملاقات میں چترال اور گلگت کے مسائل کے حوالے تفصیل سے گفتگو ہوئی۔ جس میں مختلف سیکٹرز کی ترقی کے ساتھ علاقے میں سیاحت کی فروع بھی سرفہرست رہی۔


اس موقع پر ذولفی بحاری نے بتایا کہ وہ چترال کے چھ سڑکوں کی تعمیر کے حوالے سے مرکزی وصوبائی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں ۔ جبکہ دو دن پہلے چیف منسٹر خیبرپختونخوا سے اس سلسلے میں بات ہوئی ہے ۔ تاکہ ان سڑکوں پر جلد کام شروع کروایا جاسکے۔ ذولفی بخاری نے اس موقع پر بتایا کہ چترال کے چھ سڑکوں چترال کالاش ویلی، چترال گرم چشمہ، چترال مستوج شندور روڈ، کریم آباد،ودیگر پر بھی بہت جلد کام شروع کروایاجائیگا۔ جس کا میں نے چترال کے عوام کے ساتھ وعدہ کیا ہے ۔ انھوں نے چترال میں مائن منرل، ہائیڈرل ، چترال شاہ سلیم روڈ اور وسطی ایشیاسے رابطہ ، آرندو بارڈر کھولنے اور باہمی تجارت کو فروع دینے کیلئے اپنی کوششوں کا بھی اعادہ کیا۔ ذولفی بخاری نے نے گلگت اورچترال میں سیاحت کو فروع دینے کیلئے ایف پی سی سی آئی کے ساتھ مل کرکام کرنے کا بھی وعدہ کیا۔

اس موقع پر سرتاج احمد خان نےیہ بھی مطالبہ کیا کہ پاکستان میں پولو کا پی ایس ایل کرایا جائے۔ جس پر انھوں نے انتہائی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے بہت جلد پولوکا پی ایس ایل منعقد کرنے کا وعدہ کیا۔ جبکہ انور آمان اورجاوید افریدی نے پولو پی ایس ایل کی سرپرستی کا وعدہ کیا۔

میٹنگ کے بعد سرتاج احمد خان نے چترال ٹائمز ڈاٹ کام سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بہت جلد پولوکے متعلقین کا ایک اجلاس بلائیں گے اور پی ایس ایل کے حوالے سے ایک پروپوزل پیش کرینگے ۔ انھوں نے بتایا کہ ایف پی سی سی آئی خیبرپختونخوا وگلگت بلتستان چترال اور گلگت بلتستان میں سیاحت، یوتھ کی ترقی اورکھیلوں کی فروع کیلئے مل کرکام کریں گے ۔ اور سپورٹس کو بطوربزنس استعمال کرینگے۔ سرتاج احمد خان نے ذولفی بخاری کے ساتھ میٹنگ کیلئے موقع پر فراہم کرنے پر انورآمان کا بھی شکریہ اداکیا۔

FPCCI kp c sartaj met zolfi bukhari

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
44110