Chitral Times

May 10, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم کا دورہ اپر چترال ، دوآفتادہ علاقوں میں گندم کی فوری ترسیل اور سڑکوں کی جلد بحالی کی ہدایت

شیئر کریں:

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم کا دورہ اپر چترال ، دوآفتادہ علاقوں میں گندم کی فوری ترسیل اور سڑکوں کی جلد بحالی کی ہدایت

اپر چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی خصوصی ہدایات پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم نے اپر چترال کا دو روزہ کیا ، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے مین گودام بونی کا دورہ کیا اور گندم کی دستیابی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین، اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان ، چیرمین تحصیل کونسل مستوج سردار حکیم ، چیرمین تحصیل کونسل موڑکہو/تورکہو میر جمشید الدین اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اپر چترال ظفر عالم بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے بعد ازان سٹاک پوائنٹ جنالی کوچ کا بھی دورہ کیا جہاں سے اپر چترال کے دیگر سیل پوائنٹس کے لئے گندم سپلائی ہوتی ہے، کمشنر نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کو ہدایت کی کہ وہ دور افتادہ علاقوں میں گندم کی فراہمی کو جلد از جلد یقینی بنائیں تاکہ گندم کی مصنوعی قلت نہ ہو۔ کمشنر نے ڈپٹی کمشنر اپر چترال کو بھی ہدایت کہ وہ دور دراز علاقوں میں گندم کی فراہمی کے عمل کی نگرانی کرے۔

دریں اثنا کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے ہیڈکوارٹر بونی بازار کا دورہ کیا ۔کمشنر نے کاروباری مراکز میں موجود اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور دستیابی کا جائزہ لیا۔ کمشنر نے کاروباری حضرات کو رمضان المبارک کے دوران منافع خوری اور ذخیرہ اندوزوں سے باز رہنے کہ ہدایت کی۔انھوں نے ڈپٹی کمشنر اپر چترال کو ہدایت کی کہ وہ اپنے انتظامی افسراں اور محکمہ فوڈ کے افسراں کے زریعے رمضان المبارک کے دوران پرائس چیکنگ کو یقینی بنائیں تاکہ مہنگا فروشوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے کیٹگری ڈی ہسپتال بونی کا بھی دورہ کیا ۔کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے ہسپتال میں موجود سہولیات کا جائزہ لیا ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر اور میڈیکل سپرٹنڈ نٹ کیٹگری ڈی ہسپتال بونی ڈاکٹر فرمان ولی نے ہسپتال کے مسائل سے متعلق کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کو اگاہ کئے۔کمشنر نےتمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دیہانی کی ۔ اس موقع پر کمشنر نے اپر چترال میں انسداد پولیو مہم کا بھی افتتاح کیا ۔ کمشنر ملاکنڈ نے حالیہ برفباری کے بعد ٹریفک کی دوبارہ بحالی کے حوالے سے بریفنگ لی۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے انھیں تفصیل سے اگاہ کیا، اس موقع پر کمشنر کو بتایا گیا کہ موڑکہو ، تورکہو، مستوج ، لاسپورودیگر سڑکوں سے برف ہٹاکر ٹریفک بحال کردی گئی ہے جبکہ باقی پر کام جاری ہے،

chitraltimes commissioner malakand visit upper chitral saqib 4

chitraltimes commissioner malakand visit upper chitral saqib 6

chitraltimes commissioner malakand visit upper chitral saqib 5 chitraltimes commissioner malakand visit upper chitral saqib 8 chitraltimes commissioner malakand visit upper chitral saqib 9 chitraltimes commissioner malakand visit upper chitral saqib 1

chitraltimes commissioner malakand visit upper chitral saqib 2

chitraltimes commissioner malakand visit upper chitral saqib 3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
86082