Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کیلاش وادی کا تاریخی اوچاؤ تہوار20 اگست سے شروع ہوگا

Posted on
شیئر کریں:

تین روزہ فیسٹیول میں کیلاشی گندم کی فصل کی کٹائی سمیت ہمسایوں اور سیاحوں میں کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کرتے ہیں،ملکی و غیر ملکی سیاحوں نے کیلاش کا رخ کرنا شروع کردیا

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ ) چترال کی تاریخی اور قدیم وادی کیلاش کا صدیوں پرانا اوچاؤ تہواروادی بمبوریت کیلاش میں 20 اگست سے شروع ہوگا جو کہ 22 اگست تک جاری رہے گا، ملکی اور غیرملکی سیاحوں کی کثیر تعداد نے چترال اور کیلاش وادی کا رخ کرنا شروع کردیا،تین روزہ فیسٹیول میں کیلاش قبیلے کی عوام موسم گرما کی سخت دھوپ میں گندم فصل کی کٹائی کرکے اسے نیچے آبادی میں لاتے ہیں جس کے ساتھ چرواہوں کو بھی ساتھ لایا جاتا ہے تاہم اس کیساتھ ساتھ وہ مکھن بھی لاتے ہیں جس کو بعد میں اپنے ہمسایوں اور ملکی وغیر ملکی سیاحوں میں خوشی کے طور پر تقسیم کیا جاتا ہے، تفصیلات کے مطابق ہرسال منایا جانے والا اوچل / اوچاؤ فیسٹیول اگست کے مہینے میں کیلاش کی وادی بمبوریت سمیت انیش، برون اور کراکل وادی کے چھوٹے گاؤں میں بھی منایا جاتا ہے، تاہم سب سے بڑا میلہ بمبوریت میں سجتا ہے، فیسٹیول کے دوسرے روز21 اگست کووادی رمبورمیں نوجوان مرد وخواتین ڈانسنگ ہال میں جمع ہوتے ہیں جبکہ پہاڑی علاقوں سے لایا ہوا مکھن وہاں ہمسایوں اور سیاحوں میں تقسیم کیا جاتا ہے جبکہ اس کے بعدخوشی میں رقص کیا جاتا ہے،22اگست کی رات کو فیسٹیول میں رات دیر تک موسیقی کی محفل منعقد ہوتی ہے جو کہ رات گئے تک جاری رہتی ہے،اس تہوار کے آنے سے قبل جولائی کے مہینے کے شرو ع میں رنات ڈانس، (نوجوان لڑکے اور لڑکیاں) مل کر رقص کرتے ہیں، یہ رقص جوار کی فصل کی کٹائی کے بعد کیا جاتا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged ,
24469