Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

موردیر قتل واردات؛ ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ڈی پی او اپرچترال

شیئر کریں:

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) آپرچترال پولیس کا 24 گھنٹوں کے اندر اندھے قتل کا سراغ لگاکر ملزم عظیم اللہ ولدمحمدنسیم سکنہ موردٸیر کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا


تفصیلات کے مطابق تھانہ مولکہو کی حدودمیں محررہ 19آپریل کو مسمی نورزمان سکنہ موردیر کے گھر میں نامعلوم ملزم رات کی اخری حصے میں داخل ہوکر اسلحہ اتشین سے فائرکرکے اس کے جوانسال بیٹے مسمی حیدار علی کوقتل کردیاتھا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر زولفقار علی تنولی نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوۓ نامعلوم ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کیلۓ خصوصی ٹیم زیرنگرانی عبدالمظفرشاہ SDPO سرکل مولکہو تشکیل دیا تھا، خصوصی ٹیم نے تمام دستیاب وسایل بروۓ کار لاتے ہوۓ جدید زاویوں پر تفتیش کرتے ہوۓ قاتل مسمی عظیم اللہ ولد محمدنسیم سکنہ موردیر کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا، ابتدائی انٹاروگیشن کے دوران ملزم نے جاۓ وقوعہ کی نشاندہی کی اور اعتراف جرم بھی کرلیا۔علاقے کے عوام پولیس کو کامیاب اور بروقت کاروائی کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
47586