Chitral Times

May 10, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں قائم برن یونٹ اپنے تعمیر کے چار سال بعد بھی چالو نہ ہوسکی

شیئر کریں:

ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں قائم برن یونٹ اپنے تعمیر کے چار سال بعد بھی چالو نہ ہوسکی

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں ایک بین الاقوامی این جی اوکے فنڈز سے تعمیر کردہ برن یونٹ اپنے تعمیر کے چار سال بعد بھی چالوہونے کا نام نہیں لے رہا جبکہ ا س این جی او نے اس یونٹ کے لئے تمام ضروری سازوسامان بھی فراہم کردیا تھا۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ عمارت کی تعمیر کے بعد پہلے تو اسے اپریشن تھیٹر کے طور پر استعمال میں لایاجاتارہااور ہسپتال کے مستقل بنیادوں پر اپریشن تھیٹر کی تعمیر کے بعد اسے ای این ٹی یونٹ کے طور پر استعمال کیاجارہا ہے۔ چترال جیسے دورافتادہ علاقے میں برن یونٹ کی افادیت بہت ہی ذیادہ ہے جہاں جلنے والے زخمیوں کو پشاور منتقل کرتے ہوئے بہت سا وقت ضائع ہوتا ہے اور بروقت علاج نہ ہونے پر کئی افرادکے موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔ عوامی حلقوں کے مطابق ہسپتال کے حکام اس یونٹ کو چالو کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہے ہیں ورنہ اسے اب تک چالو ہونا چاہئے تھا۔ اس یونٹ کی افادیت کااندازہ اس وقت ہوتا ہے جب کہیں آتشزدگی اور حادثات سے جلنے کے واقعات رونما ہوتے ہیں جس طرح گزشتہ ماہ چترال ٹاؤن کے گولدور میں قائم ایک مدرسہ میں سیلنڈر کے پھٹ جانے کی وجہ سے ہوا تھا۔ چترال کے عوامی حلقے چترال کے منتخب نمائندگا ن کو اس غفلت میں برابرشریک قراردے رہے ہیں جوکہ عوام کے لئے 4کروڑ روپے کی کثیر رقم سے تعمیر ہونے والی جدید ترین عمارت کو اس کے مقصد کے لئے استعمال میں لانے میں ناکام رہے۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
85713