Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بونی مستوج روڈ کی خستہ حالی، ٹرک حادثے کا شکار،لاکھوں‌روپے کا نقصان

شیئر کریں:

مستوج (نمائندہ چترال ٹائمز) گزشتہ دن کی موسلادھاربارش اوربالائی علاقوں‌میں برف باری سے جہاں‌ کاروبارزندگی متاثر ہے وہیں‌پر کھڑی فصلوں‌ اورباغات کو نقصان پہنچنے کے ساتھ پہلےسے خستہ حال سڑکوں‌کی حالت بھی مذید خراب ہوگئی ہے.اور بہت سے مقامات پر پہاڑی تودہ گرنے کی وجہ سے سڑک کی چوڑائی مذید سکڑھ گئی ہے. خصوصی طور پر بونی مستوج روڈ جس کو پی ٹی سی ایل ٹھیکہ دار نے تباہ وبرباد کرکے رکھدیا تھا موجودہ بارش میں‌پتھراورپہاڑی تودہ گرنے کی وجہ سے مذید ناگفتہ بہہ ہوگئی ہے . جس کی وجہ سے چھوٹے موٹے حادثات روز کامعمول بن گئے ہیں‌. اسی طرح کا ایک حادثہ بدھ کے روز بونی پل کے نزدیک مستوج روڈ پر پیش آیا جہاں‌ سامان سے لدی ٹرک پھسلن کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوکر گہری کھائی میں‌جاگری جس کے نتیجے میں‌ٹرک ڈرائیورزخمی اورلاکھوں‌روپے کے سامان تباہ یا دریابرد ہوگئے ہیں . جن میں سینکڑوں کولڈ ڈرنک کے بوتل دریا میں‌بہہ گئے ہیں. ذرائع کے مطابق کولڈ ڈرنک ودیگرسامان سے لدی ٹرک چترال سے مستوج جارہی تھی کہ بونی کے سامنے سڑک کی خستہ حالی اورکیچڑمیں پھسلن کی وجہ سے حادثے کا شکارہوگئی ہے .جس کے نیتجے میں لاکھوں‌روپے کا نقصان ہواہے. ٹرک ڈرائیورمسمی انور کا تعلق چمرکھن چترال سے ہے . جو زخمی ہے مگر ڈاکٹروں‌کے مطابق خطرے سے باہر ہے .
truck accident booni


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
22871