Chitral Times

Jan 16, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال میں ڈیڈ ک آفس کا بدست ایم پی اے ہدایت الرحمن افتتاح

شیئر کریں:

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی میں ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ ایڈوائزری کمیٹی (ڈیڈک) کی دفتر کا چیر مین ڈیڈک اپر چترال ایم۔پی۔اے مولانا ہدایت الرحمن اپر چترال نے باقاعدہ افتتاح کیا جو کہ ضلع بننے کے بعد ڈیڈک کا پہلا دفتر ہے۔ افتتاحی تقریب میں اداروں کے نمائیندے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال ذولفقار احمد تنولی سمیت علاقے کے معززین نے شرکت کی۔ علاقے کے معززین نے اپر چترال کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے سلسلے ایم۔پی۔اے ہدایت الرحمن سے درخواست کی۔ ان میں سرِ فہرست اپر چترال میں ڈسٹرکٹ اکاونٹ آفس/ ٹریژیری اور سب رجسٹرار کی دفتر نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو درپیش مشکلات کا ذکر کیا اور ساتھ گزشتہ سال سیلاب کی وجہ سے مختلف جگہوں پر آب نوشی،آب پاشی،روڈ،پُل سیلاب برد ہو چکے تھے ان کے بحالی کے سلسلے سست روی پرافسوس کا اظہار کیا گیا۔ اور خصوصاً ریشن کے مقام پر دریا کی کٹائی کی وجہ سے اپر چترال روڈکو لاحق شدید خطرات کے بعد اب تک اس پر عملی کام شروع نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بروقت اس پر توجہ نہ دی گئی تو اپر چترال کو اس سال بھی دوسرے علاقوں سے منقطع ہونے کا خطرہ موجود ہے لہذا ترجیحی بنیاد پر اس مسلے پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ساتھ اپر چترال میں بجلی کے مسلے اور تورکھو روڈ میں کام کی معیارقائم رکھنے اور استارو پُل پر کام میں تیزی لانے کی بھی درخواست کی گئی۔ان کے۔ علاوہ اپر چترال انتظامیہ اور ضلعی پولیس و دیگر محکموں کو درکار سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایم۔پی۔اے سے درخواست کی گئی کہ جب تک ان محکموں کے پاس مطلوبہ وسائل نہیں ہونگے وہ عوام کو سہولیات دینے سے قاصر رہینگے۔ اس لیے ان کے مسائل پر بھی توجہ دینے کی استدعا کی گئی۔
چیرمین ڈیڈک ایم۔پی۔اے مولانا ہدایت الرحمن نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ مذکورہ تمام مسائل کے حل کے سلسلے وہ بے خبر نہیں بلکہ عملی طور پر کوشش کی گئی ہے۔ اور عنقریب یہ مسائل حل ہونگے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس سلسلے اپنی جدو جہد جاری رکھینگے۔

Dadc office upper chitral inaguration 1
Dadc office upper chitral inaguration 3
Dadc office upper chitral inaguration 2

شیئر کریں: