Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آیون میں شمولیتی تقریب; درجنوں افراد پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) لویر چترال کے گاؤں آیون میں منعقدہ شمولیتی تقریب میں درجنوں افراد پی پی پی، جے یوآئی، جماعت اسلامی اور مسلم لیگ کو خیر باد کہہ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے جنہیں وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی وزیر زادہ نے پارٹی کی پرچم کے رنگ ٹولی پہناکر خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر پارٹی کے سینئر رہنما عبداللطیف ، چناح لال، شفیق الرحمن، شجاع احمد، خالد اعظم، ابوزر غفاری اور دوسرے بھی موجود تھے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں معاون خصوصی وزیر زادہ نے کہا کہ عمران خان نے چترال کے عوام سے ہمیشہ خاص محبت آور مہربانی کا عملی مظاہرہ کیا ہے اور 2013ء میں فوزیہ بی بی اور گزشتہ الیکشن میں مجھے نہ صرف خصوصی سیٹ پر ایم ہی اے منتخب کیا بلکہ صوبائی کابینہ میں شامل کیا جبکہ فلک ناز کو سینیٹر بنایا تاکہ وہ چترال کی خدمت کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے چترال میں پی ٹی آئی کو زبردست مقبولیت حاصل ہوئی ہے اور چترال کے مختلف علاقوں میں لوگ اس پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آیون یونین کونسل میں گزشتہ تین سالوں میں جو ترقیاتی کام ہوئے ہیں، وہ قیام پاکستان کے کر اب تک مجموعی ترقی کے حجم سے کہیں زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بمبوریت روڈ پر کام کے بارے میں منفی پروپیگنڈا کرنے والے اب کہاں منہ چھپائیں گے جبکہ اس پراجیکٹ پر عملاً کام شروع ہوچکا ہے اور ٹھیکیدار کی مشینری ادھر پہنچ چکے ہیں اور زمین کے معاوضے کے لئے 2ارب روپے کی منظوری بھی وزیر اعلیٰ نے دی ہے۔ وزیر زادہ نے کہا کہ بروغل سے ارندو تک ترقیاتی کاموں کے لیے ایک ارب80 کروڑ روپے بھی منظور ہوگئے ہیں۔ عبداللطیف نے اہالیان آیون ہر زور دیا کہ وہ علاقے کی ترقی کے لئے آنے والے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کو کامیاب کریں ورنہ حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والوں کو ایوانوں میں بھیجنے کی تباہ کاریوں کا اعادہ یوگا اور علاقہ مزید پسماندگیبکے دلدل میں پھنس جائے گا۔

chitraltimes pti joining program ayun
chitraltimes pti joining program ayun4
chitraltimes pti joining program ayun3
chitraltimes pti joining program ayun1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
57988