Chitral Times

Apr 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ٹی ایم اے چترال کے اسٹاف کا کام چھوڑ ہڑتال پچاس روز سے ذیادہ عرصے تک جاری رہنے کے بعد ہفتے کے دن ختم کردیا گیا، شہرکے مختلف علاقوں سے صفائی اور کوڑا کرکٹ اٹھانے کا کام شروع کردیاگیا

Posted on
شیئر کریں:

ٹی ایم اے چترال کے اسٹاف کا کام چھوڑ ہڑتال پچاس روز سے ذیادہ عرصے تک جاری رہنے کے بعد ہفتے کے دن ختم کردیا گیا، شہرکے مختلف علاقوں سے صفائی اور کوڑا کرکٹ اٹھانے کا کام شروع کردیاگیا

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ٹی ایم اے چترال کے اسٹاف کا کام چھوڑ ہڑتال پچاس روز سے ذیادہ عرصے تک جاری رہنے کے بعد ہفتے کے دن ختم ہوگئی جوکہ گزشتہ پانچ مہینوں سے تنخواہ کے نہ ملنے پر احتجاج کررہے تھے۔ ہفتے کے دن ہڑتال ختم ہونے کے بعد سینی ٹیشن اسٹاف میں شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کرنے اور کوڑا کرکٹ اٹھانے کا کام شروع کردیا جبکہ طویل عرصے تک ہڑتال کی وجہ سے چترال ٹاؤن غلاظت سے بھر گئی تھی۔ تحصیل میونسپل افیسر چترال رحمت حنیف نے بتایاکہ صوبائی حکومت نے ایڈیشنل گرانٹ کے طور پر 5کروڑ رپے ریلیز کردی ہے جس سے ملازمین کے پانچ مہینوں کے تنخواہ جات ادا کئے جائیں گے۔ ٹی ایم اے اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر افضل خان نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

chitraltimes tma chitral staff strike off and cleanliness campaign started again 2 chitraltimes tma chitral staff strike off and cleanliness campaign started again 2 chitraltimes tma chitral staff strike off and cleanliness campaign started again 5

chitraltimes tma chitral staff strike off and cleanliness campaign started again 1

chitraltimes tma chitral staff strike off and cleanliness campaign started again 1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
85394