Chitral Times

Apr 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال ٹاون میں ایس آئی ایف تنظیم کی طرف سے  سیلاب متاثریں میں امدادی پیکج تقسیم کئے گئے

Posted on
شیئر کریں:

چترال ٹاون میں ایس آئی ایف تنظیم کی طرف سے  سیلاب متاثریں میں امدادی پیکج تقسیم کئے گئے

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) ایس آئی ایف تنظیم کی طرف سے ہفتے کے روز سیلاب متاثریں میں امدادی پیکج تقسیم کئے گئے جن میں فوڈ اور نان فوڈ آئیٹم شامل تھے۔ ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمد عمران خان نے پریڈ گراونڈ میں چترال ٹاؤن میں کے مختلف دیہات سے تعلق رکھنے والے درجنوں متاثرہ خاندانوں میں امدادی پیکج تقسیم کئے۔ اس موقع پر ایس آئی ایف کے نمائندے موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر ایس آئی ایف کی امدادی پیکج پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہاکہ متاثرین کے مشکلات کو کم کرنے میں ضلعی انتطامیہ ہر دم ان کے ساتھ ہے اور انہیں مزید پیکج فراہم کرنے کی کوششیں جاری ہیں تاکہ وہ ذیادہ تکلیف کے بغیر موسم سرما کے باقی دن گزار سکیں۔ اس موقع پر پیکج سے استفادہ کنندگان نے بھی ایس آئی ایف کی طرف سے دی جانے والی پیکج پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

 

chitraltimes sif relief packages distributed chitral town 2 chitraltimes sif relief packages distributed chitral town 4 chitraltimes sif relief packages distributed chitral town 1

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
85388