Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لیکچرر احمد ولی کا اعزاز؛ پشاوریونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرلی

شیئر کریں:

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ)چترال شہر کے نواحی گاوں چیوڈک سے تعلق رکھنے والے قابل فخرفرزندلیکچرراحمدولی شعبہ اردومیں یونیورسٹی اف پشاور سے اپنے مقالے کاکامیابی سے دفاع کرتے ہوئے پی ایچ ڈی کی اعلیٰ ڈگری مکمل کرلی۔ گزشتہ دن احمدوالی نے پی ایچ ڈی مقالہ پیش کیا ۔ کامیاب دفاع کے بعد سپروائزرز نے ادبی تاریخ نگاری کاتحقیقی وتنقیدی جائزہ لینے کے بعد اس مقالے کو سراہتے ہوئے تحقیقی منظر نامے میں اسے اہمیت اور افادیت کا حامل قرار دیتے ہوئے اسے پاکستانیت کے فکری اور علمی عناصر کی خوشبو سے مشکبارقرار دیا،


مقالے کے کامیاب دفاع پر انھیں پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ لیکچرراحمد ولدعبدوالی مرحوم گورنمنٹ سنٹینیل ماڈل سکول چترال سے 2004میں میٹرک ،گورنمنٹ ڈگری کالج چترال سے2006 و2009 ایف ایس سی اوربی اے کرنے کے بعدیونیورسٹی اف پشاورسے شعبہ اردومیں 2011گولڈمیڈل کے ساتھ ایم اے پاس کرلی اورپی ایچ ڈی شعبہ اردوجامعہ پشاورسے 2021میں مکمل کرلی ۔انہوں نے اپنی کامیابی کو اللہ تعالیٰ کی مہربانی ، والدین کی دعاوں اوراساتذہ کی بہترین رہنمائی کا ثمر قراردیا۔

chitraltimes phd schlor ahmad wali chitrali2

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
53300