Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیوکی خصوصی ہدایت پرسپرنٹنڈنگ انجینئرکی چترال شندورروڈ کا معائنہ

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)‌ سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو شہاب خٹک کی خصوصی ہدایت پر سپرنٹنڈنگ انجینئرسی اینڈ ڈبلیودیرسرکل انجینئررحمت حکیم نے جشن شندورکیلئے آنے والے سیاحوں‌ کی آمدورفت میں مواصلات کے مسائل کو حل کرنے کیلئے چترال سے شندورٹاپ تک روڈ کا تفصیلی معائنہ کیا. اس موقع پر انھوں‌نے ایکسین سی اینڈ ڈبلیوڈویژن چترال انجینئرمقبول اعظم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ قلیل مدت میں انھوں‌نے شندورروڈ سےکئی پہاڑی مقامات پر ملبہ ہٹاکر بھاری ٹریفک کے قابل بنادی ہے . جس سے جشن شندور کیلئے سامان کی ترسیل کاسلسلہ شروع ہوچکا ہے. انھوں‌نے بعض مقامات پر سڑک کی مذید بہتری کیلئے موقع پرہدایات جاری کردی.

دریں اثنا سپرٹنڈنگ انجینئر رحمت حکیم نے چترال کے اپر اورلوئیراضلاع میں مختلف ترقیاتی کاموں‌ کی پراگراس کا بھی جائزہ لیا. جن میں‌ آرسی سی پل موژگول، کوشٹ ،پوکیڑ، موری وغیرہ شامل ہیں. انھوں نے مژگول آرسی سی پل کو پائے تکمیل کے قریب دیکھ کر اطمینان کا اظہارکیا.

چترال کے عوامی حلقوں‌نے سپرٹنڈنگ انجینئر کے گزشتہ کئی دنوں‌ سے چترال میں قیام اورترقیاتی کاموں‌کی کڑی نگرانی کرنے پر صوبائی حکومت کی کارکردی کو سراہا ہے . مولانا جاوید حسین امیرجماعت اسلامی اپرچترال نے سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو شہاب خٹک کا شکریہ اداکرتےہوئے کہاہے کہ وہ چترال کی ترقیاتی کاموں‌میں‌خصوصی دلچپسی لے رہے ہیں‌اوردونوں‌اضلاع میں‌ عوام کو درپیش مسائل سے بخوبی اگاہ ہیں اور ایکسین مقبول اعظم آورسپرٹنڈنگ انجینئر رحمت حکیم کو بروقت ہدایات جاری کرکے انھوں نے فرض شناسی کا مظاہرہ کیا ہے .

SE CW visit Chitral Shandur road 2

SE CW visit Chitral Shandur road 3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
23479