Chitral Times

May 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

طلحہ محمود فاونڈیشن کی طرف سے چترال کے لئے ٹرکوں میں سامان عشریت پہنچ گئے، مختلف پارٹیوں کے امیدواراں سراپا احتجاج، ٹرک عشریت میں روک دئیے گئے ، الیکشن سے پہلے کسی صورت تقسیم ہونے نہیں دینگے۔۔ ڈپٹی کمشنر اپر اور لوئیر چترال کی یقین دہانی

شیئر کریں:

طلحہ محمود فاونڈیشن کی طرف سے چترال کے لئے ٹرکوں میں سامان عشریت پہنچ گئے، مختلف پارٹیوں کے امیدواراں سراپا احتجاج، ٹرک عشریت میں روک دئیے گئے ، الیکشن سے پہلے کسی صورت تقسیم ہونے نہیں دینگے۔۔ ڈپٹی کمشنر اپر اور لوئیر چترال کی یقین دہانی

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) پیر کی شب سنیٹر طلحہ محمود فاونڈیشن کی طرف سے سامان اور خوراک سے لدے درجنوں ٹرکوں کی چترال کے حدود میں داخل ہونے کی اطلاع پھیلی ۔ تو چترال سے الیکشن لڑنے والے مختلف پارٹیوں کے امیدواراں پی ایم ایل این کے شہزادہ افتخار الدین ، پی پی پی کے انجینئر فضل ربی جان ، سلیم خان، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر جمشید احمد و دیگر احتجاج کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر، ڈپٹی کمشنر چترال کے دفتر پہنچے ۔ اور الیکشن کمیشن کے قوائد وضوابط کی سنیٹر طلحہ محمود کی طرف سے خلاف ورزی کے باوجود مقامی انتظامیہ کی خاموشی پر زبردست احتجاج کیا ۔ اور فوری طور پر چترال کی پسماندگی کا ناجائز فائدہ اٹھا کر ووٹروں کے ضمیر خریدنے کی کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ سنیٹر طلحہ محمود کی اس حرکت سے چترال کا امن خراب ہونے کا خدشہ ہے ۔ جبکہ لوگوں میں رشوت ستانی کی ایک نئی شکل جنم لے گئی ہے ۔ اور آیندہ سیاست پر بہت منفی اثرات مرتب ہوں گے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چترال لوئیر محمد عمران نے احتجاج کرنے والے نمایندوں کو یقین دلایا ۔ کہ وہ سنیٹر طلحہ محمود کے خلاف ایکشن لیں گے ۔ اور الیکشن سے پہلے کسی صورت سامان تقسیم کی اجازت نہیں دیں گے۔

زرائع کے مطابق طلحہ محمود فاونڈیشن کی جانب سے راشن کے 28 ٹرک چترال کی حدود میں داخل ہوچکے ہیں جہاں پولیس نے انھیں اگے جانے سے روک دیا ہے۔ جو اس وقت عشریت کے مقام پر کھڑے ہیں۔ ٹرکوں پر طلحہ محمود فاونڈیشن کے بینزر لگائے گئے ہیں جن پر لکھا گیا ہے کہ اپر اور لوئر چترال میں گندم کی کمی کی وجہ سے مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جائے گا۔

دریں اثنا ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین نے کہا ہے کہ الیکشن سے پہلے کسی قسم کی امدادی سامان تقسیم ہونے نہیں دینگے، چترال ٹائمز ڈاٹ کام سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کی مختلف پارٹیوں کے نمائندگان نے انھیں درخواست دے رکھے ہیں کہ سینٹر طلحہ محمود کے امدادی سامان سے بھرے ٹرک چترال پہنچ رہے ہیں جوکہ الیکشن کوڈ اف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وہ اس طرح کے کسی بھی سرگرمی کی اِجازت نہیں دیں گے اگر ٹرک اپر چترال میں داخل ہوئے تو انھیں اپنی تحویل میں لیا جائیگا ۔

chitraltimes talha mehmood relief goods truck chitrali pir chitraltimes talha mehmood relief goods truck


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
84962