Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ہزہائی نس پرنس کریم آغاخان پاکستان کے 12روزہ دورے پر 7دسمبر کو پاکستان پہنچیں گے۔

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز )اسماعیلی کمیونٹی کی روحانی پیشوا ، ہزہائی نس پرنس کریم آغا خان پاکستان کے 12روزہ دورے پر 7دسمبر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔اسماعیلی فرقے کی 49ویں امام اپنی امامت کے 60سال مکمل ہونے پر ڈائمنڈجوبلی کے سلسلے میں پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔ انسان دوست عالمی شخصیت پر نس کریم صدر و وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات کے علاوہ سندھ کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔ ہزہائی نس چترال کے دو مقامات بونی اور گرم چشمہ کے علاوہ گلگت بلتستان ، لاہور اور کراچی میں بھی اسماعیلی کمیونٹی کو دیدار کا شرف بخشیں گے۔ جس کیلئے چترال کے دو مقامات گرم چشمہ اور سب ڈویژن مستوج کے ہیڈ کوارٹر بونی کے مقام پر آوی لشٹ شوتار کے سیع و عریض میدان کو سجالیا گیا ہے ۔جہاں جنگل میں منگل کا سماں ہے اور لوگو ں کی خوشی دیدنی ہے۔ علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اور بالائی چترال میں جشن کا سماں ہے۔توقع ہے کہ ہزہائی نس 9دسمبر کو چترال کا دورہ کریں گے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اسماعیلی کمیونٹی شاید دنیا کی واحد آرگنائزڈ کمیونٹی ہے ۔ جن کی سماجی کاموں میں مل جل کر کام کرنے کا کوئی ثانی نہیں۔ اور اتفاق و اتحاد ان کا شیوا رہا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ہزہائی نس کی تشریف آوری بونی کے مقام پر ہے ۔ مگر اسماعیلی کمیونٹی کے لوگ یارخون اور لاسپور سے لیکر مستوج اور بونی تک سرکاری سڑکوں کی مرمت اور صفائی میں لگے ہوئے ہیں ۔ اور اپنی روحانی پیشوا کے آمد کی خوشی میں سرکاری محکموں کا کام بھی اپنی مدد آپ کے تحت خود سرانجام دے رہے ہیں۔

ذرائع نے چترال ٹائمز کو بتایا کہ بونی دیدار گاہ میں ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ۔ جبکہ گرم چشمہ میں بھی تقریبا اسی ہزار افراد ہزہائی نس کا دیدارکریں گے۔ چترال کے بالائی علاقوں میں مہمانوں کو ٹھیرانے کیلئے ابھی سے انتظامات شروع ہیں۔اور دیدار گاہ کے نزدیکی علاقوں کیلئے باقاعدہ ترتیب تشکیل دیدی گئی ہے ۔ جہاں پر دور دراز علاقوں کے افراد قیام کریں گے۔ دیدار گاہ میں پانی ، ہیٹنگ و غیرہ کا بھی بندوبست کیا جارہا ہے۔

اور یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ان علاقوں کے سُنی کمیونٹی بھی سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ حصہ لے رہے ہیں۔ اور دیدار کیلئے آنے والے مہمانوں کو ٹھرانے کیلئے بندوبست کررہے ہیں۔ جبکہ دیدار گاہوں کی تزوئیں آرائش میں بھی برابر کا حصہ لے رہے ہیں۔ جوکہ علاقے کے آمن پسند لوگوں کی بھائی چارے اور محبت و آشتی کا اعلیٰ مثال ہے ۔

didar gah for HH prince karim aga khan booni

didar gah garam chashma didar gah garam chashma chitral

mastuj ismaili community social work by ismaili community of Mastuj social work by ismaili community of Mastuj2

chitral didaar gah for visit of HH prince aga khan booni didar gah for HH prince karim aga khan booni2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
2653