Chitral Times

May 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آر اوز کی تربیت دوبارہ شروع، سرکاری ملازمین کے تبادلوں اور تقرری پر پابندی عائد

Posted on
شیئر کریں:

آر اوز کی تربیت دوبارہ شروع، سرکاری ملازمین کے تبادلوں اور تقرری پر پابندی عائد

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ اور ریٹرننگ افسروں کی تربیت دوبارہ شروع کردی ہے جبکہ وفاق اور صوبائی سرکاری ملازمین کے تبادلے، تقرری پر پابندی عائد کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات سے متعلق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ اور ریٹرننگ افسران کی تربیت دوبارہ شروع کردی گئی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ا?ر اوز کی تربیت 18 جبکہ ڈی آر اوز کی تربیت 19 دسمبر کو مکمل ہوجائے گی۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ووٹوں کے اندراج، اخراج، تبدیلی اور درستی پر پابندی عائد کردی گئی ہے، الیکشن کمیشن کے افسران، ملازمین اور ریٹرننگ افسران کی چھٹیوں پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔ ووٹرز لسٹوں اور سامان کی فراہمی کیلئے ریجنل دفاتر ا?ج کھلے رہیں گے۔الیکشن کمشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومتی و سرکاری اداروں میں ہر قسم کی ٹرانسفر اور پوسٹنگ پر مکمل پابندی ہے۔ الیکشن کمشن نے ہدایت کی ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی ٹرانسفر یا پوسٹنگ کیلئے معاملہ الیکشن کمشن کو بھیجا جائے گا جبکہ پوسٹنگ اور ٹرانسفر کی وجوہات بھی بتانا ہوں گی۔دوسری جانب شفاف الیکشن کیلئے نگران وفاقی وزراء کو ہٹانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ الیکشن کمشن نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، نگران وزیر فواد حسن فواد، مشیر احد چیمہ کو نوٹس جاری کر دیئے۔ الیکشن کمشن نے درخواست گزار کو بھی نوٹس جاری کر دیا ہے۔ درخواست پر الیکشن کمشن 19 دسمبر کو دن ایک بجے سماعت کرے گا۔ درخواست گزار نے مبینہ جانبدار وزراء کو نگران وفاقی کابینہ سے ہٹانے کی استدعا کر رکھی ہے۔

عام انتخابات: الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ آفیسرز کی ٹریننگ دوبارہ شروع کر دی

اسلام آباد(سی ایم لنکس)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عام انتخابات کے سلسلے میں ٹریننگ دوبارہ شروع کر دی گئی۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ریٹرننگ آفیسرز کی ٹریننگ پھر سے ملک بھر میں شروع کر دی گئی جوکہ 19 دسمبر 2023 کو مکمل کر لی جائیں گی۔مجموعی طور پر 859 ریٹرننگ آفیسرز اور 144 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز کو ٹریننگ دی جا رہی ہے، الیکشن کمیشن کے سینیئر افسران ٹریننگ دے رہے ہیں۔دوسری جانب، ڈی سی اسلام آباد نے بطور ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر عرفان میمن کی جانب سے ڈی جی فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔تعلیمی اداروں میں اسٹاف کی چھٹیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، عام انتخابات تک کسی بھی سرکاری ملازم کو چھٹی کی اجازت نہ ہوگی البتہ میٹرنٹی اور میڈیکل لیوز کے استثناء حاصل ہوگا۔ فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اور اسکے ماتحت اداروں کے افسران و دیگر ملازمین سردیوں کی چھٹیوں میں بھی کسی دوسرے شہر نہیں جائیں گے۔فیڈرل ڈائریکٹوریٹ اور اسکے ماتحت اداروں کے افسران و ملازمین موسم سرما کی چھٹیوں میں بھی اپنی تعیناتی کے مقامات پرموجود رہیں گے۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر الیکشن کمیشن کا انتخابات میں آر اوز اور ڈی آر اوز کی خدمات حاصل کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں انتخابی عملے کی تربیت کا عمل رک گیا تھا۔سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی کمشنرز کے بطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز)، ریٹرننگ افسران (آر اوز) اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران (اے آر اوز) کی تعیناتی کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد روکتے ہوئے الیکشن کمیشن کوانتخابی شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
83131