Chitral Times

May 9, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ توانائی وبرقیات میں پہلی مرتبہ آن لائن ای کھلی کچہری کا انعقاد

Posted on
شیئر کریں:

محکمہ توانائی وبرقیات میں پہلی مرتبہ آن لائن ای کھلی کچہری کا انعقاد
عوام الناس نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیتے ہوئے اپنے مسائل بیان کئے،موقع پرازالے کے احکامات
صوبائی حکومت کا اچھااقدام،اداروں اورعوام میں فاصلے ختم ہونگے،سیکرٹری توانائی نثاراحمدخان کی گفتگو

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) نگران صوبائی حکومت کے احکامات کے تحت سرکاری اداروں کے انتظامی امورمیں شفافیت لانے اورعوامی مسائل کے فوری حل کی جاری پالیسی کی روشنی میں محکمہ توانائی وبرقیات خیبرپختونخوانے آن لائن (براہ راست)ای کھلی کچہری کا انعقادکیاجس میں عوام الناس نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیتے ہوئے اپنے مسائل پیش کئے جن کے فوری حل کے لئے موقع پرہدایات جاری کی گئیں۔ سیکرٹری توانائی وبرقیات نثاراحمدخان کی زیرصدارت محکمہ توانائی وبرقیات میں براہ راست ای کھلی کچہری کا انعقادکیاگیاجس میں محکمے کے جملہ افسران کے علاوہ ذیلی اداروں PEDO،KPOGCL،الیکٹرک انسپکٹریٹ اورKPٹرانسمیشن اینڈگرڈکمپنی کے سربراہوں نے شرکت کی۔ای کھلی کچہری میں براہ راست عوامی مسائل سنے گئے اورانکے موقع پر ازالے کے لئے احکامات جاری کئے گئے۔عوام الناس کی جانب سے کھلی کچہری کے انعقادپرمحکمہ توانائی وبرقیات کے اقدام کی سراہاگیا۔اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے سیکرٹری توانائی وبرقیات نثاراحمد خان نے کہا کہ سرکاری اداروں میں عوامی مسائل کے فوری حل کے لئے ای کھلی کچہری کا انعقاد موجودہ صوبائی حکومت کا ایک اچھا اقدام ہے جس سے اداروں اورعوام الناس میں فاصلے ختم ہونگے اورعوام اپنے درپیش مسائل میرٹ پرحل کرنے کے قابل ہوسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ توانائی میں پہلی مرتبہ ای کھلی کچری کا انعقادکیا گیا ہے اوریہ سلسلہ ہرماہ شروع کیا جائے گا۔انہوں نے محکمے کے افسران پر زوردیا کہ وہ کرپشن سے پاک میرٹ پرسرکاری امورانجام دیں تاکہ مستقبل میں حکومت ومحکمے کی نیک نامی کا سبب بنیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
83127