Chitral Times

May 8, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آئی ایم ایف نے پاکستان کو ٹیکس بڑھانے کی تجویز دے دی

شیئر کریں:

آئی ایم ایف نے پاکستان کو ٹیکس بڑھانے کی تجویز دے دی

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) پاکستان اور آئی ایم ایف نے شرح سود مزید نہ بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، مذاکرات کی تکمیل پر آج معاہدے کا امکان ہے جس میں ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا نے بھی پاکستان کے ساتھ معاہدے کا عندیہ دیا ہے تاہم ٹیکس بڑھانے کی تجویز بھی دی ہے۔ پاکستان کی معاشی ٹیم اور آئی ایم ایف جائزہ مشن کے درمیان 71 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کیلئے پالیسی سطح کے مذاکرات کا حتمی راؤنڈ جاری ہے اور آج شام مذاکرات مکمل ہونے کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری ہونے کا امکان ہے۔ادھر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا کا بھی کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ڈیل کے بہت قریب ہیں۔غیر ملکی جریدے بلوم برگ کو دیے گئے انٹرویو میں کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ پاکستانی حکام انتہائی مشکل حالات میں پروگرام پر عمل کررہے ہیں تاہم پاکستان کے ساتھ ڈیل کے بہت قریب ہیں، پاکستان کا اہم مسئلہ ٹیکس کا ہے، ملک میں جی ڈی پی کا صرف 12 فیصد ٹیکس اکٹھا کیا جاتا ہے جسے ہم نے 15 فیصد تک بڑھانے کی تجویز پیش کی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات جاری ہیں، آئی ایم ایف پاکستان کے لیے 9 ہزار 415 ارب کا سالانہ ٹیکس ہدف برقرار رکھنے پر رضامند ہوگیا ہے جس کے بعد منی بجٹ نہیں آئے گا۔

 

لاہور میں اسموگ کے باعث تعلیمی ادارے بند، دفاتر میں ورک فرام ہوم کا حکم

لاہور(سی ایم لنکس)لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ پر قابو پانے کیلئے شہر بھر میں ہفتے کے روز نجی وسرکاری سکول کالج بند کرنے کا حکم دے دیا اور ہدایت کی کہ ہفتے میں دو روز ورک فرام ہوم پر عمل درآمد کرائیں۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ لاہور اور اس کے گرد نواح میں کچرے کے ڈھیر ہیں۔ ایک ایونٹ کریں کہ اتوار یا کسی روز اسکولوں کے بچوں کو بلا کر کچرا اٹھائیں یہ پوری دنیا میں ہوتا ہے۔عدالت نے مزید ہدایت کی کہ کلین لاہور کے نام سے ایونٹ شروع کرسکتے ہیں۔ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے خاتمے کیلئے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی. عدالتی حکم پر سرکاری افسران پیش ہوئے۔کمشنر لاہور کی جانب سے لیگل ایڈوائزر صاحبزادہ مظفر علی نے رپورٹ جمع کروادی. جس کے مطابق ننکانہ اور شیخوپورہ میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے کے واقعات ہوئے۔ ننکانہ صاحب اور شیخوپورہ کے پٹواری سمیت دیگر حکام کو معطل کردیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سائیکلنگ کو فروغ دینے کے لیے لاہور میں استنبول چوک سے لیکر مال روڈ تک گرین لائن بنادی گئی. ایل ڈی اے، واسا اور پی ایچ اے کے ملازمین کو سائیکلیں دینے کیے لیے تجاویز نگران وزیر اعلی کو بھجوادیں گئیں۔عدالت نے جوڈیشل واٹر کمیشن کے ممبران کو نگراں وزیر اعلی سے جمعہ کو میٹنگ کرنے کی ہدایت کردی اور ریمارکس دیئے کہ دوسرے اضلاع کی نسبت لاہور میں اسموگ پر بہتر کام ہو رہا ہے. کیونکہ کمشنر لاہور ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں۔وکیل پی ایچ اے نے عدالت کو بتایا کہ پی ایچ اے کے تمام ملازمین کی بائیکس کو الیکٹرک بائیک میں تبدیل کر رہے ہیں.عدالت نے واضح کیا کہ الیکٹرک بائیکس کا کام حکومتی سطح پر ہوگا تو زیادہ مفید ہوگا۔عدالت نے ایل ڈی اے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ یہ بتائیں کہ لاہور میں جاری ترقیاتی منصوبے کب تک مکمل ہونگے.ایل ڈی اے نے بتایا کہ 90 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے آئندہ سماعت پر اس حوالے سے رپورٹ پیش کردیں گے۔عدالت نے باور کرایا کہ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ دو ہفتے پہلے جو اسموگ تھی وہ دوبارہ نہ ہو اور اسموگ کا مسئلہ صرف لاہور کا نہیں پورے پنجاب کا ہے۔عدالت نے جوڈیشل کمیشن کو وزیر اعلی سے 17 یا 18 نومبر کو ملاقات کی ہدایت کی اور سماعت 17 نومبر تک ملتوی کردی۔عدالت نے حکم دیا کہ ہفتے کے روز اسکول کالجز مکمل طور پر شٹ ڈاؤن ہوں جبکہ ورک فرام ہوم کی پالیسی پر عملدرآمد کروایا جائے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
81743