Chitral Times

May 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

 ملک بھر میں پاکستان آرڈننس فیکٹری کے علاوہ اسلحہ فروخت پر پابندی عائد کردی گئی

Posted on
شیئر کریں:

 ملک بھر میں پاکستان آرڈننس فیکٹری کے علاوہ اسلحہ فروخت پر پابندی عائد کردی گئی

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ )وزارتِ داخلہ نے ملک بھر میں پاکستان آرڈننس فیکٹری کے علاوہ اسلحہ فروخت پر پابندی لگادی۔وزارتِ داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان آرڈننس فیکٹری کے علاوہ کسی بھی ڈیلر کی رسیدیں قابلِ قبول نہیں۔اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق اسلحہ ڈیلرز ممنوعہ بور ہتھیار فروخت نہیں کرسکتے، اسلحہ ڈیلرز لائسنس ہولڈرز کو بھی ممنوعہ بور ہتھیار فروخت نہیں کرسکتے۔نوٹیفکیشن کے مطابق لائسنس پاکستان آرڈننس فیکٹری سے خریدے گئے اسلحے کا ہی بنے گا، پی او ایف کے علاوہ کسی ڈیلر سے خریدے اسلحے کا لائسنس نہیں بنے گا۔نادرا ذرائع کے مطابق لائسنس ہولڈرز صرف پاکستان آرڈننس فیکٹری سے اسلحہ خرید سکتے ہیں۔

 

فوجی عدالتوں کے حق میں سینیٹ کی قرارداد کیخلاف مشتاق احمد نے قرارداد جمع کرادی

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ )ملٹری کورٹس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف سینیٹ میں قرارداد منظور ہونے کے معاملے میں سینیٹر مشتاق احمد نے منظور قرارداد کو کالعدم قرار دینے کی
قرارداد سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرادی۔ سینیٹر مشتاق احمد نے اپنی قرارداد میں کہا ہے کہ یہ سینیٹ سپریم کورٹ کے ملٹری کورٹ کے خلاف دیے گئے فیصلے کی حمایت کرتا ہے مگر اس کے برخلاف یہاں ایوان میں ایجنڈا لائے بغیر اور سینیٹ کے رولز کو نظر انداز کرکے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اور ملٹری کورٹ کے حق میں قرارداد منظور کروائی گئی۔سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ سپریم کورٹ آئین کی محافظ ہے، سپریم کورٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ سویلین کا ٹرائل سویلین عدالتوں میں ہی ہوگا، یہ سینیٹ سپریم کورٹ کے فیصلے کی تائید کرتا ہے، سینیٹ سے ملٹری کورٹ کے حق میں منظور کی گئی قرارداد کو کالعدم قرار دیا جائے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی حمایت کی جائے۔

 

نواز شریف کیخلاف 2018 سے زیر سماعت توہین عدالت کی درخواست خارج

اسلام آباد(سی ایم لنکس)ہائی کورٹ نے عدلیہ مخالف تقاریر پر نواز شریف کے خلاف 2018 سے زیر سماعت توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی۔ درخواست گزار کی جانب سے کوئی عدالت میں پیش نہ ہوا۔نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مقامی شہری عدنان اقبال نے دائر کی تھی۔ درخواست میں نواز شریف کے خلاف 2018ء کے بیانات پر توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی تھی۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
81738