Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گریڈ 19کے 62خواتین پروفیسرز کو گریڈ 20میں ترقی دیدی گئ ،مس شاہین زمان پرنسپل چترال تعینات

شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) مجاز حکام نے صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر محکمہ اعلیٰ تعلیم میں گریڈ 19۔کی 62خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی مستقل بنیادوں پر گریڈ 20میں پروفیسرز کے عہدوں پر ترقیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ترقی ملنے کے بعد مذکورہ پروفیسرز کے تبادلوں وتعیناتیوں کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایسوسی ایٹ پروفیسر ہوم اکنامکس جی جی ڈی چغرمٹی پشاور روبینہ شاہین کو بحیثیت پروفیسر جی سی جی سی گلبہار پشاور میں تعینات کیاگیاہے۔ اسی طرح مس شاہین گل کو بحیثیت پروفیسر / پرنسپل جی جی ڈی سی نمبر1 ایبٹ آباد ،مس شفقت یاسمین کی بحیثیت پرنسپل جی جی ڈی سی نمبر1 ڈی آئی خان، عفت آراء کی بحیثیت پروفیسر جی جی ڈی سی نمبر1 ایبٹ آباد ،مس بزمہ کی بحیثیت پرنسپل جی جی ڈی سی نمبر1 مانسہرہ ، مس سلیمہ بانو کی بحیثیت پروفیسر جی ایف سی (ڈبلیو) پشاور، مس حمیدہ بانو کی خدمات محکمہ تعلیم فاٹاکی صوابدید پر رکھی گئی جبکہ پرنسپل / ایسوسی ایٹ پروفیسر مس گل افشاں اور ایسو سی ایٹ پروفیسرجی جی پی جی سی مردان،مس ممتاز بی بی کی تعیناتیو ں کے احکامات بعد میں جاری کئے جائینگے۔ اسی طرح مس رخسانہ ناہید کی بحیثیت پروفیسر جی جی پی جی سی ہر ی پور ،مس طلعت قمر کی بحیثیت پرنسپل جی جی ڈی سی بریکوٹ سوات، مس رفعت حلیمی کی بحیثیت پروفیسر جی جی ڈی سی نمبر2 تاجوبی بی چارسدہ، مس جہاں آراء کی بحیثیت پروفیسر جی جی پی جی سی کوہاٹ ،مس شکیلہ خاتون کی بحیثیت پروفیسر جی جی ڈی سی ڈگر بونیر ، مس فریدہ خانم کی بحیثیت پروفیسر جی جی ڈی سی نمبر1 ڈی آئی خان ،مس شاندانہ کی بحیثیت پروفیسر جی جی ڈی سی نمبر1 حیات آباد پشاور، مس فرحت نسرین کی بحیثیت پرنسپل گورنمنٹ ہوم کنامکس کالج ایبٹ آباد ،مس بی بی زہرہ کی بحیثیت پروفیسر جی جی پی جی سی سیدو شریف سوات، مس جہاں آراء کی بحیثیت پروفیسر جی جی ڈی سی نمبر2 تاجوبی بی چارسدہ،ڈاکٹر جمیلہ بیگم کی بحیثیت پروفیسر جی جی ڈی سی نوشہرہ ،مس نسرین بیگم کی بحیثیت پرنسپل جی جی ڈی سی جولگرام مالاکنڈ، مس شبنم درخشاں کی بحیثیت پرنسپل جی جی ڈی سی ہنگو، مس قیصرہ پروین کے تبادلے کے احکامات بعد میں جاری کئے جائیں گے، مس امتیاز بی بی کی بحیثیت پرنسپل جی جی ڈی سی کلایاں اورکزئی ایجنسی، مس سکینہ طارق کی بحیثیت پرنسپل جی جی ڈی سی لوند خوڑ مردان، مس فاطمہ الزہرہ کی بحیثیت پرنسپل جی جی ڈی سی مانیری صوابی، مس نائیلہ امبرین کی بحیثیت پرنسپل جی جی ڈی سی کرنل شیر کلے صوابی، مس روبینہ زمان کی بحیثیت پروفیسر جی جی پی جی سی ہری پور، مس فریدہ بیگم کی بحیثیت پروفیسر تاریخ جی جی ڈی سی نمبر1 حیات آباد، مس طاہرہ کی بحیثیت پرنسپل جی جی ڈی سی رستم مردان، مس نگہت افزاء کی بحیثیت پروفیسر جی جی پی جی سی مردان، مس رخسانہ انور کی بحیثیت پروفیسر جی ایف سی (ڈبلیو) پشاور، مس رانا تبسم کی بحیثیت پروفیسر جی جی ڈی سی نمبر1 مانسہرہ، مس بخت شاہدہ کی بحیثیت پروفیسر جی ایف سی (ڈبلیو) پشاور، مس نادیہ اشرف کی بحیثیت پرنسپل جی جی ڈی سی پیر پیائی نوشہرہ ۔مس سلمیٰ غنی کی بحیثیت پرنسپل جی جی ڈی سی شیخ ملتون مردان، مس نگہت شاہین کی بحیثیت پروفیسر جی جی پی جی سی ہری پور،مس بشریٰ فاطمہ کی بحیثیت پر وفیسر جی جی ڈی سی منڈیان ایبٹ آباد ،مس شاہین زمان کی بحیثیت پرنسپل جی جی ڈی سی چترال ،مس شبنم تابندہ کی بحیثیت پروفیسر جی سی جی سی گلبہار پشاور،مس روزینہ رحمان کی بحیثیت پرنسپل جی جی ڈی سی نوشہرہ، مس وقار النساء کی بحیثیت پروفیسر جی جی پی جی سی مردان،مس گلناز کی بحیثیت پروفیسر جی ایف سی (ڈبلیو) پشاور،مس غزالہ کرن کی بحیثیت پرنسپل جی جی ڈی سی نواں شہر ایبٹ آباد،مس سیما گل کی بحیثیت پرنسپل جی جی ڈی سی مرغز صوابی ،مس جمیلہ خانم کی بحیثیت پرنسپل جی جی پی جی سی کوہاٹ، مس رانی گل کے تعیناتی کے احکامات بعد میں جاری کیے جائیں گے۔اسی طر ح مس نفیسہ بی بی کی بحیثیت پرنسپل جی جی ڈی سی منکرائی ہری پور ،مس فرحت جبین کی بحیثیت پروفیسر جی جی ڈی سی نمبر1 ایبٹ آباد ،مس شاہین بیگم کی بحیثیت پرنسپل جی جی ڈی سی باچا خان پشاور،مس ساجدہ پروین کے تعیناتی کے احکامات بعد میں جاری کیے جائیں گے۔اسی طرح مس سیدہ کوکب الماس کی بحیثیت پرنسپل جی جی ڈی سی نمبر1چارسدہ ، مس فرحت سلطانہ کی بحیثیت پروفیسر جی جی پی جی سی ہری پور ، مس کلثوم بی بی کی بحیثیت پرنسپل جی جی ڈی سی نمبر2تاجو بی بی چارسدہ ، مس جمیلہ عابدہ کی تعیناتی کے احکامات بعد میں جاری کئے جائیں گے ، مس طاہرین اختر کی بحیثیت پرنسپل جی جی ڈی سی پنج پیر صوابی ، مس بس جہان کی بحیثیت پروفیسر جی جی ڈی سی پبی نوشہرہ ، مس راحیلہ انجم کی بحیثیت پرنسپل جی جی ڈی سی تیمرگرہ دیر پائین ، مس سعیدہ نیلو فر جبین کی بحیثیت پروفیسر جی جی پی جی سی ہری پور ، مس مسرت شاہین کی بحیثیت پرنسپل جی جی ڈی سی نمبر2ڈی آئی خان ، مس شاہانہ تبسم کی بحیثیت پرنسپل جی جی ڈی سی درہ آدم خیل خیبر ایجنسی ، مس نگہت فاطمہ کی بحیثیت پرنسپل جی جی ڈی سی لکی مروت تعیناتیاں کی گئی ہیں۔مذکورہ بالا احکامات کے نتیجے میں گریڈ19۔ کے ایسوسی ایٹ پروفیسرزکی ایڈجسٹمنٹ کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔اس ایڈجسٹمنٹ کے مطابق مس عالیہ اسلم کی بحیثیت ایسو سی ایٹ پروفیسر کمیسٹری جی جی ڈی سی پیرپیائی نوشہرہ،مس طیبہ صدیق کی بحیثیت ایسو سی ایٹ پروفیسر شماریات جی جی ڈ ی سی نمبر1 ایبٹ آباد ،مس شگفتہ ناز کی بحیثیت ایسو سی ایٹ پروفیسراکنامکس جی جی ڈی سی نمبر1 مانسہرہ، مس طاہرہ رشید کی بحیثیت ایسو سی ایٹ پروفیسر اسلامیات جی جی ڈی سی سرائے صالح ہری پور،مس بزغہ جولی کی بحیثیت ایسو سی ایٹ پروفیسرجی جی ڈی سی نمبر1 ایبٹ آباد ،مس بخت تسلیم کی بحیثیت ایسو سی ایٹ پروفیسرشماریات جی جی ڈی سی بریکوٹ سوات،مس نوشین جمال کی بحیثیت ایسو سی ایٹ پروفیسرکمیسٹری جی جی ڈی سی نمبر1 ڈی آئی خان ،مس سائمہ اظہر کی بحیثیت ایسو سی ایٹ پروفیسرباٹنی جی جی ڈی سی نمبر1 ایبٹ آباد ،مس شکیلہ ناصرہ کی بحیثیت ایسو سی ایٹ پروفیسرکیمسٹری جی سی جی سی گلبہار پشاور،مس نورین طلعت کی بحیثیت ایسو سی ایٹ پروفیسرجغرافیہ جی جی سی پیرپیائی نوشہرہ،مس عظمیٰ قمر کی بحیثیت ایسو سی ایٹ پروفیسراُردو جی جی ڈی سی نوشہرہ،مس بلقیس ارشاد کی بحیثیت پرنسپل جی جی ڈی سی نیلور سیدان ایبٹ آباد،مس حمیرا کمال کی بحیثیت ایسو سی ایٹ پروفیسرکیمسٹری جی جی ڈی سی مانیری صوابی ،مس سراج الصباح کی بحیثیت ایسو سی ایٹ پروفیسرہوم اکنامکس گورنمنٹ ہوم اکنامکس کالج نوشہرہ،مس طاہرہ گیلانی کی بحیثیت ایسو سی ایٹ پروفیسراسلامیات جی جی ڈی سی نمبر1 ڈی آئی خان ،مس نبیلہ خانم کی بحیثیت ایسو سی ایٹ پروفیسرجی جی پی جی سی ہری پور، مس فلک ناز کی بحیثیت ایسو سی ایٹ پروفیسراُردو / ڈی ڈی او جی جی سی کرک ،مس نسرین مرتضیٰ کی بحیثیت پرنسپل جی جی پی جی سی ہری پور،مس نرگس آراء کی بحیثیت ایسو سی ایٹ پروفیسرکیمسٹری / ڈی ڈی او جی جی پی جی سی سیدو شریف سوات ،مس رابیعہ خاتون کی بحیثیت ایسو سی ایٹ پروفیسر اسلامیات جی جی ڈی سی رستم مردان ،مس شاہانہ سمین کی بحیثیت ایسو سی ایٹ پروفیسرپولیٹیکل سائنس جی ایف سی (ڈبلیو) پشاور،مس غزالہ یاسیمن کی بحیثیت ایسو سی ایٹ پروفیسرحیاتیات جی جی ڈی سی پیرپیائی نوشہرہ،مس خالدہ ادیب خانم کی بحیثیت ایسو سی ایٹ پروفیسرپشتو/ ڈی ڈی او جی جی ڈی سی کرنل شیر کلے صوابی ،مس طاہرہ گل کی بحیثیت ایسو سی ایٹ پروفیسرتاریخ جی جی ڈی سی نمبر1 حیات آبادپشاور،مس گل رُخ کی بحیثیت پرنسپل جی جی ڈی سی زبیدہ امان غازی ہری پور،مس ظہرہ عثمان کی بحیثیت ایسو سی ایٹ پروفیسرفزکس / ڈی ڈی او،جی جی ڈی سی تیمرگرہ دیر پائین ،مس فرخندہ بتول کی بحیثیت ایسو سی ایٹ پروفیسراسلامیات جی جی ڈی سی نمبر2 ڈی آئی خان، مس بی بی فاطمہ کی بحیثیت ایسو سی ایٹ پروفیسراکنامکس / ڈی ڈی او جی جی ڈی سی لکی مروت ،مس شازیہ نواب کی بحیثیت پرنسپل جی جی ڈی سی ٹانک ،مس تحمل کی بحیثیت ایسو سی ایٹ پروفیسرپشتوجی جی پی جی سی مردان،مس ظہرہ جبین کی بحیثیت پرنسپل جی جی ڈی سی نمبر2 ہری پور،مس نازیہ خواج کی بحیثیت ایسو سی ایٹ پروفیسرکیمسٹری جی جی سی نمبر1 ایبٹ آباد ،مس شیلا عمبرین کی بحیثیت پرنسپل جی جی ڈ ی سی نمبر3 ڈی آئی خان ،مس مسرت کی بحیثیت پرنسپل جی جی ڈی سی لاجی کوہاٹ ،مس عشرت جبین کی بحیثیت ایسو سی ایٹ پروفیسراکنامکس جی جی ڈی سی چغر مٹی پشاور،مس لبنیٰ بیگم کی بحیثیت ایسو سی ایٹ پروفیسرجی ایف سی (ڈبلیو) پشاور،مس سلارہ امان کی بحیثیت ایسو سی ایٹ پروفیسرفزکس جی جی ڈی سی چغر مٹی پشاور،مس شاہدہ پروین کی بحیثیت ایسو سی ایٹ پروفیسرپشتوں جی جی ڈی سی نمبر1 چارسدہ،مس مسرت جبین کوجی جی ڈی سی نمبر1 حیات آبادمیں تعینات کردیاگیا ہے جبکہ مس رابیعہ حناء کی بحیثیت ایسو سی ایٹ پروفیسرجی ایف سی (ڈبلیو)پشاور، مس فوزیہ نورین کی بحیثیت ایسو سی ایٹ پروفیسرجی جی ڈی سی نوشہرہ ،مس فرزانہ جمال کی بحیثیت ایسو سی ایٹ پروفیسرجی جی ڈی سی نمبر1 حیات آبادپشاور،مس سعدیہ خان کی بحیثیت ایسو سی ایٹ پروفیسرجی جی ڈی سی چغر مٹی پشاوراورمس نیلم گل کی بحیثیت پرنسپل جی جی ڈی سی متھرا پشاورمیں تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے۔ترقی پانے کے بعد خیبرپختونخوا سول سرونٹس ایکٹ 1973 کی شق (2) 6 کے تحت ایک برس تک آزمائشی طورپر کام کریں گے جس میں مجاز اتھارٹی مخصوص احکامات کے ساتھ ایک برس مزید توسیع کرسکتی ہیں جبکہ بعض ایسوسی ایٹ پروفیسرز سلیمہ بانو، مس رفعت حلیمہ اورسعیدہ نیلوفر جبین کوپروفیسر (بی ایس ۔20 ) پوسٹوں پر 28 دسمبر 2017 سے باقاعدہ طورپرترقیاں دی گئی ہیں۔ ترقیاں پروموشن پالیسی 2009 ۔ کے پیراVII کی ٹرمز کے تحت دی گئی ہیں۔ تاہم پروفیسر کی پوسٹوں کی ترقیاں اورچارج سنبھا لنا تصوراتی بنیادوں پر ہوں گے۔ ان امور کااعلان اسٹیبلیشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیاگیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
8359