Chitral Times

May 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال کے لئے بڑا اعزاز، جی ایچ ایس ورکوپ تورکہو کا طالب علم علی الرحمٰن قومی سطح کے مقابلوں میں پہلی پوزیش حاصل کرنے میں کامیاب 

شیئر کریں:

اپر چترال کے لئے بڑا اعزاز، جی ایچ ایس ورکوپ تورکہو کا طالب علم علی الرحمٰن قومی سطح کے مقابلوں میں پہلی پوزیش حاصل کرنے میں کامیاب

اپر چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) گورنمنٹ ہائی سکول ورکوپ تورکہو کے کلاس نہم کے ہونہار طالب علم علی الرحمٰن پشاور میں منعقدہ سیرت النبیؐ کانفرنس کے اُردو مقابلے میں صوبائی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی تھی انہون نے اپنے کامیابی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے  ایک بار پھر قومی سطح پر ہونے والے سیرت النبی ؐکانفرنس کے مقابلے میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کرکے پورے ملک میں ضلع اپر چترال کا نام روشن کیا۔ اور ساتھ ساتھ نعت خوانی کے مقابلے میں گورنمنٹ مڈل سکول وریجون کلاس ہفتم کے طالب علم عتیق الرحمن نے قومی سطح پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان لیول کے اس اہم مقابلے میں چترال اپر کےطلباء کی کامیابی کے پیچھے ان کے اُساتذہ کرام، والدین اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ،اور ضلعی انتظامیہ اپر چترال کا کردار اہم رہا۔
دریں اثنا ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین نے انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ہونہار طالب علموں کو شاباش ، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد دی ہے۔

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
81696