Chitral Times

May 8, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

نیپرا نے بالائی چترال اور کوہ کے علاقوں کے لیے بجلی کے یکساں نرخوں کی منظوری دیدی اور دونوں اضلاع کے بجلی کے نرخوں کو برابر کر دیا گیا۔ شہزادہ افتخارالدین

Posted on
شیئر کریں:

نیپرا نے بالائی چترال اور کوہ کے علاقوں کے لیے بجلی کے یکساں نرخوں کی منظوری دیدی اور دونوں اضلاع کے بجلی کے نرخوں کو برابر کر دیا گیا۔ شہزادہ افتخارالدین

 

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے سابق ایم این اے شہزادہ افتخار الدین نے کہا ہے کہ نیپرا نے 29 جنوری 2023 کو وفاقی اور کے پی کے حکومتوں کے درمیان پشاور میں طے پانے والے گورنر ہاؤس معاہدے کے مطابق اپر چترال اور کوہ ایریا کے بجلی کے ٹیرف لوئر چترال کے نرخوں کے ساتھ لانے کی درخواست منظور کرلی۔

اجلاس کے بعد شہزادہ افتخار الدین نے چترال ٹائمزڈاٹ کام کو ٹیلی فون پر بتایا کہ آج سماعت کے لیے مقرر کردہ تیسری تاریخ میں نیپرا نے بالائی چترال اور کوہ کے علاقوں کے لیے بجلی کے یکساں نرخوں کی منظوری کا متفقہ طور پر فیصلہ کیا اور دونوں اضلاع کے بجلی کے نرخوں کو برابر کر دیا۔

 

واضح رہے کہ جون 2023 میں ضرورت سے زیادہ بلنگ کے بعد سابق ایم این اے نے دوسری بار وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ کیا اور نیپرا سے گورنر ہاؤس میں وفاقی اور کے پی کے حکومتوں کے درمیان پشاور میں طے پانے والے ایم او یو کے فیصلوں پر عمل درآمد کرنے کے لیے ایک اور ڈائریکٹو جاری کرنے میں کامیاب ہوئے۔

اپر چترال اور کوہ کے علاقے کے بجلی صارفین کے لیے یہ فیصلہ، شہزادہ افتخار الدین نے وزیر اعظم شہباز شریف سے رابطہ کیا تھا اور 26 جولائی 2023 کو وزیر اعظم کی ڈائریکٹیو حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے تھے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ دونوں اضلاع کے بجلی کے نرخ یکساں ہو۔

بعد ازاں شہزادہ افتخار نے ستمبر 2023 میں چیف سیکرٹری کے پی کے ندیم اسلم چوہدری سے بھی ملاقات کی تھی اور چیئرمین نیپرا سے ملاقات سے قبل آئی جی ایف سی میجرجنرل نور ولی خان سے بھی ملاقات کی تھی جنہیں سابق ایم این اے نے علاقے کے مکینوں کو درپیش مسائل پر دوبارہ بریفنگ دی۔

یادرہے کہ اس سے قبل نیپرا نے چترال کیس کی سماعت کے لیے 5 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی تھی جسے پیسکو کی درخواست پر ملتوی کر دیا گیا تھا اور 18 اکتوبر کی نئی تاریخ مقرر کی گئی تھی جسے پیسکو کی جانب سے وفاقی سیکرٹری پاور کے دورہ کے حوالے سے نئی درخواست پر دوبارہ دوسری بار کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا۔ دونوں موقعوں پر شہزادہ افتخار نیپرا میں سماعت کی پیروی کے لیے ذاتی طور پر چترال سے اسلام آباد گئے تھے۔

چترال ٹائمزڈاٹ کام  سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے شہزادہ افتخار الدین نے بتایا کہ آج سماعت کے لیے مقرر کردہ تیسری تاریخ میں نیپرا نے بالائی چترال اور کوہ کے علاقوں کے لیے بجلی کے یکساں نرخوں کی منظوری کا متفقہ طور پر فیصلہ کیا اور دونوں اضلاع کے بجلی کے نرخوں کو برابر کر دیا۔

انھوں نے بتایا کہ 29 جنوری 2023 کو گورنر ہاؤس پشاور میں ہونے والے معاہدے کے مطابق آج نیپرا کے فیصلے سے اب اپر چترال کے بجلی کے نرخ لوئر چترال میں پیسکو کے مساوی ہوں گے ۔

انھوں نے مذید بتایا کہ اس فیصلے سے بالائی چترال ضلع اور کوہ کے علاقے کے کم از کم 170,000 رہائشیوں کو مدد ملے گی اور گھریلو اور تجارتی صارفین کو یکساں نرخوں سے فائدہ اٹھانے اور متعلقہ علاقے میں عام آدمی پر بجلی کے بلوں کا بوجھ کم کرنے میں مدد ملے گی۔

آج کی میٹنگ میں شہزادہ افتخار الدین سابق ایم این اے چترال کے ساتھ مستوج کے خالد حسین ایڈووکیٹ نے بھی نیپرا آفس اسلام آباد میں ہونے والی میٹنگ میں چترال کی نمائندگی کی۔

 

جبکہ دیگر شرکاء میں چیئرمین نیپرا وسیم مختار، انجینئر مقصود انور خان ممبر لائسنسنگ اور ممبر KPK،، . ممبر ٹیکنیکل رفیق احمد شیخ، ممبر لاء محترمہ آمنہ
ممبر فنانس اینڈ ٹیرف متھر نیاز رانا، مبشر جلال بھٹی کیس آفس اور ڈائریکٹر جنرل ٹیرف، مسٹر عاطف جواد اور ان کی ٹیم نے پیسکو کے مارکیٹ امپلیمینٹیشن ریگولیٹری افیئر ڈیپارٹمنٹ (میراد) کی نمائندگی کی۔جبکہ PEDO ٹیم نے پشاور سے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

 

chitraltimes ex mna iftikhar uddin attended nepra meeting chitraltimes ex mna iftikhar uddin attended napra meeting


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
81679