Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سطح سمندر سے 9500فٹ کی بلندی پر برف میں چترال پولیس کی موک ایکسرسائز

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) شہری علاقوں میں جہاں سیکیورٹی اداروں کی طرف سے مختلف پراجیکٹس پر کام کرنے والے غیر ملکیوں کے تحفظ کو بہتر بنانے کی کوشش کی جاری ہے ۔ وہاں چترال کے سیکیورٹی ادارے بھی غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کو بہتر بنانے اور اُنہیں تحفظ فراہم کرنے سے غافل نہیں ہیں ۔ چترال کے علاقہ شغور میں 9500 فٹ بلند معدنی منصوبے پر ڈی پی او چترال فرقان بلال کی ہدایت پر ایک فٹ برف پر موک ایکسر سائز کا عملی مظاہرہ کیا گیا ۔ جو کہ ایس ڈی پی او گرم چشمہ عبدالستار کے زیر نگرانی انجام پائی ۔ موک ایکسر سائز میں پولیس کے جوانوں ،ایلیٹ فورس اور پراجیکٹ کی سیکیورٹی نے حصہ لیا ۔ اور خدا نخواستہ کسی بھی ہنگامی صورت میں تیز ترین اقدام اُٹھا کر جانی و مالی نقصانات سے بچنے کے حوالے سے اپنے فن اور تربیت کا بھر پور مظاہرہ کیا ۔ ڈی پی او نے کہا ۔ کہ چترال ایک پُر امن ضلع ہے ۔ لیکن ہمیں کسی بھی صورت اپنی تیاری سے غافل نہیں ہونا چاہیے ۔ اور غیر ملکیوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ۔
chitral a mock excersise is being carried out by Chitral Police at 9000 ft high mountain of Shoghore to secure foreigner security in batter manner pic by Saif ur Rehman Aziz

chitral a mock excersise is being carried out by Chitral Police at 9000 ft high mountain of Shoghore to secure foreigner security in batter manner pic by Saif ur Rehman Aziz23

chitral police mock

chitral police mock

chitral a mock excersise is being carried out by Chitral Police at 9000 ft high mountain of Shoghore to secure foreigner security in batter manner pic by Saif ur Rehman Aziz2

chitral police mock


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
16200