Chitral Times

May 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ بلدیات خیبر پختونخواکے زیراہتمام 15نومبر بروز بدھ 11 بجے عوامی مسائل کے حل کیلئے آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد، نگران صوبائی وزیر اورسیکریٹری بلدیات مسائل سنیں گے۔

Posted on
شیئر کریں:

محکمہ بلدیات خیبر پختونخواکے زیراہتمام 15نومبر بروز بدھ 11 بجے عوامی مسائل کے حل کیلئے آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد، نگران صوبائی وزیر اورسیکریٹری بلدیات مسائل سنیں گے۔

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) محکمہ بلدیات خیبر پختونخوا نے 15نومبر بروز بدھ 11 بجے عوامی مسائل کے حل کیلئے ایک آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کیاہے۔آن لائن کھلی کچہری پروگرام میں نگران صوبائی وزیر بلدیات، انتخابات و دیہی ترقی انجینئر عامر درانی اور سیکرٹری بلدیات داود خان عوام کے مسائل سنیں گے۔اس سلسلے میں عوام اپنی شکایات آن لائن گوگل فارم پر پہلے سے بھی درج کر سکتے ہیں۔جن کے جوابات انکو 15نومبر بروز بدھ فیس بک آن لائن منعقدہ کھلی کچہری میں ملیں گے۔آن لائن کھلی کچہری کے پروگرام کا دورانیہ دو گھنٹے پر مشتمل ہوگا۔عوام اپنی شکایات اور مسائل ہاٹ لائن نمبر 091-9210523 پر کال اورلائیو فیس بک www.facebook.com./LGkpGovt.کرکے بھی پوچھ سکتے ہیں Twitter.com/LGkpGovt نگران وزیر بلدیات انجینئر عامر درانی نے محکمہ بلدیات کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا ھیکہ ایسے پروگرام کے انعقاد سے عوامی مسائل کو اجاگر اور حل کر نے میں مدد ملے گی اور شفافیت کے راستے بھی کھلیں گے جس سے عوام کو بر وقت ریلیف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ نگران صوبائی حکومت شفافیت پر یقین رکھتی ہے اور محکموں میں بہتری اور اصلاحات لانا انکے ایجنڈے میں شامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور ٹیکنالوجی کا دور ہے جس سے استفادہ حاصل کر کے ڈیجٹائزیشن کے عمل کو مزید تقویت دیکر عوام کو سہولیات سے آراستہ کریں گے۔سیکرٹری بلدیات داود خان نے محکمہ میں سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کیلئے محکمہ میں آن لائن نظام کو اپ گریڈ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ھے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
81668