Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی کابینہ نے آئی ایم یو کو مستقل اتھارٹی بنانے کی منظوری دیدی..

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ )خیبرپختونخوا کابینہ نے آج کابینہ اجلاس میں خیبرپختونخوا ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی بل 2019 یعنی آئی ایم یو کو مستقل اتھارٹی بنانے کے لیے بل کی منظوری دے دی۔ کابینہ سے منظوری کے بعد خیبرپختونخوا ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی بل 2019 جلد صوبائی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔صوبائی اسمبلی سے منظوری کے بعد محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ ایک مستقل، آزاد اور خودمختار مانیٹرنگ ادارہ (اتھارٹی) بن جائے گا۔محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ سال 2014 میں پراجیکٹ کی بنیاد پر قائم کیا جس کی مدت تین سال تھی اور سکولوں میں اساتذہ کی حاضری مانیٹر کرنے اور اس کوسکولوں میں بنیادی سہولیات کے حوالے سے ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ذمہ داری دی گئی۔ اس حوالے سے مشیرتعلیم خیبرپختونخوا ضیاء اللہ بنگش کاکہناتھا کہ سکولوں اور اساتذہ کی حاضری میں بہتری میں آئی ایم یو محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کا کردار بہت اہم ہے۔آئی ایم یو کی کارکردگی بہتر رہی جس پر آئی ایم یو کو ایک مستقل اتھارٹی بنایا جا رہا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
19284