Chitral Times

محکمہ بلدیات خیبر پختونخواکے زیراہتمام 15نومبر بروز بدھ 11 بجے عوامی مسائل کے حل کیلئے آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد، نگران صوبائی وزیر اورسیکریٹری بلدیات مسائل سنیں گے۔

Posted on

محکمہ بلدیات خیبر پختونخواکے زیراہتمام 15نومبر بروز بدھ 11 بجے عوامی مسائل کے حل کیلئے آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد، نگران صوبائی وزیر اورسیکریٹری بلدیات مسائل سنیں گے۔

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) محکمہ بلدیات خیبر پختونخوا نے 15نومبر بروز بدھ 11 بجے عوامی مسائل کے حل کیلئے ایک آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کیاہے۔آن لائن کھلی کچہری پروگرام میں نگران صوبائی وزیر بلدیات، انتخابات و دیہی ترقی انجینئر عامر درانی اور سیکرٹری بلدیات داود خان عوام کے مسائل سنیں گے۔اس سلسلے میں عوام اپنی شکایات آن لائن گوگل فارم پر پہلے سے بھی درج کر سکتے ہیں۔جن کے جوابات انکو 15نومبر بروز بدھ فیس بک آن لائن منعقدہ کھلی کچہری میں ملیں گے۔آن لائن کھلی کچہری کے پروگرام کا دورانیہ دو گھنٹے پر مشتمل ہوگا۔عوام اپنی شکایات اور مسائل ہاٹ لائن نمبر 091-9210523 پر کال اورلائیو فیس بک www.facebook.com./LGkpGovt.کرکے بھی پوچھ سکتے ہیں Twitter.com/LGkpGovt نگران وزیر بلدیات انجینئر عامر درانی نے محکمہ بلدیات کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا ھیکہ ایسے پروگرام کے انعقاد سے عوامی مسائل کو اجاگر اور حل کر نے میں مدد ملے گی اور شفافیت کے راستے بھی کھلیں گے جس سے عوام کو بر وقت ریلیف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ نگران صوبائی حکومت شفافیت پر یقین رکھتی ہے اور محکموں میں بہتری اور اصلاحات لانا انکے ایجنڈے میں شامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور ٹیکنالوجی کا دور ہے جس سے استفادہ حاصل کر کے ڈیجٹائزیشن کے عمل کو مزید تقویت دیکر عوام کو سہولیات سے آراستہ کریں گے۔سیکرٹری بلدیات داود خان نے محکمہ میں سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کیلئے محکمہ میں آن لائن نظام کو اپ گریڈ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ھے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
81668

آن لائن کھلی کچہری – محمد شریف شکیب

آن لائن کھلی کچہری – محمد شریف شکیب

خیبر پختونخوا حکومت نے عوامی شکایات سے اگاہی اور ان کا تدارک کرنے کے لئے آن لائن کھلی کچہریاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلی خود وڈیو لنک پر عوام کی شکایات سنیں گے اور موقع پر ہی انہیں حل کرنے کے احکامات جاری کریں گے۔ جس ضلع میں آن لائن کھلی کچہری لگے گی اس ضلع کے ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور دیگر سرکاری محکموں کے ضلعی سربراہوں کی کھلی کچہری میں شرکت لازمی قرار دی گئی ہے۔آن لائن کھلی کچہریوں کے انعقاد سے عوام کی مشکلات معلوم کرنے اور ان کی داد رسی کے لئے میں مدد ملے گی۔اور دور افتادہ علاقوں کے مشکلات میں گھرے لوگوں کو اپنی فریاد براہ راست حکومت تک پہنچانے کا موقع میسر آئے گا۔کھلی کچہری میں متعلقہ ضلع کے ایم این ایزاور ایم پی ایز بھی شرکت کریں گے.

 

ان کھلی کچہریوں سے منتخب عوامی نمائندوں کی کارکردگی جانچنے میں بھی مدد ملے گی۔عوامی عدالت لگانے سے حکومت، عوامی نمائندوں اور عوام کے ٹیکسوں سے بھاری تنخواہیں اور دیگر مراعات لینے والے سرکاری اہلکاروں کا محاسبہ بھی کیا جا سکے گا۔گذشتہ کئی عشروں سے سرکاری اداروں میں سیاسی مداخلت کے باعث قومی ادارے اپنی افادیت کھو چکے ہیں۔سفارش اور بھاری رشوت لے کر سرکاری اداروں میں بھرتیاں کی جاتی رہیں۔ عوامی ںمائندے اور حکمران ان سرکاری اہلکاروں کو اپنے سیاسی مفادات کے لئے استعمال کرتے رہے جس کی وجہ سے اں اداروں کی کارکردگی خراب سے خراب تر ہوتی گئی۔اداروں میں اصلاحات لانے کی کوششیں بھی زنگ آلود اداروں کو فعال بنانے میں کارگر ثابت نہ ہو سکیں۔غالبا” انہی حقائق کی بنیاد پر وزیر اعلی نے عوام سے براہ راست رابطہ کرکے ان کی مشکلات، تکالیف اور مسائل کے بارے میں آگہی حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عوامی عدالت لگانے کی بدولت وزیراعلی کو عوامی مشکلات کا اندازہ بھی ہوسکے گا اور عوامی مسائل کے فوری حل میں بھی مدد مل سکے گی۔صوبائی حکومت نے ہفتے میں دو مرتبہ کھلی کچہری لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بہتر ہو گا کہ ایک ہفتے کی دونوں کھلی کچہریاں ایک ہی ضلع میں منعقد کی جائیں دوسری کھلی کچہری میں فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لینے سے حکومت کو بھی عوامی عدالتیں لگانے کی افادیت کا پتہ چل جائے گا اور وزیر اعلی کے احکامات پر عملدرآمد سے عوام کے مسائل فوری حل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

Posted in تازہ ترین, مضامینTagged
64452