Chitral Times

May 13, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایم ایس ڈاکٹر حیدرالملک ایک فرض شناس آفیسر ہیں ان کے خلاف پریس کانفرنس کی ہم بھرپورمذمت کرتے ہیں، آل گورنمنٹ ایمپلائز گرانڈ الائنس، پیرامیڈیکس ایسوسی ایش

Posted on
شیئر کریں:

ایم ایس ڈاکٹر حیدرالملک ایک فرض شناس آفیسر ہیں ان کے خلاف پریس کانفرنس کی ہم بھرپورمذمت کرتے ہیں، آل گورنمنٹ ایمپلائز گرانڈ الائنس، پیرامیڈیکس ایسوسی ایش

چترال (نمائندہ  چترال ٹائمز ) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرانڈ الائنس، پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے کہا ہے کہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیوہسپتال چترال ڈاکٹر حیدر الملک ایک قابل اور فرض شناس آفیسر ہے وہ بحیثیت ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال چترال کا چارچ سنبھالتے ہی ہسپتال کی سروسز میں بہتری کے ساتھ صفائی ودیگر انتظامی امور کی انجام دہی میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے، لہذا ان کے خلاف اخباری بیانات دینے والوں کی الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، ہفتے کے دن چترال پریس کلب میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کے عہدیداران، اگیگا لوئیر چترال کے صدر امیر الملک، اپر چترال کے صدر خورشید احمد، سماجی و سیاسی شخصیت عابد جان ودیگر نے کہا ہے کہ ڈاکٹر حیدر الملک ایک درویش صفت انسان ہونے کے ساتھ ایک بہترین سربراہ بھی ہیں۔ انھوں نے ڈی ایچ کیوہسپتال چترال میں چارچ سنبھالنے کے بعد پہلی دفعہ اسی ہسپتال میں سی ٹی اسکین و دیگر ایکوپمنٹ کی تنصیب کے ساتھ دل کے مریضوں کے لیے بہترین سہولیات کا اضافہ کردیا ہے، اور وہ دن رات اسکی ترقی اور صفائی ستھرائی کے لئے کوشان ہے، جبکہ آوی شغور کے چند شرپسند عناصر اپنی زاتی عناد اور تسکین کے لئے ڈاکٹر شہزادہ حیدر الملک کے خلاف پریس کانفرنس کرکے ان کے تبادلے کا مطالبہ کیا ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ یہ چند شرپسند عناصر اپنا مقدمہ عدالت میں لڑنے کے بجائے میڈیا ٹرائل کے زریعے لڑنا چاہتے ہیں جو افسوسناک ہے، جبکہ ان کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر حیدرالملک محکمہ صحت کے ضلعی سربراہ بھی رہ چکے ہیں ان کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں، لہذا ہم ان لوگوں سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ اپنے مسائل اپنے علاقوں میں حل کریں نہ کے ہسپتال ملازمین کے ساتھ جوڑ کر لوگوں کی عزت کے ساتھ کھیلنے کی کوشش کریں۔chitraltimes agega and paramedics press confrence in favor of ms 4

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
78554